وزیر اعلیٰ کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ کا بڑا جھٹکا، نچلی عدالت کے ضمانت کے فیصلے پر روک برقرار

Source: S.O. News Service | Published on 25th June 2024, 6:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  تہاڑ جیل میں بند  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہائی کورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں کیجریوال کو نچلی عدالت کے ذریعے دی گئی ضمانت پر لگائی گئی اپنی روک برقرار رکھی ہے۔ کیجریوال کو حال ہی میں راؤز ایونیو کورٹ نے ضمانت دی تھی، جسے ای ڈی نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

 دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اس نے آج (25 جون) کو سنایا۔ جج نے کہا کہ ای ڈی نے ہمیں بتایا کہ نچلی عدالت کے جج نے لکھا ہے کہ ان کے پاس تمام دستاویزات دیکھنے کا وقت نہیں ہے۔ سنگھوی نے کہا کہ ضمانت کو منسوخ نہیں کیا جانا چاہئے۔ جج نے اپنے حکم میں کہا کہ تمام نکات کو تفصیل سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ پی ایم ایل اے سیکشن 45 میں ضمانت کے لیے دی گئی دہری شرط کی عدم تعمیل کی دلیل کافی مضبوط ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہائی کورٹ پہلے ہی گرفتاری کو صحیح ٹھہرانے کے حکم دے چکا ہے، ایسے میں نچلی عدالت میں تعطیلاتی جج کو گرفتاری کو غلط ٹھہرانے کا تبصرہ نہیں کرنا چاہئے۔

جج نے کہا کہ سنگھوی نے ذاتی آزادی کے حق کا حوالہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال نے عبوری ضمانت پر رہتے ہوئے تمام شرائط پر عمل کیا۔ لیکن وہ راحت ایک خاص وجہ (انتخابی مہم) کے لیے دی گئی تھی۔ اس دلیل کو یہاں پیش کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ جج نے کہا کہ کیجریوال کے وکیل سنگھوی کا کہنا ہے کہ کوئی پروسیڈ آف کرائم نہیں ملا، یہ دلیل بھی ابھی بے معنی ہے۔ معاملے کی سماعت کر رہی ہائی کورٹ کی مرکزی بنچ میں اس پر تفصیلی سماعت کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو ای ڈی نے  دہلی کے مبینہ آبکاری پالیسی معاملے میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات میں انتخابی مہم چلانے کے لیے سپریم کورٹ سے یکم جون تک عبوری ضمانت ملی تھی، جس کے بعد انہوں نے 2 جون کو جیل میں خود سپردگی کی تھی۔ اس وقت سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت کے لیے نچلی عدالت جانے کا مشورہ دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیجریوال نے نچلی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ نچلی عدالت کے ذریعے ضمانت کے فیصلے کو ای ڈی نے  دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور ہائی کورٹ نے اس پر روک لگا دی تھی۔ اس کے بعد کیجریوال نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم کا انتظار کرنے کے لیے کہا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں راشن کارڈ تقسیم میں بے قاعدگیاں، تحقیقات کا مطالبہ، قصورواروں پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل

 دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، ...

سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا، 1966 سے پہلے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ...

موسم کی کروٹ: دن میں گرمی، رات میں سردی، بہار کے 12 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ ...

کیا ہریانہ کی 20 اسمبلی سیٹوں پر پھر سے کرایا جائے گا انتخاب؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر ...

دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان ...

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ ...