دہلی ہائی کورٹ کا گوگل، ایکس کو انجلی برلا کے خلاف ہتک آمیز پوسٹ ہٹانے کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2024, 12:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو گوگل اور ایکس(جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ انجلی برلا، جو ہندوستانی ریلوے پرسنل سروس آفیسر اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی بیٹی ہیں، کے خلاف ہتک آمیز سوشل میڈیا پوسٹ ہٹائے۔ خیال رہےکہ اس سوشل میڈیا پوسٹ میںالزام عائد کیا گیا ہے کہ انجلی برلا نے سیول سروس میں داخلے کیلئے بدعنوانی سرگرمیوںپر ملوث ہو کر اوراپنے والد کے رسوخ کا غلط استعمال کر کے یو پی ایس سی امتحان کامیاب کیا ہے۔ معتدد سوشل میڈیا پوسٹ پر غلط طریقے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انجلی برلا یو پی ایس سی کا امتحان کامیاب کئے بغیر سیول سروس میں داخل ہو گئی تھیں۔

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جسٹس نیون چاؤلا نے گوگل اور ایکس کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ۲۴؍ گھنٹے کے اندر،جب تک مزید احکامات نہ جاری کئے جائیں، یہ پوسٹ ہٹا دیں۔ ہائی کورٹ نے ایکس، گوگل اور مرکزی وزارت برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور درخواست میں مذکورہ غیر شناخت شدہ پارٹیوں کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ۴؍ ہفتوں کے اندر اپنا مؤقف پیش کریں۔ برلا کے وکیل ، راجیو نیر، نے عدالت سے کہا کہ انجلی برلا یو پی ایس سی امتحان میں شریک ہوئی تھیں اور ۲۰۱۹ء کی کونسولیڈیٹ ریزرو فہرست میں بھی ان کا نام تھا۔ 

خیال رہے کہ انجلی برلا ۲۶؍ جون ۲۰۲۱ء میں ہندوستانی ریلوے پرسنل سروس میں شامل ہوئی تھیں۔  اس ماہ کے آغاز میں مہاراشٹر کی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف کیس درج کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ اکاؤنٹ مشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی سےمتعلقہ ہے جنہوں نے مبینہ طور پرلوک سبھا کے اسپیکرک کی بیٹی کے خلاف غلط دعوے کئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...