انڈونیشیا: سلاویسی جزیرہ میں زوردار بارش کے بعد غیر قانونی کان میں لینڈ سلائڈنگ، 23 افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | Published on 10th July 2024, 11:21 AM | عالمی خبریں |

جکارتہ، 10/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) انڈونیشیا واقع سلاویسی جزیرہ میں سونے کی ایک غیر قانونی کان میں لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں کم و بیش 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کے روز یہ حادثہ پیش آیا، لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے بچاؤ کاری کے عمل میں رخنہ اندازی ہوئی اور اب منگل (9 جولائی) کو راحت و بچاؤ کاری عملہ نے ملبہ ہٹا کر لاپتہ لوگوں کی تلاش شروع کر دی۔ کئی لاشیں باہر نکالی جا چکی ہیں اور مزید لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسلادھار بارش کے بعد لینڈ سلائڈنگ کا یہ واقعہ پیش آیا جس میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی تلاش و بچاؤ دفتر کے چیف ہیریانتو نے بتایا کہ دور دراز اور پہاڑی گاؤں بون بولانگو میں اتوار کو 100 سے زیادہ دیہی عوام سونے کے لیے کانکنی کر رہے تھے، تبھی آس پاس کے پہاڑوں سے کئی ٹن مٹی گری جس سے ان کے عارضی کیمپ دب گئے۔ موسم خراب تھا، لیکن اب حالات بہتر ہیں اس لیے لاشوں کو برآمد کرنے میں آسانی ہوئی۔

تلاش و بچاؤ دفتر کے ذریعہ منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 46 دیہی عوام لینڈ سلائڈنگ سے بچ نکلے۔ اس درمیان بچاؤ کاری میں مصروف لوگوں نے تقریباً 23 لوگوں کو زندہ باہر نکالا جن میں سے 18 افراد زخمی ہیں۔ تین خواتین و 4 سالہ ایک لڑکا سمیت 11 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ باقی لاپتہ افراد (جو غالباً ہلاک ہو چکے ہیں) کی تلاش جاری ہے۔

اس درمیان قومی آفات مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے بتایا کہ ہفتہ کے روز سے پہاڑی ضلع میں ہو رہی موسلادھار بارش کے سبب لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے اور پشتہ ٹوٹ چکا ہے۔ اس سے بون بولانگو کے پانچ گاؤں میں گھروں کی چھتوں تک پانی بھر گیا۔ بون بولانگو گورونٹالو علاقہ کے پہاڑی ضلع کا حصہ ہے۔ تقریباً 300 گھر اس بارش سے متاثر ہوئے ہیں اور 1000 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش میں ہنگاموں کی وجہ سے دو طرفہ منصوبہ متاثر: ہندوستان

ہندوستان نے جمعہ یعنی 30 اگست کو بنگلہ دیش کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے کسی بھی ممکنہ مطالبے کے معاملے پر تفصیل سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم ہندوستان  نے اعتراف کیا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام رکا ہوا ہے۔

کملا ہیرس نے ٹرمپ کی مشکلیں بڑھائیں، ڈیموکریٹک امیدوار کو 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل

  امریکی صدارتی انتخاب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن امیدوار ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی ہوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ اس درمیان ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، جس کے تحت انہیں 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل ہو ...