کرناٹک کے چکمنگلور میں خاتون نے ڈاکٹر کاکالر پکڑ کر ماری چپل، پورے اسٹاف نے کیا کام بند، مچا ہنگامہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th September 2024, 7:43 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 11/ستمبر (ایس او نیوز): کرناٹک کے چکمگلورو ضلع کے سرکاری اسپتال میں ایک خاتون نے ایک سینئر ڈاکٹر کا کالر پکڑ کر اسے چپل دے مارا جس کے بعد پورے اسپتال میں کچھ وقت کے لئے ہنگامہ مچ گیا اور سبھی اسٹاف نے کام روک کر پرزور احتجاج کیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون کا چھوٹا بھائی، جو ایک حادثہ میں زخمی تھا، ڈاکٹر وینکٹیش کے زیر علاج تھا۔ ڈاکٹر نے کنسلٹیشن روم میں موجود مریض کے افراد خانہ کو باہر جانے کو کہا، تاکہ علاج میں رکاوٹ نہ ہو۔

بتایا جاتا ہے کہ اس موقع پر خاتون اپنے بھائی کو پانی دینے کے لیے کمرے میں داخل ہوئی تو ڈاکٹر وینکٹیش نے اس کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا زبان استعمال کی، جس پر خاتون نے غصے میں آ کر ڈاکٹر کی قمیض کا کالر پکڑ لیا بتایا جاتا ہے کہ خاتون نے ڈاکٹر کی طرف جوتا بھی پھینکا جس کو لے کر اسپتال میں ہنگامہ مچ گیا۔

واقعہ پر فوری طور پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسپتال کے عملے نے او پی ڈی (بیرونی مریضوں کے شعبہ) کو بند کر دیا اور احتجاجاً کام روک دیا۔ عملے کا مطالبہ تھا کہ خاتون کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے جس نے ڈاکٹر پر حملہ کیا۔ اس دوران اسپتال میں کچھ دیر تک کشیدگی پیدا ہوگئی۔

مختلف ذرائع کے مطابق حملے کے بعد، اسپتال کے سرجن ڈاکٹر موہن نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں جا کر شکایت درج کرائی۔ ڈاکٹر موہن نے شکایت میں اسپتال میں پولیس سیکیورٹی کی کمی کی نشاندہی کی، جس کی وجہ سے یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے مزید پولیس عہدیداروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔ ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے کی حمایت میں بعد میں آٹو ڈرائیورز یونین، کرناٹک رکشنا ویدیکے اور بجرنگ دل بھی احتجاج میں شریک ہوگئیں۔ اور ان تنظیموں نے بھی میڈیکل اسٹاف کے ساتھ مل کر ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والے افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

احتجاج کے دوران اسپتال کی معمول کی سرگرمیاں ٹھپ پڑ گئیں، تاہم پولیس نے احتجاجیوں کو یقین دلایا کہ وہ معاملے کی چھان بین کریں گے اور خاطیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلور: کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے کیا بڑا دعویٰ؛ مرکز میں جلد قائم ہوگی انڈیا اتحاد کی حکومت

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ انڈیا اتحاد جلد ہی مرکز میں حکومت بنانے جارہی ہے اور این ڈی اے حکومت  کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔ سدرامیا نے کہا کہ  این ڈی اے حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل نہیں کرپائے گی۔سدرامیا کے مطابق  بی جے پی کے ...

کلیان کرناٹک کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی کابینہ کا بڑا اعلان، 11,770 کروڑ روپے کی اسکیمات منظور

وزیر اعلیٰ سدارامیا کی قیادت میں منگل کو کلبرگی میں منعقدہ کا بینہ کی میٹنگ میں کلیان کرناٹک کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن مراعات دینے کا اعلان کیا گیا۔منی و دهان سودھا میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ بجٹ میں اعلان کردہ ...

ٹمکور کے تیرویکیرے میں گنیش مورتی وسرجن کے موقع پر تین افراد تالاب میں غرقاب

تیرویکیرے تعلقہ میں گنیش مورتی کو تالاب میں ڈبونے کے دوران پیش آئے حادثے میں باپ اور بیٹا سمیت تین افراد غرقاب ہوگئے ، جن  کی شناخت ریونّا (50 سال)، اس کا بیٹا شرت (26 سال) اور دیانند (22 سال)  کے طور پر کی گئی ہے ۔

کرناٹکا میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کی سیکیورٹی پر اُٹھےسوال

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بنگلورو میں عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے دوران حفاظتی حصار کی خلاف ورزی ہوئی۔ اس دوران، ایک نوجوان وزیر اعلیٰ سدارامیا کے قریب پہنچ گیا تھا۔ تاہم، نوجوان کو ...