یوپی، بہار اور راجستھان سمیت 15 صوبوں کی 2 پارلیمانی اور 48 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2024, 8:54 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) الیکشن کمیشن نے منگل کے روز مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ 15 صوبوں کی 48 اسمبلی سیٹوں اور 2 پارلیمانی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ جن 2 پارلیمانی یعنی لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہونا ہے وہ ناندیڑ اور وائناڈ ہیں۔ حالیہ اختتام پذیر لوک سبھا انتخاب میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وائناڈ اور امیٹھی دونوں جگہوں سے الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے دونوں جگہوں سے جیت حاصل کی تھی، جس کے بعد اصول کے مطابق وائناڈ سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس وجہ سے وائناڈ لوک سبھا کی سیٹ خالی ہو گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اتر پردیش کی 9 اسمبلی سیٹوں سمیت باقی 14 صوبوں کی 47 اسمبلی سیٹوں پر 13 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر بھی ووٹنگ کے لئے 13 نومبر کی ہی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اتراکھنڈ کی کیدارناتھ اسمبلی سیٹ اور مہاراشٹر کی ناندیڑ لوک سبھا سیٹ پر 20 نومبر کو ضمنی انتخاب، یعنی ووٹنگ کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے لیا ہے۔ سبھی سیٹوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

اگر سب سے بڑے صوبہ اتر پردیش کی بات کریں تو یہاں مجموعی طور پر 10 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے۔ ان میں کانپور کی سیسامئو، پریاگ راج کی پھول پور، مین پوری کی کرہل، مرزاپور کی مجھواں، ایودھیا کی ملکی پور، امبیڈکر نگر کی کٹیہری، غازی آباد صدر، علی گڑھ مراد آباد کی کندرکی اور مظفر نگر کی میرا پور سیٹیں شامل ہیں۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نے ملکی پور سیٹ کے لئے ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ یہ سیٹ سماجوادی پارٹی لیڈر اودھیش پرساد پاسی کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ انہوں نے لوک سبھا الیکشن میں فیض آباد سیٹ سے جیت درج کرنے کے بعد یوپی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

راجستھان میں مجموعی طور پر 7 اسمبلی سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ یہاں 13 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 23 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ راجستھان کی ان سات سیٹوں میں دوسا، دیولی-انیارا، سلنبر، جھنجھنو، چوراسی، کھنیوسر اور رام گڑھ اسمبلی سیٹ شامل ہے۔

چھتیس گڑھ کے رائے پور جنوب اسمبلی کے ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ یہاں 13 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 23 نومبر کو ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدگی پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہوگی۔ 28 اکتوبر کو نامزدگی کے لئے داخل کئے گئے کاغذ کی جانچ ہوگی۔ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بارہ بنکی: شرپسندوں کا مسجد پر حملہ، شکایت کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر عوام میں غم و غصہ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سلوری گواسپور علاقہ میں ہندوتوا شرپسند عناصر نے مسلمانوں کے گھروں کی املاک کے ساتھ رضا مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق، ۱۳ اکتوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران کچھ شرپسند افراد دانستہً مسجد کے قریب جمع ہوئے اور ...

بہرائچ فساد معاملے پر بی ایس پی ، کانگریس اورسماجوادی کی یوگی سرکار پر تنقید

بہرائچ میں جس طرح سے فساد برپا ہوا ہے، وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا پر پوری طرح سے عیاں ہوچکا ہے،اس کے باوجود یوگی حکومت فسادیوں پر قابو پانے کے بجائے مزاحمت اور دفاع کرنے والوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں رکھا قدم، کانگریس نے وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے بنایا امیدوار

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج جیسے ہی کانگریس پارٹی نے کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر پرینکا گاندھی کا نام بطور امیدوار اعلان کیا، ویسے ہی ان سوالوں پر فل اسٹاپ لگ گیا کہ وہ ...

جنوبی ہندوستان کی چار ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وارننگ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جنوبی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ دفاتر میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمل ناڈو، کرناٹک، پڈوچیری اور ...