ویتنام: طوفان ’یاگی‘ کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 65 ہو گئیں

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2024, 10:33 AM | عالمی خبریں |

ہنوئی، 11/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ایشیاء میں رواں سال کے سب سے طاقت ور سمندری طوفان یاگی کی شمالی ویتنام میں تباہ کاریاں جاری ہیں، درجنوں افراد ہلاک، متعدد زخمی و لاپتہ ہو گئے جبکہ انفرا اسٹکچر کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

 برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی ویتنام میں طوفان کے سبب مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی، جبکہ 750 سے زائد افراد زخمی اور 39 لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان یاگی سے ویتنام میں زیادہ تر ہلاکتیں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے ہوئیں۔ شمالی ویتنام میں ایک پل گِر گیا جبکہ کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام میں طوفان کے بعد تقریباً 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

ویتنامی حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ اب طوفان کمزورہو گیا ہے لیکن مغرب کی طرف بڑھتے ہی مزید تباہی مچائے گا، اس سلسلے میں ویتنام کے ساحلی علاقوں سے تقریباً 50 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ویتنام کے شمالی صوبوں میں اسکول عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارہ طوفان کے مطابق طوفان یاگی شمالی ویتنام کا 30 سال میں آنے والا سب سے طاقت ور طوفان ہے، جو فلپائن، چین میں تباہی مچانےکے بعد ہفتے کے روز ویتنام سے ٹکرایا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان یاگی، سے چین اور فلپائن میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

سری لنکا میں ڈینگی کا قہر: 2024 میں 38,000 کیسز، 17 اموات

سری لنکا میں 2024 کے دوران ڈینگی بخار کے 38,000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 17 افراد کی جانیں گئی ہیں۔ نیشنل ڈینگی کنٹرول یونٹ کے مطابق، یہ اعداد و شمار یکم جنوری سے 17 ستمبر 2024 تک کی مدت کے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اموات کی شرح 0.04 فیصد رہی ہے۔

لبنان میں پیجر کے بعد واکی ٹاکی پھٹ پڑے؛ جدید ٹیکنیک کے حملوں کے لئے اسرائیل پر الزام 14 جاں بحق، چارہزار زخمی، 400 سے زائد کی حالت نازک

لبنان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حزب اللہ کے کارکنوں کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے، قریب چار ہزار زخمی ہوگئے جن میں چار سو سے زائد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ منگل کو پہلے پیجرس پھٹ پڑے تھے، بدھ کو واکی ٹاکی دھماکے سے پھٹنے شروع ہوگئے

طوفان یاگی: میانمار میں سیلاب سے 74 ہلاکتیں، 89 لاپتہ

 میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق، شدید بارشوں کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے، جس کے نتیجے میں جمعہ کی شام تک ہلاکتوں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، تلاش اور بچاؤ کا عمل جاری ہے اور اسی شام تک 89 افراد لاپتہ ہیں۔

فلپائن میں طوفان 'بیبِنکا' کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، ہزاروں بے گھر، چین کے لیے خطرہ

فلپائن میں طوفان 'بیبِنکا' نے شدید تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کم از کم دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ قومی آفت خطرے کی نگرانی اور انتظامی کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کے مطابق، جنوبی فلپائن کے جیمبوآنگا جزیرہ نما میں دو افراد کی ہلاکت ہوئی، جبکہ مسلم ...

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

اسرائیل-حماس تنازعہ بدستور شدت اختیار کر رہا ہے اور جنگ بندی کی تمام کوششیں بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج روزانہ نئے فلسطینی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے گناہوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حالیہ حملے ...

امریکہ: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مابین پہلے صدارتی مباحثے میں غزہ کا مسئلہ زیر بحث رہا

منگل کو امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر اسرائیل مخالف نظریات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، کملا ہیرس نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسرائیل کی حمایت کی ہے۔