بھٹکل میں 12 ربیع الاول کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا میلاد النبی ﷺ کا جلوس؛ نعت پاک اور نعرہ تکبیر کی گونج نے بھٹکل کی گلیوں کو کیا معطر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th September 2024, 8:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 17 ستمبر (ایس او نیوز): 12 ربیع الاول کے موقع پر بھٹکل میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کو ہر سال کی طرح اس بار بھی بھرپور تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا۔ جلوس مختلف راستوں اور گلیوں سے گزرتا ہوا، نعت پاک اور "اللہ اکبر" کے نعروں کی صداؤں سے گونجتا رہا۔

مولانا احتشام الحق اکرمی سعدی کی دعا کے بعد، پیر بعد نماز عصر بھٹکل عیدگاہ سے جلوس کا آغاز ہوا۔ جلوس نے بندر روڈ، شمس الدین سرکل، نیشنل ہائی وے، اولڈ بس اسٹینڈ، سلطان اسٹریٹ، چوک بازار، محمد علی روڈ، مین روڈ اور ماری کٹہ سے ہوتا ہوا اولڈ بس اسٹینڈ کے سامنے میدان میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں بچوں اور نوجوانوں نے دف کا خاص اہتمام کیا، جنہوں نے پورے راستے دف بجاتے ہوئے حاضرین کو محظوظ کیا۔ کئی شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں چاند اور تارے والے ہرے جھنڈے تھام رکھے تھے، جبکہ بعض کے ہاتھوں میں جلی حرفوں میں کلمہ شہادت لکھا ہوا تھا۔

میلاد النبی کے جلوس کا انعقاد بزم فیض الرسول، ادارہ فیض الرسول، المدینہ کمیٹی، سرپن کٹہ اور جالی کمیٹی کی مشترکہ کاوشوں سے کیا گیا۔ مرکزی میلاد کمیٹی کے بینر تلے نکالا گیا جلوس، پورے جوش و خروش کے ساتھ مسلم محلوں میں پہنچا، جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جلوس کا استقبال کرنے اور اسے دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ خاص طور پر زیادہ تر خواتین اپنے بچوں کے ساتھ راستے کے کنارے کھڑی ہوکر اور بعض خواتین گھروں کی چھتوں پر کھڑی نظر آئیں۔

جلوس میں مولانا اسماعیل المعروف حاجی باپا اکرمی، مولانا جِفری باپا اکرمی، مولانا سید علوی بخاری کرکی، مولانا معراج رضا سعدی، مولانا رئیس، مولانا حبیب اللہ ثقافی، عبدالعلیم گوائی، خواجہ کلائی والا، منیر احمد، امین سائب خلفو، عمر ہاشمی، ادریس محتشم روڈا، عبدالحمید، مصطفیٰ اور دیگر کئی ذمہ داران پیش پیش نظر آئے۔

جلوس کے دوران نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کو کچھ دیر کے لیے روکا گیا۔ اس دوران، جب ایک تیز رفتار ایمبولنس مینگلور سے کاروار کی طرف جارہی تھی، تو جلوس کے منتظمین فوراً حرکت میں آئے اور جلوس میں سے راستہ نکال کر ایمبولنس کے لیے راستہ ہموار کیا۔

بھٹکل ڈی وائی ایس پی مہیش کی قیادت میں پولیس کا مناسب بندوبست کیا گیا تھا۔ سرکل پولیس انسپکٹر گوپی کرشنا، چندن گوپال اور دیگر پولیس حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو کے قریب بنٹوال میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی

عید میلاد النبی کو لے کر  وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل  کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف  نے اُنہیں اُسی  کے انداز میں جواب دینے کی  مبینہ   کوشش کے نتیجے میں آج  پیر صبح بنٹوال کے    بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ...

عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر بھٹکل میں قائم ہوئی تاریخی انسانی زنجیر؛ وزیر منکال وئیدیا نے کی جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی اپیل

  بھٹکل تعلقہ میں عالمی یوم جمہوریہ کے موقع پر  شہر بھٹکل میں تاریخی انسانی زنجیر کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور زوردار بارش بھی اس زنجیر کو توڑنے میں ناکام نظر آئی۔ ہائی اسکول اور کالج اسٹوڈینٹس سمیت  ٹیچرس، لیکچررس، سرکاری ملازمین اور بعض اداروں کے ذمہ داران   نے   حکومت ...