چیف الیکشن کمشنر کے ہیلی کاپٹر کی اتراکھنڈ میں ایمرجنسی لینڈنگ، اچانک موسم خراب ہونے کے بعد ٹریکنگ منسوخ

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2024, 9:26 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) صوبہ اتراکھنڈ میں آج اس ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی جس میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سوار تھے۔ اتراکھنڈ واقع پتھوراگڑھ  ضلع کے منسیاری میں چیف الیکش کمشنر راجیو کمار کے ہیلی کاپٹر کی یہ ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ اتراکھنڈ کے ایڈیشنل چیف الیکشن آفیسر وجئے کمار جوگدنڈے بھی سوار تھے۔ ہمالیائی علاقہ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ ہیلی کاپٹر کو ایک کھیت میں کامیابی کے ساتھ اتارا گیا۔ بعد ازاں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ہیلی کاپٹر میں سوار الیکشن کمیشن کے تمام عہدیداران اور پائلٹ محفوظ ہیں۔

ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق بدھ کو چیف الیکشن کمشنر اور ریاستی ڈپٹی چیف الیکشن افسر ٹریکنگ کے ارداے سے منسیاری واقع میلم کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ دہرادون سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ میلم کے لئے نکلتے ہی اچانک سے پہاڑی علاقہ میں موسم میں تبدیلی آ گئی۔ جس کے بعد ہیلی کاپٹر کو فوری طور پر میلم سے پہلے رالم میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ خرابیٔ موسم کی وجہ سے ٹریکنگ کا منصوبہ بھی منسوخ کرنا پڑا۔

اس درمیان ’اکاسا ایئر‘ کے ایک طیارہ کی بھی ایمرجنسی لینڈنگ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ دہلی سے بنگلور جا رہی اکاسا ایئر کی فلائٹ QP 1335 کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی، جس کے بعد فلائٹ کو واپس دہلی بلا لیا گیا۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ کی لینڈنگ کرائی گئی۔ فلائٹ میں 174 مسافرین سوار تھے۔ سبھی مسافروں کو اتار کر طیارہ کی جانچ شروع کر دی گئی۔ فی الحال کسی دھماکہ خیز مادہ کے ملنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 15 اکتوبر کو بھی کئی مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی جس کے بعد متعلقہ طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کراتے ہوئے اس کی تلاشی لی گئی۔ کسی بھی طیارہ میں دھماکہ خیز مادہ نہیں ملا تھا، یعنی سبھی دھمکیاں محض افواہ ثابت ہوئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان ...

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ ...

جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی ہماری ترجیح: ملکارجن کھرگے

 کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم خوش ہیں کہ ہمارا الائنس پارٹنر وزیر اعلیٰ بن گیا ہے اور جموں و کشمیر میں کافی عرصے کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے۔‘‘

مسجد میں 'جے شری رام' کا نعرہ لگانے والوں پر سے مقدمہ خارج کرنے کے فیصلے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو قرار دیا افسوسناک

کرناٹک ہائی کورٹ کے ذریعہ ایک مسجد میں ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے والوں پر سے مقدمہ خارج کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، جس سے نہ صرف فرقہ پرست عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی، بلکہ اس طرح کی مذموم کوششوں کی بھی حمایت ملے گی۔

ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد منہدم کرنے کے فیصلہ پرروک؛ مسلم فریق نے لی راحت کی سانس

 شملہ میں ٹی سی پی کے پرنسپل سکریٹری کی عدالت نے ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے سے متعلق میونسپل کارپوریشن کورٹ کے 13 ستمبر کو دیئے گئے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو اگلے حکم تک گرایا نہیں جائے گا۔