کاروار: موبائل ایپ سے حاصل کیا جا سکتا ہے ووٹر شناختی کارڈ 

Source: S.O. News Service | Published on 9th February 2021, 11:53 AM | ساحلی خبریں |

کاروار،9؍ فروری (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ نومبر 2020 کے بعد جن نوجوان ووٹرس نے ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروایا ہے وہ لوگ الیکشن کمیشن آف انڈیا موبائل نمبراور ووٹر ہیلپ لائن سے "ای۔ایپیک" شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈی سی نے بتایا کہ ہر سال الیکشن کمیشن کے قیام کا دن  اور نیشنل ووٹر ڈے مناتے ہوئے کسی نہ کسی عنوان سے مہم چلائی جاتی ہے ۔ اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے "ای۔ایپیک" شناختی کارڈ تقسیم کرنے کی مہم چلانے ہدایت جاری کی ہے۔ یہ سہولت فی الحال نومبر 2020 کے بعد اپنا نام درج کروانے والے نوجوان ووٹروں کے لئے ہی دستیاب رہے گی۔ جسے http://voterportal.eci.gov.in سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ووٹر اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے ووٹر ہیپ لائن پر جا کر بھی یہ ای ایپیک کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔

پریس کانفرنس کے موقع پر ایڈیشنل ڈی سی کرشنا مورتی کے ایچ بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

کنداپور میں بے قابو اسکول وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی - ڈرائیور شدید زخمی

نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو بس اسٹاپ کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ہائی ماسٹ الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف وین کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وین ڈرائیور کے سر میں شدید چوٹ آئی جسے علاج کے ...

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

دکشن کنڑا میں 'بندر بخار' کا خطرہ - بین الاقوامی مسافروں کی ہوگی طبی جانچ 

دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے  علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔