دہلی حکومت کی فضائی آلودگی کے خلاف کارروائی، 5 لاکھ گاڑیوں پر پابندی، خلاف ورزی پر 20 ہزار جرمانہ

Source: S.O. News Service | Published on 16th November 2024, 4:59 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) تمام تدابیر کے باوجود دہلی اور نیشنل کیپٹل ریجن (این سی آر) میں فضائی آلودگی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے گریپ-3 کے تحت بی ایس-3 پیٹرول اور بی ایس-4 ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 5 لاکھ گاڑیاں سڑکوں سے ہٹا دی جائیں گی تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

سرکاری حکم کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو موٹر گاڑی ایکٹ 1988 کی دفعہ 194 (1) کے تحت مقدمہ کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان پر 20000 روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حالانکہ ضروری اشیاء کو لے جانے والی گاڑیوں کو چھوٹ دی گئی ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ دہلی کے باہر رجسٹرڈ بی ایس-3 اور اس سے نیچے کی ڈیزل سے چلنے والی ایل سی وی یعنی لائٹ کمرشیل وہیکل کو دہلی میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ یہاں بھی صرف ضروری اشیاء کو لے جانے والی گاڑیوں کو چھوٹ دی جائے گی۔

ای وی/ سی این جی/ بی ایس-4 ڈیزل کے علاوہ این سی آر ریاستوں سے آنے والی بین الریاستی بسوں کو بھی دہلی میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آل انڈیا ٹورسٹ پرمٹ کے ساتھ چل رہی بسوں اور ٹیمپو ٹریلور پر یہ قانون نافذ نہیں ہوگا۔ یہ حکم ایئر کوالیٹی مینجمنٹ کمیشن (سی اے کیو ایم) کے ذریعہ دہلی میں ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے خراب ہونے اور 'سنگین زمرے' میں پہنچنے کے بعد قومی راجدھانی علاقے میں فضائی آلودگی کو اور خراب ہونے سے روکنے کے لیے جمعہ صبح 8 بجے سے دہلی-این سی آر میں جی آر پی-3 کے حکم کے بعد آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں بی ایس-3 کے تحت دو لاکھ پیٹرول گاڑیاں اور بی ایس-4 کے تحت 3 لاکھ سے زیادہ ڈیزل گاڑیاں ہیں۔ لوگوں کی پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ دہلی میں پبلک ٹرانسپورت پوری طرح سے مضبوط نہیں ہے۔ ماحولیات پسند بسیں بھی ابھی نہیں چل رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منی پور میں بدامنی جاری، جیریبام سے 3 لاشیں برآمد، انتہا پسندوں کے ہاتھوں 6 افراد کا اغوا

منی پور میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور ایک سال سے زائد عرصے بعد بھی تشدد کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی ہے۔ حالیہ واقعات میں، جیریبام کے علاقے سے جمعہ کو تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ منی پور-آسام سرحد کے قریب ان لاشوں میں دو بچوں اور ایک خاتون کی لاش شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق چند روز ...

جھانسی میڈیکل کالج سانحہ: 10 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت پر پرینکا گاندھی کا گہرے رنج کا اظہار

جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ بچوں کے وارڈ میں جمعہ کی رات آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 10 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ضلعی مجسٹریٹ اویناش کمار کے مطابق آگ کا سبب ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے، جو رات 10:45 پر پیش آیا۔ ...

جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کا سانحہ، سنگین غفلت کے دو بڑے پہلو سامنے آگئے

اتر پردیش کے جھانسی میں میڈیکل کالج کے نیونیٹل انسٹینسیو کیئر یونٹ (این آئی سی یو) میں لگنے والی آگ نے پورے ملک کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں 10 نومولود بچوں کی جان چلی گئی، جبکہ 16 دیگر بچے شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جھانسی: نومولود بچوں کی ہلاکتوں پر راہل گاندھی برہم، فوری حکومتی اقدامات کا مطالبہ

جھانسی کے میڈیکل کالج میں نومولود بچوں کی افسوسناک اموات نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے اس دل دہلا دینے والے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور ...

کرناٹک میں 5 گیارنٹیوں کا نفاذ جاری، 56 ہزار کروڑ روپے کی رقم مختص

وزیر اعظم مودی اور بی جے پی لیڈروں کی جانب سے کانگریس کی قیادت والی کرناٹک حکومت کے بارے میں ’فیک نریٹو‘ پھیلانے کے خلاف اب کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور بھی میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے دادر میں ریاستی کانگریس کے دفتر تلک بھون میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران وضاحت دی ...