برازیل میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2024, 7:20 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

برازیلیا، 11/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) جنوبی برازیل کے ریو گرانڈے ڈو سل صوبے میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل طوفانی بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 126 ہو گئی ہے۔

صوبائی سول ڈیفنس آرمی نے جمعہ کے روز کہا کہ 29 اپریل سے شدید بارشوں سے ہونے والے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 126 ہو گئی، 756 زخمی اور 141 تاحال لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے موسلا دھار بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے کم از کم 3,39,000 افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر کہیں اور پناہ لینے پر مجبور کیا ہے۔ ان میں سے 71,400 افراد عارضی پناہ گاہوں میں ہیں۔ مجموعی طور پر 19.50 لاکھ لوگ اس آفت سے متاثر ہوئے ہیں۔

ریاست بھر میں 15000 فوجیوں، 41 ہوائی جہازوں اور 340 بحری جہازوں سمیت تقریباً 27,000 لوگ امدادی کاموں میں مصروف ہیں تاکہ پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو اور مدد فراہم کی جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست کے دارالحکومت پورٹو الیگری سے گزرنے والے دریائے گوئبا میں آنے والا سیلاب 1941 کے بعد سے بدترین سیلاب ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش میں ہنگاموں کی وجہ سے دو طرفہ منصوبہ متاثر: ہندوستان

ہندوستان نے جمعہ یعنی 30 اگست کو بنگلہ دیش کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے کسی بھی ممکنہ مطالبے کے معاملے پر تفصیل سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم ہندوستان  نے اعتراف کیا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام رکا ہوا ہے۔

کملا ہیرس نے ٹرمپ کی مشکلیں بڑھائیں، ڈیموکریٹک امیدوار کو 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل

  امریکی صدارتی انتخاب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن امیدوار ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی ہوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ اس درمیان ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، جس کے تحت انہیں 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل ہو ...

میں آپ کی امید پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی، کانگریس میں شمولیت کے بعد عوام سے ونیش پھوگاٹ کا وعدہ

مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت جی جان سے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خاص طور سے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے کشتی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی، اسی طرح عوام کی خدمت بھی دل و جان سے کریں گی۔ ونیش ...

بی جے پی میں استعفوں کا سلسلہ جاری، اب وزیر رنجیت چوٹالہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

  ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو اپنے لیڈران کی بغاوت کا سامنا ہے اور کئی اہم لیڈران کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ دراصل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست میں 9 موجودہ ارکان اسمبلی کو شامل نہیں کیا ہے اور اس کی وجہ سے پارٹی میں بے اطمینانی کی ...

ہریانہ میں : گئو رکھشک غنڈوں کے ذریعے موب لنچنگ کا معاملہ ؛ مقتول صابر ملک کی بیوی کو بنگال حکومت نے دی نوکری

  مغربی بنگال حکومت نے بدھ کے روز ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی، جسے 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا، جو اپنی چار سالہ بیٹی ...

دہلی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات: بی جے پی نے 7 اور عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں کامیابی حاصل کی

  دہلی میں منگل  کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دہلی کے 12 زونز میں سے بی جے پی نے 7 زونز میں کامیابی حاصل کی جبکہ عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں فتح حاصل کی۔