دہلی انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی کی 11 رکنی امیدواروں کی فہرست جاری

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2024, 5:27 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)دہلی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنے 11 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست میں خاص طور پر وہ 6 رہنما شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں دیگر جماعتیں چھوڑ کر عآپ میں شمولیت اختیار کی۔ ان میں سے دو رہنما سابقہ بی جے پی ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چھترپور سے برہم سنگھ تنور کو امیدوار بنایا گیا ہے، جو بی جے پی کے سینئر لیڈر اور تین مرتبہ ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 31 اکتوبر کو عام آدمی پارٹی جوائن کی تھی۔ اسی طرح، کراڑی سے انیل جھا کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جو بی جے پی کے سابق ایم ایل اے ہیں اور حالیہ دنوں میں عآپ میں شامل ہوئے۔

دیگر نمایاں امیدواروں میں وشواس نگر سے دیپک سنگھلا، روہتاس نگر سے سریتا سنگھ، لکشمی نگر سے بی بی تیاگی اور بدرپور سے رام سنگھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیلم پور، سیماپوری، گھونڈا، کراول نگر اور مٹیالا سے بالترتیب زبیر چودھری، ویر سنگھ دھینگان، گورو شرما، منوج تیاگی اور سومیش شوقین کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے چیف اروند کیجریوال نے ان امیدواروں کو منتخب کرنے کا فیصلہ پارٹی کے اصولوں کے تحت کیا ہے تاکہ دہلی میں مزید مضبوطی کے ساتھ انتخابات کا سامنا کیا جا سکے۔

عآپ کی فہرست میں شامل امیدوار:

1- چھترپور سے برہما سنگھ تنور، 2- کراڑی سے انیل جھا،3- وشواس نگر سے دیپک سنگھلا، 4- روہتاس نگر سے سریتا سنگھ، 5- لکشمی نگر سے بی بی تیاگی، 6- بدرپور سے رام سنگھ، 7- سیلم پور سے زبیر چودھری،  8- سیماپوری سے ویر سنگھ دھینگاں، 9- گھونڈا سے گورو شرما، 10۔کرول نگر سے منوج تیاگی، 11- مٹیالا سے سومیش شوقین

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر میں مہایوتی کو 200 سے زائد سیٹوں کی برتری، جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی دوبارہ واپسی

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور دونوں ریاستوں کی سیاسی صورتحال تیزی سے واضح ہو رہی ہے۔ مہاراشٹر میں مہایوتی اتحاد نے غیر متوقع طور پر اپنی جیت کی بنیاد رکھی ہے، جہاں بی جے پی، ایکناتھ شندے کی شیوسینا اور اجیت پوار کی این سی پی نے 219 سے ...

وائناڈ ضمنی انتخاب میں پرینکا گاندھی کی زبردست برتری، ڈھائی لاکھ ووٹوں سے آگے

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے وائناڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب میں شاندار برتری کے ساتھ اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے دو گھنٹے بعد پرینکا 2 لاکھ 55 ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل کر چکی ہیں۔ یو ڈی ایف کے امیدوار نے پرینکا کو اب تک 70 فیصد ووٹ ملنے کی اطلاع ...

دہلی کی فضاء دوبارہ خراب، اے کیو آئی 'سنگین' سطح تک پہنچ گیا

دہلی کی فضاء کا معیار ایک بار پھر ’سنگین‘ زمرے میں پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، جمعہ کی شام 6 بجے تک اوسط اے کیو آئی 401 تک پہنچ گیا۔ شہر کے 39 مانیٹرنگ اسٹیشنوں میں سے 19 اسٹیشنوں نے اے کیو آئی کی سطح کو ’سنگین‘ قرار دیا۔ سب سے زیادہ اے کیو آئی 445 جہانگیر پوری میں ریکارڈ ...

نوح فساد کے نابالغ ملزم کو عدالت نے بری کیا، اہل خانہ میں خوشی کی لہر

31 جولائی 2023 کو ہریانہ کے نوح ضلع میں ہونے والے فسادات کے دوران پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں بھادس گاؤں کا ایک نابالغ لڑکا بھی شامل تھا، جسے تھانہ نگینہ میں ایف آئی آر نمبر 142 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ جمعیۃ علماء ہند نے میوات فساد کے متاثرین کی بازآبادکاری ...

راہل گاندھی کا مودی-اڈانی گٹھ جوڑ پر پھر حملہ، ’’یہ بدعنوانی کا خطرناک کھیل ہے‘‘

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے اڈانی رشوت ستانی معاملہ پر ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے مودی اور اڈانی کے گٹھ جوڑ کو ’’بے حد خطرناک کھیل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اڈانی وزیراعظم مودی کو فنڈ فراہم کرتے ہیں، اور بدلے میں ...

گیانواپی کیس: ہندو فریق کی درخواست پر سپریم کورٹ نے مسجد کمیٹی سے جواب طلب کیا، اگلی سماعت 17 دسمبر کو

گیانواپی مسجد کیس میں ہندو فریق کی ایک درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت کی اور مسجد کمیٹی کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے مسجد کمیٹی سے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ ہندو فریق نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ 1993 تک ہندو افراد سیل بند علاقے میں پوجا کرتے تھے، جبکہ مسلم کمیونٹی اس ...