دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2024, 12:57 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،17/اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان کیا ہے، اس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ بی جے پی کے پاس دہلی والوں کے فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ بی جے پی کے موجودہ صدر اور سابق صدر صرف کھوکھلی بیان بازی کر کے اور سب کچھ مفت دینے کا لالچ دے کر دہلی پر حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ خواتین کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہونے والی بی جے پی حکومت کی طرف سے خواتین کو 2100 روپئے دینے کا اعلان صرف اور صرف سیاسی جملہ ہے۔

دہلی کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ مفت سہولیات مہیا کرنے والی کیجریوال حکومت دہلی سرکار کو 2024-25 تک مالی سال میں 5086 کروڑ روپئے کا قرض دار بنا چکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مفت کی ریوڑیاں لینے والی دہلی کی عوام 80 ہزار قرض کے نیچے دب چکی ہے۔ گزشتہ سال 2023-24 کے ترمیم شدہ تخمینہ سے دہلی سرکار کے قرض میں 1.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ میں بی جے پی لیڈران سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ دہلی میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد 5086 کروڑ کا جو قرض دہلی حکومت پر ہے، اس کو کیسے ادا کریں گے؟ اس بارے میں کوئی لائحہ عمل تیار کیا ہے یا نہیں؟ بی جے پی کے پاس بدلے کی سیاست اور الزام لگانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے، اور اس سے دہلی کی عوام بھی اچھی طرح سے واقف ہے۔

یویندر یادو نے آگے کہا کہ دہلی والوں کے لئے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں گھاٹے کا سودا ہیں۔ کیونکہ پچھلے 10 سالوں سے مرکز میں بی جے پی اور دہلی میں عام آدمی اقتدار پر قابض ہے۔ انہوں نے دہلی کی بھولی بھالی عوام کو صرف دلفریب نعروں اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ اس کا خمیازہ آج دہلی والے بھگت رہے ہیں، خواہ گرمی میں پانی کا مسئلہ ہو، بھاری بارش کے بعد آبی جماؤ کا مسئلہ ہو، ٹریفک کی پریشانی ہو، شدت والی سردی کا مسئلہ ہو یا فضائی آلودگی کا مسئلہ ہو۔

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ بی جے پی خواتین کو 2100 روپئے ماہانہ، 300 یونٹ تک مفت بجلی، 10 کلو مفت راشن اور خواتین کو اسکوٹی دینے کی بات کر کے دہلی والوں کو اپنے جملوں کی جال میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ دہلی میں انفراسٹرکچر کو منظم کرنے، بدحال تعلیمی انتظامات میں سدھار لانے، صحت، سڑک، پانی، ٹریفک وغیرہ میں اصلاح کی باتیں نہیں کر رہی ہے۔ ان مسائل کو سرے سے درکنار کر دیا جس کا تعلق عوام کے روز مرہ کی ضروریات سے ہے۔ کیا بی جے پی نے دہلی کی آدھی آبادی کو اسکوٹی دینے کا جو فیصلہ کیا ہے، اس میں آنے والے خرچ کا مالی اندازہ لگایا ہے؟ انھوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں ایک ہی سکہ کو دو پہلو ہیں۔ دہلی والے ان کی سیاست کو سمجھ چکے ہیں۔

دیویندر یادو نے اخیر میں کہا کہ کانگریس کو ضلع اور بلاک کی سطح پر کی جانے والی مہمات میں عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ تمام میٹنگز میں یہی نتیجہ نکل کر سامنے آ رہا ہے کہ دہلی کی عوام اس بار اسمبلی الیکشن میں کانگریس کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ میں دہلی کی عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ کانگریس اپنے گزشتہ 15 سالہ حکومتی تجربہ کی بنیاد پر دہلی والوں کے لئے ایک اچھی حکومت قائم کر کے معیاری سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں راشن کارڈ تقسیم میں بے قاعدگیاں، تحقیقات کا مطالبہ، قصورواروں پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل

 دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، ...

سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا، 1966 سے پہلے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ...

موسم کی کروٹ: دن میں گرمی، رات میں سردی، بہار کے 12 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ ...

کیا ہریانہ کی 20 اسمبلی سیٹوں پر پھر سے کرایا جائے گا انتخاب؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر ...

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ ...

چیف الیکشن کمشنر کے ہیلی کاپٹر کی اتراکھنڈ میں ایمرجنسی لینڈنگ، اچانک موسم خراب ہونے کے بعد ٹریکنگ منسوخ

صوبہ اتراکھنڈ میں آج اس ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی جس میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سوار تھے۔ اتراکھنڈ واقع پتھوراگڑھ  ضلع کے منسیاری میں چیف الیکش کمشنر راجیو کمار کے ہیلی کاپٹر کی یہ ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ اتراکھنڈ کے ایڈیشنل چیف ...

بنگلورو: شدید بارش سے تباہی، شاپنگ مال زیر آب، ٹریکٹرس کے ذریعے پھنسے افراد کا ریسکیو

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ منگل کے روز شدید بارش کے بعد بدھ کو بھی کئی علاقوں میں تیز بارش سے تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم ہو چکا ہے اور کئی علاقے زیر آب ہو چکے ہیں۔ مشکل حالات کا ...