نریندر دابھولکر قتل معاملہ: پونے کی عدالت نے دو قصورواروں کو سنائی عمر قید کی سزا، کلیدی ملزم سمیت 3 ملزمان بری

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2024, 11:06 AM | ملکی خبریں |

پونے، 11/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  مہاراشٹر کے شہر پونے کی ایک خصوصی عدالت نے توہم پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے ڈاکٹر نریندر دابھولکر کے قتل کیس میں 13 سال بعد اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ اس سازش کے کلیدی ملزم ڈاکٹر وریندر تاوڑے اور دو دیگر ملزمان سنجیو پونالیکر اور وکرم بھاوے کو ثبوتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے بری کر دیا گیا ہے۔ دابھولکر کو گولی مارنے والے شرد کالسکر اور سچن ایندورے کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ہر ایک پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

پونے کے اومکاریشور پل پر صبح کی سیر کے لیے نکلے دابھولکر کو 20 اگست 2013 کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پانچ لوگوں کو ملزم بنایا گیا۔ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ سے متعلق مقدمات کے لیے خصوصی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج اے جادھو نے یہ فیصلہ دیا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے 20 گواہوں سے جرح کی جبکہ دفاع نے دو گواہوں سے جرح کی۔ استغاثہ نے اپنے حتمی دلائل میں کہا کہ ملزمان دابھولکر کی توہم پرستی کے خلاف مہم کے مخالف تھے۔ ابتدائی طور پر اس کیس کی تفتیش پونے پولیس کر رہی تھی لیکن بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد 2014 میں سی بی آئی نے کیس اپنے ہاتھ میں لے لیا اور جون 2016 میں ہندو دائیں بازو کی تنظیم سناتن سنستھا سے وابستہ ڈاکٹر وریندر سنگھ تاوڑے کو گرفتار کر لیا۔

استغاثہ کے مطابق، تاوڑے قتل کے اہم سازش کاروں میں سے ایک تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سناتن سنستھا دابھولکر کی تنظیم ’مہاراشٹرا اندھا شردھا نرمولن سمیتی‘ کے کام کی مخالف تھی۔ تاوڑے اور کچھ دیگر ملزمین اس تنظیم سے وابستہ تھے۔

سی بی آئی نے اپنی چارج شیٹ میں شروع میں مفرور سارنگ اکولکر اور ونے پوار کو شوٹر کے طور پر نامزد کیا تھا لیکن بعد میں سچن اندورے اور شرد کالسکر کو گرفتار کیا اور ایک ضمنی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے دابھولکر کو گولی ماری تھی۔ اس کے بعد، مرکزی ایجنسی نے ایڈوکیٹ سنجیو پنالیکر اور وکرم بھاوے کو مبینہ شریک سازش کے طور پر گرفتار کیا۔ تاوڑے، اندورے اور کالسکر جیل میں ہیں جبکہ پونالیکر اور بھاوے ضمانت پر باہر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سماجوادی پارٹی کا یوپی ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 3 سیٹوں پر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

اتر پردیش کی 9 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے انتخابی عمل میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اپنی پریس کانفرنس میں متعدد افسران کے نام لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایس پی کے حامیوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ...

اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ، آؤٹ سورسنگ تقرریوں کو 'پی ڈی اے' کے خلاف چال قرار دیا

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کی یوگی حکومت پر آؤٹ سورسنگ کے ذریعے تقرریوں کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ بی جے پی اپنی پوری حکومت کو ہی آؤٹ سورس کر دے، تاکہ کمیشن اور حساب کتاب کا تمام معاملہ ایک ہی جگہ طے ہو جائے۔

دہلی انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی کی 11 رکنی امیدواروں کی فہرست جاری

دہلی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنے 11 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست میں خاص طور پر وہ 6 رہنما شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں دیگر جماعتیں چھوڑ کر عآپ میں شمولیت اختیار کی۔ ان میں سے دو رہنما سابقہ بی جے پی ایم ایل اے رہ چکے ...

تاریخ کے گڑے مردے اُکھاڑنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہاہے؛ جامع مسجد سنبھل کے تنازع پر صدر جمعیۃ علماء ہند کا بیان

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے سنبھل کی جامع مسجد کے حوالے سے پیدا کردہ تنازع اور عدالت کی جانب سے سروے کے حکم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے جھوٹ اور سچ کو ملا کر فرقہ پرست عناصر ملک کے امن و امان کے دشمن بنے ہوئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ماضی کے گڑے ...

سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا کیا اعلان، 15 فروری سے شروع ہوں گے امتحانات

سی بی ایس ای نے اپنے آفیشل ویب سائٹ cbse.gov.in پر 2025 کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، امتحانات 15 فروری 2025 سے شروع ہوں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات 18 مارچ تک جاری رہیں گے، جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات 4 اپریل تک مکمل ہوں گے۔

شمالی ہندوستان میں برفیلی ہوائیں، درجہ حرارت میں کمی اور کہرے کا الرٹ، آئی ایم ڈی کی پیشگوئی

شمال مغربی ہواؤں کے اثر سے دہلی، پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں کہرے کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور ہلکی سردی محسوس ہونے لگی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اس سلسلے میں اگلے تین دنوں کے لیے ایک وارننگ جاری ...