بنگلہ دیش میں 300 سے زائد مظاہرین کی ہلاکتوں کے بعد بالآخر وزیراعظم حسینہ شیخ کو ملک چھوڑ کر ہونا پڑا فرار؛ فوج نے سنبھالا اقتدار

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2024, 2:27 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ، 6/ اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) بنگلہ دیش حکومت کے خلاف طلبہ کا احتجاج سول نافرمانی تحریک میں تبدیل ہونے کے بعد جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 300 کے پار جا پہنچی اور معاملہ اتنا زیادہ سنگین ہوگیا کہ وزیر اعظم حسینہ واجد کو ملک چھوڑ کر فرار ہونا پڑگیا، پتہ چلا ہے کہ اس نے ہندوستان جاکر پناہ لی ہے جہاں سے وہ لندن جائیں گی۔وزیراعظم کے فرار ہوتے ہی   فوج نے اقتدار سنبھال لیا اور عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا ۔

آناً فاناً میں بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ، اپوزیشن رہنما اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء اور تمام گرفتار مظاہرین کی رہائی کا بھی حکم  دے دیا جبکہ بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے مرکزی رہنما ناہید اسلام نے اعلان کیا ہے کہ چاہے فوجی حمایت یافتہ حکومت ہو یا ہنگامی حالات کے تحت قائم کیا گیا صدارتی نظام ہو، طلبہ ایسی کسی بھی حکومت کو قبول نہیں کریں گے جو ان کی تجویز کردہ نہ ہو، انہوں نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران عبوری قومی حکومت کی تجاویز پیش  کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بنگلہ دیش میں کوٹا سسٹم اور شیخ حسینہ واجد حکومت کے خلاف طلبہ مظاہروں میں آئی شدت کے درمیان مزید 100 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 14 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں اس طرح ملک میں ایک ماہ سے جاری اس شورش میں مرنے والوں کی تعداد 300 کے پار  ہوگئی ۔

 پیر کے روز جب طلباء اتحاد  نے ڈھاکہ چلو کی کال لگائی تو لاکھوں افراد نے ڈھاکا کی طرف احتجاجی مارچ کیا ، مظاہرین نے وزیراعظم حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ ، وزراء اور چیف جسٹس کے گھروں پر بھی حملہ کر دیا، مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گئے،بتایا گیا ہے کہ حسینہ واجد کے استعفے کا اعلان ہونے کے باوجود تشدد جاری رہا ، مظاہرین نے شیخ مجیب کے میوزیم پر بھی دھاوابول دیا ، بنگلہ دیش کے بانی کا مجسمہ توڑ دیا ، حکمران جماعت عوامی لیگ کا صدر دفتر بھی جلادیا ۔

وزیراعظم کے استعفے کے بعد ڈھاکا سمیت ملک بھر میں جشن بھی منایا گیا اور لوگوں نے ٹینکوں پر چڑھ کر رقص بھی کیا۔

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے سابق وزیراعظم اور بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا ء سمیت ملک گیر احتجاج کے دوران گرفتار احتجاجی طلباء اور ہزاروں سیاسی کارکنوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا  ہے، یہ حکم صدارتی اجلاس میں دیا گیاجس میں آرمی چیف ، بحریہ کے سربراہ ، بی این پی اور جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی شامل تھے ، پیر کو فوج کا کہنا تھا کہ ملک میں کرفیو منگل کی صبح ہٹا لیا جائے گا، منگل کی صبح سے اسکول کُھل جائیں گے اور کاروبار معمول پر آ جائے گا۔فوجی وردی اور ٹوپی میں ملبوس بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقار الزماں نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ میں پوری ذمہ داری سنبھال رہا ہوِ اوروہ وزیر اعظم کے مستعفی ہونے اوردارالحکومت سے فرار ہونے کے بعد ایک عبوری حکومت تشکیل دیں گے۔

اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا وہ نگراں حکومت کی سربراہی کریں گےیا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شیخ حسینہ واجدنے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے، معیشت متاثر ہوئی ہے، بہت سے لوگ مارے گئے ، یہ تشدد کو روکنے کا وقت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مجھے امید ہے کہ میری تقریر کے بعد حالات بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ عبوری حکومت کی تشکیل کے لئے صدر سے بات کریں گے ، انہوں نے اہم اپوزیشن جماعتوں اپوزیشن جماعت بی این پی ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے رہنما  کے ساتھ سول سوسائٹی کے اراکین سے بھی بات چیت کی ہے لیکن حسینہ واجدکی عوامی لیگ سے مذاکرات نہیں کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال بہتر ہو جاتی ہے تو ہنگامی صورتحال کی ضرورت نہیں ہے، آرمی چیف نے کہا کہ نئی حکومت مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کا مقدمہ چلائے گی۔انہوں نے کہاکہ اب طلباء کا کام پرامن رہنا اور ہماری مدد کرنا ہے۔

امریکا نے بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نےمظاہرین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے ، برطانیہ نے بنگلادیش کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، یورپی یونین کاکہنا ہے کہ انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کے مکمل احترام کے ساتھ جمہوری طور پر منتخب حکومت کی طرف منظم اور پرامن منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ بیگم خالدہ ضیا اور قائم مقام چیئرمین طارق رحمان نے ملک میں جاری صورتحال کے تناظر میں عوام کو پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا15 سالہ دور حکمرانی گزشتہ روز ختم ہو گیا،طلباء کے مظاہروں نے انہیں مستعفی اورملک سے فرار ہو نے پر مجبور کردیا، بنگلا دیش کی سیاست میں شیخ مجیب الرحمن کو بنگ بندھو کے نام سے جانا جاتا ہے۔لیکن مظاہرین اس قدر مشتعل ہو گئے  تھےکہ وہ شیخ مجیب الرحمان کے مجسمہ پر چڑھ گئے اور ہتھوڑوں سے وار کرکے اس کے ٹکڑے ٹکرے کردیے۔بنگلا دیش میں شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد مظاہرین ڈھاکا میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں داخل ہو ئے ۔سوشیل میڈیا پر وائرل تصاویر میں مظاہرین وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا سامان اٹھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جب  مظاہرین نے کرفیو کے باوجود پیر کو ملک بھر کے عوام سے ڈھاکہ کی طرف مارچ کرنے کی اپیل کی اور لاکھوں لوگ جب  ڈھاکہ  کی طرف مارچ کرنے  لگے تو وزیرِ اعظم حسینہ واجد نے اپنی ضد برقرار رکھتے ہوئےاحتجاج کرنےوالے طلبہ کو دہشتگرد قرار دیا اور مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کے احکامات صادر کر دیے جس سے حالات نے سنگین رخ اختیار کرلیا۔ ایسے میں فوج نے حکومت کے خلاف بغاوت کردی اور عوام کا ساتھ دیتے ہوئے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو استعفی دینے کے لئے ۴۵ منٹ کی مہلت دی، جس کے بعد حسینہ واجد نے استعفیٰ دیتے ہوئے ملک سے فرار ہونے میں  ہی عافیت سمجھی۔

ایک نظر اس پر بھی

جاپان میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

 جاپان کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب میں واقع دور دراز جزائر پر سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 492 لبنانی ہلاک، حزب اللہ کی سخت جوابی کارروائی

حزب اللہ کے خلاف شدید حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے 30 ستمبر تک پورے ملک میں 'خصوصی ہوم فرنٹ سچویشن' کا اعلان کیا ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب شہری آبادی پر حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ...

اسرائیل میں ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ، مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں کابینہ کا فیصلہ

اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس سے جاری جنگ کے درمیان ایک بڑا احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے ہفتہ بھر کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایمرجنسی فوری اثر سے نافذ ہو گئی ہے جو کہ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اسرائیل کے اسٹیٹ براڈکاسٹرس نے اس سلسلے میں جانکاری دی اور ...

اسرائیل کا لبنان پر شدید فضائی حملہ، 300 سے زائد مقامات کو نشانہ، 274 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کے تقریباً 300 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 274 افراد ہلاک اور تقریباً 700 زخمی ہوئے ہیں۔ ...

انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر کے طور پر منتخب

مارکسسٹ معاشی نظریات کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی جیت کو ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں معاشی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکہ: البامہ میں اجتماعی فائرنگ، 4 ہلاک، درجنوں زخمی

امریکہ کے برمنگھم میں واقع البامہ میں ایک افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ۴؍ افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ سنیچر کی رات پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ برمنگھم پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں ...