اترکنڑا ضلعی سطح کے سیرت  رسول ﷺمضمون نویسی مقابلے کے نتائج  کا اعلان : ہوناورکے جی ایس ہیگڈے اول

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd December 2019, 7:25 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:03؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے زیر اہتمام ’پروادی یلریگاگی ‘(حضرت محمد ﷺ سب کے لئے ) موضوع پر منائی گئی مہم کی مناسبت سے ’محمد ﷺ اور مساوات ‘ کے عنوان پر بزبان کنڑا ضلع سطح کے مضمون نویسی مقابلہ میں ہوناور تعلقہ گونڈی بائیل سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے استاد گنپتی ایس ہیگڈے اول انعام حاصل کرنےکی منتظمین نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

مضمون نویسی مقابلے میں بھٹکل تعلقہ ہونے مڑی سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے استاد راگھویندرا مڈیوال دوم اور نیو شمس اسکول بھٹکل کی استانی ساویتری ہیگڈے سوم انعام حاصل کئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہوناور تعلقہ ستتھی گار سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے ایم ایس ہیگڈے، ہیرانگڑی کی تروینی جی شاستری ، نیو انگلش پی یو کالج پی یو دوم کی طالبات ودیا نائک، رکشھتا درگپا نائک، پی یواول کی طالبات رکشا بھاسکر پائی ، سرسی گاندھی نگر کی استانی راجیشوری ہیگڈے تشجیعی انعامات کے حق دار بنے ہیں۔

پریس ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ 4دسمبر 2019کو ساگر روڈ پر واقع نیو انگلش پی یو کالج میں منعقد ہونے والے پروگرام میں انعام یافتگا ن کے درمیان اول انعام 5000ہزارروپئے مع سند، دوم انعام 3000ہزار روپئے مع سند اور سوم انعام 2000ہزار روپئے مع سند تقسیم کئے جائیں گے۔ اسی طرح تشجیعی انعامات کی بھی تقسیم ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ساحل یوتھ اسوسی ایشن نستار کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ لیول فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ؛ مغرب کے بعد میچس ہوں گے دلچسپ

  بھٹکل   آئس فیکٹری کے قریب  واقع مدینہ گراونڈ میں منعقدہ  ساحل یوتھ اسوسی ایشن کے زیراہتمام فلڈ لائٹ ڈسٹرکٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ  نستار ٹرافی 2024 کے دوسرے دن آج مغرب اذان سے پہلے تک 12 لیگ مقابلے ہوچکے ہیں،جبکہ چار مزید لیگ میچس کے بعد کوارٹر فائنل  شروع ہونے والے ہیں۔

قائد قوم و افتخار قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کے انتقال پر مختلف ممالک اور شہروں میں تعزیتی اجلاس اور تعزیتی قرار دادیں

قائدِ  قوم و افتخارِ  قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل  الرحمان عرف سی اے خلیل صاحب جو جمعرات صبح دبئی میں انتقال کرگئے تھے، ان کے انتقال پر ساحل آن لائن کو مختلف ممالک اور شہروں کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں، اسپورٹس سینٹروں ، یہاں تک کہ بعض ان کے قریبی دوست احباب کی طرف سے  بھی ...

بھٹکل : ماہی گیروں کے لئے ریلیف فنڈ کی رقم بڑھا کر 10 لاکھ روپئے - 'مچھلی میلہ' پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ڈی کے شیوکمار نے کیا ماہی گیروں کے لئے نئے منصوبوں کا اعلان

عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر مرڈیشور کے گولف ریسارٹ میں منعقدہ مچھلی میلہ 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے اعلان کیا کہ مصائب کا شکار ہونے والے ماہی گیروں کی راحت رسانی کے لئے جو 'ڈسٹریس ریلیف فنڈ' ہے اس میں معاوضہ کی رقم 8 لاکھ روپے سے بڑھا کر اب 10 دس ...

بھٹکل کی معروف شخصیت ایس ایم سید خلیل دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

 بھٹکل کی معروف شخصیت اور قومی و ملی رہنما ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کو دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ دبئی اور امارات کے مختلف علاقوں میں مقیم بھٹکل و اطراف کے عوام اور دیگر احباب نے بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی، جس سے مرحوم کی مقبولیت اور ان ...