عآپ حکومت کا ’ونٹر ایکشن پلان‘ ناکام، آلودہ ہوا صحت کے لیے شدید خطرہ: دیویندر یادو

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2024, 10:54 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 2/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے عآپ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راجدھانی میں آلودگی کو قابو میں رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ’ونٹر ایکشن پلان‘ ناکام ہوگیا ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی، سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، اور وزیر ماحولیات گوپال رائے کے بار بار کیے گئے دعوے اور اعلانات محض زبانی باتیں ثابت ہوئے ہیں۔ پٹاخوں پر پابندی کے سرکاری احکامات بھی کارگر ثابت نہ ہوئے۔ ان ناکامیوں کے باعث دہلی ایک گیس چیمبر بن چکی ہے اور آج راجدھانی کا اوسط اے کیو آئی 361 کی خطرناک حد پر پہنچ چکا ہے۔

دیویندر یادو نے آتشی حکومت میں وزیر ماحولیات گوپال رائے کو آلودگی پر قابو پانے میں ہر سطح پر ناکام قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ آج آلودگی کے خلاف پانی چھڑکاؤ مہم کو آلودگی کنٹرول کی ناکام کڑی کا حصہ بنانے کے لیے لانچ کیا ہے، کیونکہ دو ہفتہ پہلے بھی انھوں نے ریڈ لائٹ آن، گاڑی آف منصوبہ لانچ کیا تھا جو پوری طرح سے ناکام ثابت ہوا۔

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ دیوالی کے بعد اے کیو آئی سطح بہت خراب زمرہ سے بھی زیادہ گر گیا ہے اور سی پی سی بی رپورٹ کے مطابق علاقہ میں زہریلے دھوئیں کی موٹی سطح چھا گئی ہے۔ دہلی کے بیشتر حصوں میں اے کیو آئی 400-300 کے درمیان رہا، جو لوگوں میں صحت کے مسائل پیدا کر رہا ہے۔ پوری دہلی کے 24 ہاٹ اسپاٹ میں کہیں بھی 300 سے کم اے کیو آئی نظر نہیں آیا، جو آنے والے وقت میں دہلی والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ آنند وِہار میں اے کیو آئی 395، چاندنی چوک میں 395، سونیا وِہار میں 395، بوانا میں 392، جہانگیر پوری میں 390 اور نارتھ کیمپس میں اے کیو آئی 390 رہا۔

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے مزید کہا کہ عآپ کی دہلی حکومت لوگوں کی صحت کے تئیں حساس نہیں ہے۔ دم گھونٹنے والی آلودگی کے سبب فضا میں پھیلی زہریلی ہوا کے سبب لوگوں کو سانس لینے، آنکھوں میں جلن اور گلے کی بیماری جیسے سنگین مسائل سے نبرد آزما ہونا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ 9 سال کیجریوال اور اب وزیر اعلیٰ آتشی نے لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔ کیجریوال نے جیل سے ضمانت پر باہر آنے کے بعد ٹوٹی سڑکوں کا دورہ کر دعویٰ کیا تھا کہ دیوالی تک پوری دہلی میں سڑکیں بنا دیں گے، لیکن سڑکیں بھی جوں کی توں ہیں۔ اس وجہ سے راجدھانی میں گاڑیوں کے ساتھ سڑکوں سے اڑنے والی دھول کے سبب آلودگی بڑھ رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کوڈاکارا بلیک منی اسکینڈل: بی جے پی کو کمل کی جگہ 'بورا' نشان اپنانے کا مشورہ، سی پی آئی ایم کا مذاق

تقریباً تین سال پرانے بلیک منی کیس کے حوالے سے ہفتہ کو کیرالہ کی حکمراں جماعت سی پی آئی ایم کے رہنما اور کیرالہ کے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے وزیر پی اے محمد ریاس نے کہا کہ "نئے انکشافات نے بہت سی چیزیں واضح کر دی ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ بی جے پی کو اپنے انتخابی نشان ...

اکتوبر میں جی ایس ٹی وصولی 1.87 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اکتوبر میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی 1.87 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو پچھلے چھ ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، یہ مسلسل آٹھویں مہینے 1.7 لاکھ کروڑ روپے کے نشان سے اوپر رہی ہے۔ یکم نومبر کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مقابلے میں ...

مہاراشٹر میں بی جے پی کی ’واشنگ مشین‘ سب سے زیادہ سرگرم، اجیت پوار کے معاملے پر جئے رام رمیش کا طنز

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کی گہما گہمی میں کئی لیڈران کے بیانات سرخیوں میں ہیں۔ انہی میں این سی پی لیڈر اجیت پوار کا معاملہ بھی زیرِ بحث ہے، جس پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سخت رد عمل دیا ہے۔ انہوں نے اجیت پوار کو این ڈی اے میں شامل کرنے کے لیے مبینہ طور پر دباؤ اور ...

مایوسی اور ناکامی کا اظہار منفی نعروں میں، 'خوفزدہ' لوگ ہی خوف پھیلاتے ہیں: اکھلیش یادو کا بی جے پی پر سخت وار

اتر پردیش میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، جہاں پارٹیاں ایک دوسرے پر پوسٹر بازی کے ذریعے نشانہ سادھ رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے متنازعہ نعرے "بٹیں گے تو کٹیں گے" پر سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی نے بھی لکھنؤ کی سڑکوں پر پوسٹر لگائے ...

سپریم کورٹ متھرا شاہی عیدگاہ معاملے کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ 5 نومبر کو متھرا میں واقع شری کرشنا جنم بھومی اور عیدگاہ مسجد کے معاملے کی سماعت کرے گا۔ شاہی عید گاہ کمیٹی نے اس کیس میں تین عرضیاں دائر کی ہیں، جن پر عدالت سماعت کرے گی۔ مسلم فریق کی جانب سے داخل کی گئی ان درخواستوں میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے، ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: 288 سیٹوں پر 7994 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے 288 نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ انتخابی کمیشن کے مطابق، اس بار 7994 امیدواروں کے کاغذات کو درست قرار دیا گیا، جبکہ 921 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں۔ نامزدگی جمع کروانے کا عمل 22 اکتوبر سے شروع ...

مغربی بنگال: ہوڑہ میں آتش بازی کے دوران گھر میں آگ، 3 بچوں کی ہلاکت، 2 کی حالت تشویشناک

مغربی بنگال کے ہوڑہ میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اُلوبیریا علاقے میں پٹاخہ جلانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گئی۔ اس واقعے میں تین معصوم بچوں کی آگ میں جھلس کر دردناک موت واقع ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون ...

بلوچستان: اسپتال کے قریب دھماکہ، 5 بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق

پاکستان کے بلوچستان علاقے میں ایک اور زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ مستونگ ضلع میں جمعہ کی صبح پیش آیا، جس میں 5 بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ قلات ڈویژن کے کمشنر نعیم بجئی کے مطابق، دھماکہ مستونگ سول اسپتال کے قریب ...

یکم نومبر سے کریڈٹ کارڈ، ایل پی جی اور ٹرین ٹکٹ سمیت 6 اہم قواعد میں تبدیلیاں

یکم نومبر 2024 سے ہندوستان میں کئی اہم اصول اور ضوابط میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن سے عوام کی مالی صورتحال پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔ ان تبدیلیوں میں ایل پی جی اور سی این جی/پی این جی کی قیمتوں میں ردوبدل، کریڈٹ کارڈ بلنگ کے اصول، مانی ٹرانسفر کے طریقہ کار، ٹرین ٹکٹ بکنگ کے ...

کسی کسان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ سدارامیا

وجئے پور (بیجاپور) ضلع کے ٹیکوٹا تعلقہ کے ہو نو اڈا گاؤں کے کچھ کسانوں نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ ان کی زمین کو وقف جائیداد کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ اس پر چیف منسٹر سدارامیا نے واضح کیا کہ کسی بھی کسان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا اور انہوں نے اس معاملے میں جاری کردہ نوٹس واپس لینے ...

بی جے پی وقف اراضی تنازعے پر سیاست کر رہی ہے: کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ کا بیان

وقف اراضی کے مبینہ دعووں کے تنازعے کے درمیان، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیانے نے واضح کیا ہے کہ کسانوں کو بے دخلی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور جائیداد پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والے کسی بھی شخص کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے ...