الیکشن کمیشن نے بی جے پی اور کانگریس سے جواب طلب کیا، نڈا اور کھرگے کو نوٹس جاری

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2024, 11:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) الیکشن کمیشن نے جھار کھنڈ اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی  انتخابی مہم کے دوران بی جے پی اور کانگریس پارٹی کے اسٹار پرچارکوں کے مبینہ قابل اعتراض بیانات پر ایک دوسرے سے موصول ہونے والی شکایات پر دونوں پارٹیوں کے صدور سےجوابات مانگے  ہیں ۔کمیشن نے سنیچر کو بی جے پی صدر جے پی نڈا اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو لکھے گئے الگ الگ خطوط میں ان سے کہا ہے کہ وہ پیر کو دوپہر ایک بجے تک ان شکایات پر اپنا موقف پیش کریں ۔کمیشن نے  مثالی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے دونوں پارٹیوں کے سربراہوں کو پہلے ہی جاری کردہ ایڈوائزری کا حوالہ دیا ہے اور اپنے  پرچارکوں کو انتخابی مہم کے دوران کوئی ایسا تبصرہ یا بیان دینے سے منع کیا ہے جو ماڈل ضابطہ اخلاق کے  خلاف  نہ ہو۔

 بی جے پی صدر نڈا کو لکھے گئے خط میں کمیشن کے سینئر سربراہ سچن نریندرا این بٹولیا  نے۱۳؍نومبر کو کانگریس لیڈر جے رام رمیش کا ایک شکایتی خط بھی منسلک کیا ہے جس میں کانگریس پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر سے۸؍ نومبر کو مہاراشٹر کے ناسک اور۱۲؍ نومبر کو چندر پور میں ہونے والی انتخابی ریلیوں میں کانگریس پارٹی کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصروں کا بھی ذکر کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم مودی نے پارٹی پر جھوٹے، بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز الزامات لگائے ہیں۔

 کانگریس نے سابق  وزیر اعظم آنجہانی جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی اورراجیو گاندھی کے خلاف مودی کے تبصروں کی بھی شکایت کی ہے۔

 خط میں مودی کے اس الزام کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور پسماندہ طبقات کے خلاف ہے۔

پارٹی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ مودی نے ان انتخابات میں مہم کے دوران اپنی تقریروں میں مذہبی اور فرقہ وارانہ شناخت کا بھی ذکر کیا ہے اور ان کے تبصرے عوامی طور پر دستیاب ہیں۔

 کمیشن کی طرف سے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو لکھے گئے خط کے ساتھ، بی جے پی کے وفد کی طرف سے کمیشن کو ۱۱؍ نومبر کو دیے گئے شکایتی خط کی ایک کاپی  منسلک کی گئی ہے جس میں کانگریس  لیڈر  راہل گاندھی کی ممبئی میں۶؍ نومبر کی تقریر کا حوالہ ہے۔ اس تقریر میںانہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ’’ وائس چانسلر بننا ہے، آر ایس ایس کی رکنیت لے لو۔‘‘

 بی جے پی نے کانگریس کے اسٹار پرچار کوںکے خلاف سماج کے مختلف طبقات میں نفرت پھیلانے اور پارٹی کے ذریعہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بارے میں افواہ پھیلانے کی شکایت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر: نونیت رانا کے جلسے میں عوام کا ہنگامہ، نعرے بازی اور کرسیوں کی توڑ پھوڑ

مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں بی جے پی کی اسٹار پرچارک اور سابق رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کے عوامی جلسے میں زبردست ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز کھلّار، دریا پور تعلقہ میں پیش آیا، جہاں جلسے کے دوران اچانک بھیڑ مشتعل ہو گئی۔ لوگ نعرے بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے ...

بابا صدیقی قتل کیس: لارنس بشنوئی کے معاون آکاش گل کو پنجاب سے گرفتار

پنجاب کے فاضلکا کے گاؤں پکا چشتی کے رہائشی 22 سالہ آکاش دیپ کرج سنگھ گل کو ممبئی میں این سی پی لیڈر بابا صدیقی قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، آکاش گل بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے لیے کام کرتا تھا اور بابا صدیقی کے قتل میں ملوث ملزمان کو لاجسٹک سپورٹ فراہم ...

تمل ناڈو میں موسلا دھار بارش، 18 اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری

 تمل ناڈو میں شدید بارش کی پیشگوئی کے بعد، ریجنل میٹروولوجیکل سینٹر (آر ایم سی) نے ہفتہ اور اتوار کے لیے 18 اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں کنیا کماری، توتوکوڈی، تیرونیلویلی، رام ناتھ پورم، تینی، مدورائی، ڈنڈیگل، شیو گنگا، پڈوکوٹئی، تنجاؤر، تیرور، ناگاپٹنم، ...

مہاراشٹر بی جے پی حکومت میں ہر شعبے میں پچھڑ گیا: پی چدمبرم کا الزام

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے کیلئےکانگریس لیڈروں کا ممبئی اور مہاراشٹر میں پریس    کانفرنس اور انتخالی جلسہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سنیچر کو سابق مرکزی وزیر خزانہ اور کانگریس ایم پی پی چدمبرم نے کانگریس کے دور اقتدار اور بی جے پی کے ...

مودی غریبوں کی زمین اڈانی کو دینے کی کوشش کر رہے ہیں: راہل گاندھی

 راہل گاندھی نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں کی کچی بستیاں اڈانی جیسے صنعتکاروں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، اور وہ اس منصوبے کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے ...