بی جے پی لیڈرکی درخواست پر یوٹیوبر دھرو راٹھی کو 20 لاکھ جرمانے کا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2024, 11:29 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 25/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کی ساکیت کورٹ نے ممبئی بی جے پی کے ترجمان سریش کرمشی نکھوا کی ہتک عزت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یوٹیوبر دھرو راٹھی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ دھرو راٹھی کونوٹس بھیجنے کے علاوہ ڈسٹرکٹ جج گنجن گپتا نے گوگل اور ایکس (ٹوئٹر) کو بھی نوٹس جاری کر کے دھرو راٹھی کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔

عدالت میں وکلاء راگھو اوستھی اور مکیش شرما، عرضی گزار نکھوا کی طرف سے پیش ہوئے اور اپنی بات جج کے سامنے رکھی۔ آپ کو بتادیں کہ یوٹیوبر دھرو راٹھی پر 'مائی رپلائی ٹو گودی یوٹیوبرز’ (گودی یوٹیوبرس کو میرا جواب) کے عنوان سے اپنے یوٹیوب ویڈیو میں انہوں نے بی جے پی کے ترجمان پر کچھ الزام عائد کئے ہیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ دھرو راٹھی نے نکھوا کو پرتشدد اور گالی گلوچ کرنے والا بتایا ہے۔ نکھوا نے ایک عرضی کے ذریعے دھرو راٹھی سے 20 لاکھ روپے کے جرمانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 6 اگست کو ہوگی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دھرو راٹھی نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے انکت جین، سریش نکھوا اور تیجیندر بگا جیسے پرتشدد اور بدسلوکی کرنے والوں کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مدعو کیا تھا۔ دھرو راٹھی کی اس ویڈیو کو 24 ملین ویوز ملے ہیں جبکہ اسے 2.3 ملین لائکس ملے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے اس ویڈیو کے ویوز اور لائکس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بی جے پی ترجمان نے کہا ہے کہ اس سے غلط بات عوام تک پہنچ رہی ہے۔

نکھوا نے کہا ہے کہ دھرو راٹھی کے اس ویڈیو نے ان کی شبیہ کو کافی داغدار کیا ہے۔ اس ویڈیو کی وجہ سے لوگوں نے ان پر تنقید شروع کردی ہے اور اس سے ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دھرو راٹھی لوگوں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بی جے پی ترجمان نے مذید کہا ہے کہ دھرو راٹھی کے فالور کے تعداد ملین میں ہے اور ایسے میں ذرا سی غلط بات لوگوں پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...

میں آپ کی امید پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی، کانگریس میں شمولیت کے بعد عوام سے ونیش پھوگاٹ کا وعدہ

مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت جی جان سے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خاص طور سے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے کشتی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی، اسی طرح عوام کی خدمت بھی دل و جان سے کریں گی۔ ونیش ...

بی جے پی میں استعفوں کا سلسلہ جاری، اب وزیر رنجیت چوٹالہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

  ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو اپنے لیڈران کی بغاوت کا سامنا ہے اور کئی اہم لیڈران کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ دراصل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست میں 9 موجودہ ارکان اسمبلی کو شامل نہیں کیا ہے اور اس کی وجہ سے پارٹی میں بے اطمینانی کی ...

ہریانہ میں : گئو رکھشک غنڈوں کے ذریعے موب لنچنگ کا معاملہ ؛ مقتول صابر ملک کی بیوی کو بنگال حکومت نے دی نوکری

  مغربی بنگال حکومت نے بدھ کے روز ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی، جسے 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا، جو اپنی چار سالہ بیٹی ...

دہلی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات: بی جے پی نے 7 اور عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں کامیابی حاصل کی

  دہلی میں منگل  کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دہلی کے 12 زونز میں سے بی جے پی نے 7 زونز میں کامیابی حاصل کی جبکہ عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں فتح حاصل کی۔