بھٹکل 6/نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں منگل کو شہد کی مکھیوں کے ایک حملے میں جو چار لوگ زخمی ہوئے تھے، اُس میں جالی کوڈی کی رہنے والی ایک خاتون 70 سالہ ماستمّا منجپّا نائک کو شدید زخمی حالت میں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، پتہ چلا ہے کہ آج اُس نے دم توڑ دیا ہے۔
منگل شام کو جالی کوڈی میں ایک گھر کے تین لوگوں ماستمّا نائک، ان کا بیٹا سریش نائک اور بہو جانکی نائک پر سینکڑوں کی تعداد میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا تھا، جس میں ماستمّا نائک کو شدید زخمی حالت میں بھٹکل سرکاری اسپتال کے آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا، جس نے آج بدھ دوپہر کو دم توڑدیا ہے۔ البتہ ان کا بیٹا اور بہو کا علاج جاری ہے۔ اسی طرح شرالی کی ایک شخص پر بھی شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا تھا، اُس کا بھی علاج سرکاری اسپتال میں جاری ہے۔