اڈپی واش روم ویڈیو گرافی معاملے کی تحقیقات، کنداپور ڈی وائی ایس پی بیلی اٰپّا  کریں گے

Source: S.O. News Service | Published on 29th July 2023, 9:52 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،29 / جولائی (ایس او نیوز) اڈپی کے پیرامیڈیکل کالج کے واش روم میں چند طالبات کی طرف سے دیگر طالبات کی ناشائستہ ویڈیو گرافی اور اسے سوشیل میڈیا پر عام کرنے کا جو معاملہ گرمایا ہوا ہے ، اس کی تحقیقات کے لئے کنداپور کے ڈی وائی ایس بیلی اٰپّا کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اڈپی ضلع سپرنٹنڈنٹ اکشئے ہاکے مچیندرا نے آج ڈی وائی ایس پی بیلی اٰپّا کو اس ذمہ داری پر مامور کیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے تحقیقات کی ذمہ داری منجو ناتھ گوڈا کو سونپی گئی تھی ، لیکن اے بی وی پی اور بی جے پی کی طرف سے تحقیقاتی افسر کو تبدیل کرنے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا ۔ اس پس منظر میں یہ تبدیلی عمل میں آئی ہے۔ 
    
یاد رہے کہ جن تین طالبات پر اس معاملے میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کیس درج کیا گیا ہے انہیں کل عدالت سے مشروط ضمانت مل گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام نماز نبوی کورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

بچوں کی چھٹیوں کے پیش نظر مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ بھٹکل کے زیر اہتمام شعبہ دعوت و تبلیغ کے تحت شیخ ابو عواد عبدالقادر عودہ برماور عمری کی زیر نگرانی نماز نبوی کورس کا انعقاد کیا گیا، جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

نیشنل ہائی وے فورلائن کا کام نامکمل، آئی آر بی کمپنی پر عوام کو لوٹنے کا الزام؛ بھٹکل میں میٹنگ کے بعد سخت احتجاج کی تیاری

نیشنل ہائی وے 66 فورلین تعمیراتی منصوبے کا ٹھیکہ لینے کے باوجود، آئی آر بی (IRB) کمپنی عوامی خدمت کے بجائے انہیں لوٹنے میں مصروف ہے۔ کام مکمل ہونے سے قبل ہی ٹول ٹیکس وصولی کے ذریعے عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ اُترکنڑا میں ناقص تعمیراتی کاموں کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ...

بند کی آواز پر بھٹکل میں تھم گئی روزمرہ کی زندگی؛ اسکول اور کالج سمیت کاروباری ادارے بند؛ جالی بیچ پر نظر آیا کرفیو جیسا سماں

آج بھٹکل میں ایک تاریخی بند منایا گیا جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے یتی نرسنگھا نند سرسوتی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلمانوں کی جانب سے مکمل طور پر دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے، اور ...

یتی نرسنگھا نند کو UAPA کیس کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل میں منایا جارہا ہے بند

پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے یتی نرسنگھا نند کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے مطالبے پر آج بھٹکل میں مکمل بند منایا گیا، جس کے دوران شہر کی تقریباً تمام دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے۔

بھٹکل تنظیم نے یتی نرسنگھا نند کو غداری کیس کے تحت گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ ؛پولس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں پیر کے روز بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے والے یتی نرسمہانند سرسوتی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا ...

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی پہنچی مدد؛ نوجوان کو بچالیا گیا

اتوار کی چھٹی کے دوران بینگلور سے مرڈیشور پہنچے ایک سیاح کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی فوری مدد سے غرق ہونے سے بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بچائے گئے نوجوان کی شناخت پُنیت  کے  (19) کے طور پر کی گئی ہے۔