دہلی کی فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچی، اے کیو آئی 400 کے پار، کہرے کے باعث متعدد پروازیں متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 14th November 2024, 10:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور سنگین ہے اور کئی علاقوں میں اس نے تشویشناک حد پار کر لی ہے۔ اے کیو آئی سی این کے مطابق، جمعرات کی صبح تقریباً 7 بجے اوکھلا میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 551 تک پہنچ گیا، جو کہ انتہائی خطرناک زمرے میں آتا ہے۔ آلودگی کے لحاظ سے آنند وہار بھی پیچھے نہیں رہا، جہاں اے کیو آئی 521 ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر علاقوں میں شرینواس کا 405، آئی آئی ٹی شاردہ کا 432، نوئیڈا سیکٹر 62 کا 357، اور نوئیڈا سیکٹر 1 کا 258 اے کیو آئی درج کیا گیا، جو صحت کے لیے مضر ہیں۔

بدھ کو دہلی میں سردیوں کے اس موسم میں پہلی بار ہوا کا معیار 'سنگین' زمرہ میں پہنچا اور اے کیو آئی 400 سے تجاوز کر گیا۔ پورے دن کہرے کی چادر بچھی رہی۔ این سی آر کے شہروں میں بھی اے کیو آئی کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس دوران پورے ملک میں سب سے خراب ہوا کا معیار دہلی میں ہی درج کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں ہی اس کے واپس 'انتہائی خراب' زمرے میں پہنچ جانے کے آثار ہیں۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو دہلی کا اے کیو آئی 418 درج ہوا۔ دہلی کے 36 نگرانی اسٹیشنوں میں سے 34 نے ہوا کے معیار کو 'سنگین' زمرے میں بتایا ہے۔ رات 9 بجے دہلی کا اے کیو آئی بڑھ کر 451 تک پہنچ گیا۔ بدھ کے مقابلے ایک دن پہلے منگل کو دہلی کا اے کیو آئی 334 تھا۔ سی پی سی بی کے مطابق اس سے قبل 26 جنوری کو دہلی کا اے کیو آئی 'سنگین' زمرے میں تھا، یعنی 291 دن بعد یہ پھر سے 'سنگین' زمرے میں پہنچا ہے۔

سردی کے موسم کے پہلے کہرے نے جمعرات کو دہلی کی رفتار بھی تھام دی ہے۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ پر وِزیبلیٹی صفر تک پہنچ گئی۔ اس وجہ سے 8 پروازوں کو جئے پور اور لکھنؤ ایئر پورٹ کے لیے ڈائیورٹ کرنا پڑا۔ انہی طیاروں کو ڈائیورٹ کیا گیا جو کہرے میں لینڈینگ کے لیے کیٹ-3 تکنیک سے مزین نہیں تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس حالت کی وجہ پہاڑوں پر برف باری ہونا ہے۔ اگلے دو دن ایسا ہی موسم رہے گا۔

جمعرات کے بعد ہوا کی رفتار بڑھنے کی حالت میں سدھار ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اس لیے فوری اثر سے دہلی میں گریپ-3 کی پابندیاں لگانے سے پرہیز کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جو اے کیو آئی ابھی دھیرے دھیرے بڑھ رہا ہے، اگر وہ جمعرات کو رک جاتا ہے یا واپس نیچے آنے لگتا ہے تو گریپ-3 نہیں نافذ کیا جائے گا۔ اس کے بعد کمیٹی پھر سے جائزہ میٹنگ کرے گی اور آگے کا فیصلہ لے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں کی سی بی آئی تحقیقات پر روک لگا دی

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ اسمبلی میں 2005 سے 2007 کے درمیان کی جانے والی مبینہ غیر قانونی تقرریوں کی سی بی آئی تحقیقات پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ یہ حکم ہائی کورٹ نے شیوشنکر شرما کی مفاد عامہ کی درخواست پر 23 ستمبر کو جاری کیا تھا، جس میں سی بی آئی تحقیقات کی ...

اتر پردیش: طلباء کے احتجاج میں اکھلیش یادو کی حمایت، کہا "ہم آپ کے ساتھ ہیں"

اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری طلباء کی تحریک کے حوالے سے سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ایک بار پھر بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ اکھلیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس تحریک کے بارے میں مسلسل پوسٹس کیں۔ جمعرات کو جب احتجاج کرنے والے طلباء کو زبردستی منتشر کیا گیا، ...

راہل گاندھی کا مودی پر حملہ: "آئین کی کتاب خالی نہیں، اس میں غریبوں اور محروم طبقات کی آواز شامل ہے"

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج مہاراشٹر کے نندوربار میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا، جہاں انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاست کی مہایوتی حکومت پر بھی سخت تنقید کی۔ راہل گاندھی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کو دو مختلف نظریات کی جنگ قرار دیتے ہوئے ...

راجستھان ضمنی انتخاب: ایس ڈی ایم پر حملے کے بعد فرار آزاد امیدوار نریش مینا گرفتار

راجستھان کے ٹونک ضلع میں دیولی-اونیارا اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کے دوران آزاد امیدوار نریش مینا کے پرتشدد رویے کے باعث گاؤں سمراوتا میں کشیدگی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق نریش مینا نے ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارا، جس کے بعد حالات بگڑ گئے۔ بدھ کی رات سے پولیس نے نریش مینا کی ...

بابا صدیقی قتل کیس میں بڑا انکشاف، شوٹر نے اسپتال کے باہر موجودگی کی تصدیق کردی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کیس میں ایک اہم موڑ سامنے آیا ہے، جہاں مشتبہ شوٹر شیوکمار گوتم نے پولیس کے سامنے اہم انکشافات کیے ہیں۔ کرائم برانچ کی تفتیش کے دوران گوتم نے بتایا کہ بابا صدیقی پر حملہ کرنے کے بعد وہ لیلاوتی اسپتال پہنچا تھا تاکہ ان ...

عدالت نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے ضروری قانونی منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی، جس کے باعث ان کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کے ...