اتر کنڑا کے لئے ایم نارائن اور دکشن کنڑا کے لئے یتین این ہونگے  نئے ضلع ایس پی  

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2024, 12:29 PM | ساحلی خبریں |

کاروار ، 4/ جولائی (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے سرکیولر کے مطابق 25 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے جس میں اتر کنڑا اور دکشن کنڑا کے ضلع ایس پی بھی شامل ہیں ۔ 
    
اتر کنڑا کے ضلع ایس پی وشنو وردھن این کا تبادلہ میسورو ضلع ایس پی دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر اتر کنڑا کے نئے ایس پی کے طور پر ایم نارائن کو تعینات کیا گیا ہے ۔ ایم نارائن نے اس سے پہلے بھٹکل میں خدمات انجام دی تھیں اور پروموشن کے بعد انہیں انٹلی جنس ڈپارٹمنٹ ایس پی کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد کولار ضلع ایس پی کی خدمات انجام دے رہے تھے ۔
    
دکشن کنڑا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی بی ریشیانتھ کا تبادلہ بینگلورو میں وائر لیس ڈیویژن کے ایس پی کے طور پر کیا گیا ہے ۔ ریشیانتھ نے مئی 2023  میں دکشن کنڑا ضلع ایس پی کا عہدہ سنبھالا تھا ۔ اب ان کی جگہ دکشن کنڑا کے نئے ایس پی کے بطور منڈیا ضلع کے سابق ایس پی یتین این کو تعینات کیا گیا ہے ۔ یتین 2016 کے کرناٹکا کیڈر کے آئی پی ایس آفیسر ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری؛ ہائی وے پر سرکاری اسکول کی زمین کھسکنے کا خطرہ؛ مزمل مسجد روڈ سمیت کئی علاقوں میں سڑکوں کی حالت نہایت خستہ

بھٹکل تعلقہ میں  بھاری برسات کی وجہ سے   نیشنل ہائی وے  کوالٹی ہوٹل کے بالمقابل پہاڑی پر واقع سرکاری اسکول کی زمین کھسکنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لئے پہاڑی کی کٹائی کے دوران  ہریجن کیری کوٹا جگٹیشورا مندر کی دیوار پہلے ہی ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری؛ بھٹکل میں تین مکانوں کو نقصان؛ کاروار کالی ڈیم سے پانی کا اخراج؛ منکی میں این ڈی آر ایف ٹیم

  بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اسی کے ساتھ پڑوسی اضلاع اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بھی بھاری بارش  سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

میعاد کار ختم ہونے سے پہلے ہی اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ 

سرکاری افسران کی تعیناتی کے سلسلے میں ایک زمانے سے یہ عام اصول چلتا آیا ہے کہ کسی بھی ضلع میں ڈپٹی کمشنر یا ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے طور پر ان کا تبادلہ کیا جاتا ہے تو انہیں وہاں پر کم از کم دو سال تک  خدمات انجام دینے کا موقع ملنا چاہیے ۔  مگر اب میعاد کار پوری ہونے سے پہلے ہی ...

انکولہ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں گھس گیا پانی - نیشنل ہائی وے  بن گیا تالاب

پچھلے دو تین دنوں سے برس رہی موسلا دھار بارش کی وجہ سے انکولہ تعلقہ کے نالے اور تالاب بھر کر ابلنے لگے اور کئی مقامات پر برسات کا پانی رہائشی علاقوں میں گھس گیا جس سے عام زندگی کے معمولات درہم برہم ہوگئے ۔