معروف سماجی کارکن ڈاکٹرواسیم مانی بنے مُرڈیشورریاض جماعت کے نئے صدر؛ بڈچول فوزان پھرایک بارجنرل سکریٹری کےعہدہ پرمنتخب
بھٹکل 18/نومبر (ایس او نیوز) سعودی عربیہ کے شہر ریاض میں سماجی خدمات میں معروف ڈاکٹر واسیم مانی مرڈیشور جماعت ریاض کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدہ پر جناب بڑچول فوزان کا پھر ایک بار انتخاب عمل میں آیا ہے۔
جملہ عہدیداران اس طرح ہیں:
صدر: ڈاکٹر مانی واسیم، نائب صدر: کوٹیشور عبدالمجید، نائب صدر دوم : شینگیٹی کریم
جنرل سکریٹری بڈچول فوزان، سکریٹری: سید مصطفیٰ، جوائنٹ سکریٹری: کوٹیشور عبدالباسط
خزانچی: علیکو فائق، جوائنٹ خزانچی: جدہ ابراہیم، محاسب: کوٹیشور توصیف، جوائنٹ محاسب: آرمار مستفیض، ناظم: جُکّا عادل
تعلیمی صدر: آرمار استیاق، نائب صدر: ہگلواڑی راغب، سکریٹری: جدہ مُفیض
واضح رہے کہ جماعت کے نو منتخب صدر ڈاکٹر واسیم مانی سعودی عرب میں 12 سالوں سے مقیم ہیں اور دمام میں کامیاب پولی کلینک چلاتے ہیں، میسور سینٹ فیلومینا سے گریجویشن ، مینگلور اے بی شیٹی ڈینٹل کالج سے بی ڈی ایس اورمینگلور ینوپویا ڈینٹل کالج سے ایم ڈی ایس مکمل کرنے والے ڈاکٹر واسیم مانی پچھلے بارہ سالوں سے جماعت کی انتظامیہ میں ہیں۔ کمیونٹی کی فلاح و بہبودی میں ہمیشہ پیش پیش ڈاکٹر صاحب ایک عظیم سماجی کارکن کے طور پر جانے جاتے ہیں وہ اپنے فعال اراکین کے ساتھ بہت سے مستحق مریضوں کے علاج اور تعلیم کے لیے اپنی طرف سے بھی ہرممکن امداد فراہم کرتے ہیں۔وہ ریاض جماعت کے صدر منتخب ہونے سے پہلے مرڈیشور ریاض ایجوکیشن کے چار سال سے صدر رہ کربھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
جناب فوزان بڈچول چار سال سے جماعت میں جنرل سکریٹری کے عہدہ پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ جماعتی کاموں میں ان کی فعالیت کو دیکھتے ہوئے فوزان صاحب کو پھر ایک بار جنرل سکریٹری کے باوقار عہدہ پر منتخب کیا گیا ہے۔
قریب پانچ سو ممبران پر مشتمل مرڈیشور جماعت ریاض 33 اراکین انتظامیہ پر مشتمل ہے۔