میں آپ کی امید پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی، کانگریس میں شمولیت کے بعد عوام سے ونیش پھوگاٹ کا وعدہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2024, 11:34 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 7/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت جی جان سے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خاص طور سے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے کشتی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی، اسی طرح عوام کی خدمت بھی دل و جان سے کریں گی۔ ونیش نے پریس کانفرنس کے دوران عوام سے وعدہ کیا کہ ’’میں آپ کی امیدوں پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی۔‘‘

ونیش پھوگاٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں کانگریس کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں، کیونکہ برے وقت میں ہی پتہ چلتا ہے کہ اپنا کون ہے۔ جب ہمیں سڑک پر گھسیٹا جا رہا تھا تو بی جے پی کو چھوڑ کر آپ سبھی ہمارے ساتھ تھے۔ آپ ہمارے درد اور آنسوؤں کو سمجھ پا رہے تھے۔ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی پارٹی اور ایسے نظریہ سے جڑی ہوں جو خواتین پر ہو رہے مظالم، ناانصافی کے خلاف کھڑی ہے اور سڑک سے پارلیمنٹ تک ان کے حق کی لڑائی لڑنے کو تیار ہے۔‘‘

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ ’’ہم ہر اس خاتون کے ساتھ کھڑے ہیں جو خود کو مجبور و بے بس سمجھتی ہے۔ جب ہم احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے تو بی جے پی کو چھوڑ کر ہر پارٹی نے ہمارا ساتھ دیا۔ آج سے میں ایک نئی پاری کی شروعات کر رہی ہوں۔ ساتھ ہی جو لڑائی ہم لڑ رہے ہیں، وہ جاری رہے گی، ہم وہ لڑائی بھی جیتیں گے۔ ہم ڈریں گے نہیں اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘

بجرنگ پونیا نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت کو اپنے لیے بہت خاص قرار دیا۔ انھوں نے بی جے پی اور اس کی آئی ٹی سیل کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کی آئی ٹی سیل آج کہہ رہی ہے کہ ہمارا مقصد تو سیاست کرنا تھا، لیکن جب ہم سڑک پر مظاہرہ کر رہے تھے تب بی جے پی کو چھوڑ کر باقی سبھی پارٹیاں ہمارے ساتھ تھیں۔‘‘ بجرنگ پونیا نے مزید کہا کہ ’’ہم کانگریس پارٹی اور ملک کو مضبوط کریں گے۔ گراؤنڈ پر رہ کر کام کریں گے۔ جب ونیش فائنل (پیرس اولمپک) میں گئی تب پورا ملک خوش تھا، لیکن اگلے دن جو حادثہ ہوا اس کے بعد ایک آئی ٹیل سیل خوش دکھائی دے رہی تھی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

پچھلے 10 سال میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش؛ عالمی یومِ جمہوریت پر ملکارجن کھرگے کا بیان

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے 'عالمی یومِ جمہوریت' کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 2024 ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بیان میں نشاندہی کی کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران جمہوری نظام کو تباہ کرنے، اداروں کو کمزور کرنے، اور ان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ...

جھارکھنڈ: مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے سے 47 بچے بیمار

جھارکھنڈ کے ضلع دُمکا کے موہن پور گاؤں میں واقع پلس ٹو ہائی اسکول کے مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے کے نتیجے میں 47 بچے بیمار ہو گئے۔ یہ واقعہ اسکول میں مڈ ڈے میل کی تقسیم کے دوران پیش آیا، جس کے باعث متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو سی بی آئی نے حراست میں لے لیا

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں سی بی آئی نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ 14 ستمبر کو، مرکزی تفتیشی ایجنسی نے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو گرفتار کر لیا۔ انہیں 23 ستمبر تک عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔

ہماچل پردیش : مٹی کے تودے گرنے کے سبب 41 سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں لاہول اسپتی اور کنور کی بلند چوٹیوں پر برف کی تہہ جمنے لگی ہے۔ جمعہ کی رات ہوئی حالیہ برفباری نے لاہول کی چوٹیوں کو چاندی کی طرح چمکدار بنا دیا ہے، جس سے علاقے کا منظر خوبصورت اور دلکش ہو گیا ہے۔

ہریانہ میں کسانوں کی مہاپنچایت پر پابندی، پنجاب-ہریانہ بارڈر پر اضافی سیکیورٹی اقدامات

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران اتوار کو اوچانا میں متوقع کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر، ہریانہ-پنجاب بارڈر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ اس اقدام کے باعث دونوں ریاستوں کے درمیان نقل و حرکت کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ...

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کیا اعلان

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کل ہی تہاڑ جیل سے رہا ہو کر باہر آئے ہیں۔ اس دوران، اتوار کو انہوں نے سب کو چونکا دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اگلے دو دن میں وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اروند کجریوال نے وضاحت کی کہ اس دوران قانون ساز اسمبلی کی میٹنگ بلائی جائے گی، جس ...

منگلورو کے قریب بنٹوال میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی

عید میلاد النبی کو لے کر  وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل  کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف  نے اُنہیں اُسی  کے انداز میں جواب دینے کی  مبینہ   کوشش کے نتیجے میں آج  پیر صبح بنٹوال کے    بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ...

ٹمکور کے تیرویکیرے میں گنیش مورتی وسرجن کے موقع پر تین افراد تالاب میں غرقاب

تیرویکیرے تعلقہ میں گنیش مورتی کو تالاب میں ڈبونے کے دوران پیش آئے حادثے میں باپ اور بیٹا سمیت تین افراد غرقاب ہوگئے ، جن  کی شناخت ریونّا (50 سال)، اس کا بیٹا شرت (26 سال) اور دیانند (22 سال)  کے طور پر کی گئی ہے ۔

جھارکھنڈ: مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے سے 47 بچے بیمار

جھارکھنڈ کے ضلع دُمکا کے موہن پور گاؤں میں واقع پلس ٹو ہائی اسکول کے مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے کے نتیجے میں 47 بچے بیمار ہو گئے۔ یہ واقعہ اسکول میں مڈ ڈے میل کی تقسیم کے دوران پیش آیا، جس کے باعث متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو سی بی آئی نے حراست میں لے لیا

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں سی بی آئی نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ 14 ستمبر کو، مرکزی تفتیشی ایجنسی نے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو گرفتار کر لیا۔ انہیں 23 ستمبر تک عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔

ہماچل پردیش : مٹی کے تودے گرنے کے سبب 41 سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں لاہول اسپتی اور کنور کی بلند چوٹیوں پر برف کی تہہ جمنے لگی ہے۔ جمعہ کی رات ہوئی حالیہ برفباری نے لاہول کی چوٹیوں کو چاندی کی طرح چمکدار بنا دیا ہے، جس سے علاقے کا منظر خوبصورت اور دلکش ہو گیا ہے۔

دہلی میں بارش کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک متاثر

ملک کی راجدھانی دہلی میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقوں میں پانی بھر جانے سے جمعہ کو شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق، پانی جمع ہونے کی وجہ سے دھولا کوان سے مہیپال پور کی طرف جانے والی این ایچ-48 پر ٹریفک میں رکاوٹیں دیکھی جا رہی ہیں۔