ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد منہدم کرنے کے فیصلہ پرروک؛ مسلم فریق نے لی راحت کی سانس

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2024, 5:04 PM | ملکی خبریں |

منڈی،16/اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی)ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد کا ایک حصہ منہدم کرنے کے معاملے میں مسلم فریق   نے اُس وقت راحت کی سانس لی، جب میونسپل کارپوریشن کورٹ  کے 13 ستمبر کو دیئے گئے فیصلے پر ٹی سی پی کے پرنسپل سکریٹری نے روک لگادی۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 20 اکتوبر کو پرنسپل سکریٹری ٹی سی پی کی عدالت میں ہی ہوگی۔ اس روک کے ساتھ ہی   مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو اگلے حکم تک گرایا نہیں جائے گا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق میونسپل کارپوریشن کمشنر ایچ ایس رانا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے   بتایا کہ ان کی طرف سے دئے گئے  فیصلہ کو روک دیا گیا ہے اور اعلیٰ حکام کے اگلے احکامات تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ اب  آنے والے وقت میں ملنے والے احکامات کے مطابق ہی  کارروائی کی جائے گی۔

ٹی سی پی کورٹ کے فیصلے پر ہندو تنظیم دیو بھومی سنگھرش سمیتی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن گھنشیام ٹھاکر نے  کورٹ کو  اپنا رخ پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں اور ہمیں بھی اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

ٹھاکر نے کہا کہ ہندو تنظیمیں 20 اکتوبر کو ہونے والی سماعت کا انتظار کریں گی۔ فیصلہ ان کے حق میں نہ آیا تو عدالت جانے کی تیاری کر لی ہے۔ غیر قانونی تعمیرات گرانے کے لیے اگر ہمیں جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا پڑے تب بھی ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے مسلم کمیونٹی کو اپنا وعدہ بھی یاد دلایا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ خود غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو ہر صورت میں  گرایا جانا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بارہ بنکی: شرپسندوں کا مسجد پر حملہ، شکایت کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر عوام میں غم و غصہ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سلوری گواسپور علاقہ میں ہندوتوا شرپسند عناصر نے مسلمانوں کے گھروں کی املاک کے ساتھ رضا مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق، ۱۳ اکتوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران کچھ شرپسند افراد دانستہً مسجد کے قریب جمع ہوئے اور ...

بہرائچ فساد معاملے پر بی ایس پی ، کانگریس اورسماجوادی کی یوگی سرکار پر تنقید

بہرائچ میں جس طرح سے فساد برپا ہوا ہے، وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا پر پوری طرح سے عیاں ہوچکا ہے،اس کے باوجود یوگی حکومت فسادیوں پر قابو پانے کے بجائے مزاحمت اور دفاع کرنے والوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں رکھا قدم، کانگریس نے وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے بنایا امیدوار

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج جیسے ہی کانگریس پارٹی نے کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر پرینکا گاندھی کا نام بطور امیدوار اعلان کیا، ویسے ہی ان سوالوں پر فل اسٹاپ لگ گیا کہ وہ ...

جنوبی ہندوستان کی چار ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وارننگ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جنوبی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ دفاتر میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمل ناڈو، کرناٹک، پڈوچیری اور ...