سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس پر عآپ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا پہنچے عدالت، مل گئی فوری راحت

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2023, 10:01 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) عام آدمی پارٹی (عآپ) رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا جس سرکاری بنگلہ میں رہ رہے ہیں، اسے خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے خلاف راگھو چڈھا نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اپنے سرکاری بنگلے کے الاٹمنٹ کو رد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف وہ پٹیالہ کورٹ پہنچے جہاں سے انھیں فوراً راحت مل گئی ہے۔ راگھو چڈھا نے بنگلہ کا الاٹمنٹ منسوخ کیے جانے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ مرکزی حکومت نے رنجش کے جذبہ میں یہ فیصلہ لیا ہے۔

بہرحال، پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو نوٹس جاری کر اس نوٹیفکیشن پر روک لگا دی ہے جس میں راگھو چڈھا کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت نے معاملے کی آئندہ سماعت تک راگھو چڈھا کو پنڈارا روڈ پر الاٹ بنگلہ نمبر اے بی 5 کے خالی کرنے کے نوٹیفکیشن پر روک لگائی۔ عدالت نے کہا کہ راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی ہاؤس کمیٹی اپنے حکم پر آئندہ سماعت تک کوئی کارروائی نہ کرے۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں 10 جون کو ہوگی۔

راگھو چڈھا نے اپنی بات رکھتے ہوئے عدالت میں بتایا کہ انھیں راجیہ سبھا چیئرمین کی کارروائی کے مطابق جائز طریقے سے بنگلہ الاٹ کیا گیا تھا، تجدید کے بعد ٹائپ 7 بنگلے میں چلے گئے تھے اور الاٹنمنٹ لیٹر میں ہی ان حالات کا تذکرہ کیا گیا تھا۔ راگھو چڈھا کا کہنا ہے کہ الاٹنمنٹ منسوخ کرنے والا خط ’منمانے‘ پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ راگھو چڈھا کو سب سے پہلے ٹائپ-7 بنگلہ الاٹ ہوا تھا۔ ٹائپ-7 بنگلہ عام طور پر سابق مرکزی وزیر، گورنر یا وزیر اعلیٰ کو دیا جاتا ہے۔ اس کو رَد کر کے چڈھا کو ٹائپ-6 کا بنگلہ الاٹ کیا گیا۔ اس کے بعد پھر ٹائپ-6 کے بنگلے کا الاٹمنٹ رد کر دیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال کے گورنر نے صدر کو بھیجا 'اپراجیتا' بل، کہا- اس میں بہت سی خامیاں ہیں

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...