مہاراشٹر اسمبلی الیکشن: بے روزگاری اور دیہی عوام کے مسائل کو بنایا جائے گا انتخابی ایشو، کانگریس کی میٹنگ میں فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2024, 11:41 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 20/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) مہاراشٹر میں اس سال کے اخیر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسی ضمن میں ممبئی میں کانگریس پارٹی کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں اسملبی الیکشن کی حکمت عملی طے کی گئی۔ اس کے تحت آنے والے اسمبلی الیکشن میں کانگریس پارٹی بے روزگاری و دیہی عوام کی مشکلات کو موضوع بنائے گی اور آئین، جمہوریت و ریاستی وقار کے تحفظ کے حوالے سے عوام کے درمیان جائے گی۔ اس میٹنگ میں کانگریس کے لیڈر کے سی وینو گوپال اور مہاراشٹر کانگریس کے انچارج رمیش چنیتھلا نے شرکت کی۔

اس میٹنگ سے متعلق پارٹی کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مہاراشٹر کانگریس کے لیڈر متحد ہو کر مہایوتی کے خلاف عوام کے درمیان جائیں گے۔ کانگریس کسانوں کے مسائل، لاء اینڈ آرڈر اور بے روزگاری کے مسائل پر ریاستی حکومت سے جارحانہ سوال کرے گی اور انہی سوالات کے ساتھ وہ عوام کی عدالت میں جائے گی۔ اس میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا کہ مہایوتی کی بدعنوانی اورغلط حکمرانی کو بے نقاب کرنے کے لیے آن گراؤنڈ اور سوشل میڈیا مہم کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس مہم سے جوڑا جائے گا۔

میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست میں کانگریس کے حق میں ماحول بنانے کے لیے دیگر ریاستوں کے سینئر لیڈروں کو ذمہ داری سونپی جائے گی۔ اس کے علاوہ انتخابی مہم جارحانہ انداز میں چلانے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے۔ کانگریس کے لیڈران نے کہا ہے کہ وہ ریاست میں لوک سبھا انتخابات جیسی کارکردگی کو دہرانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ریاست میں آنے والے انتخابات میں کانگریس سب سے زیادہ مضبوط اور بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔

میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی مہاراشٹر میں آئین، جمہوریت اور ریاستی وقار کی حفاظت کے لیے لڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مہاراشٹر کو گجرات کا غلام نہیں بننے دیں گے۔ مہاراشٹر اور ممبئی کے اثاثے گجرات کو فروخت نہیں کیے جائیں گے۔ پٹولے نے اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا کہ 20 اگست کو سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کا یوم پیدائش بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔ اس پروگرام میں کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سمیت کئی قومی لیڈران موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے ہم ریاست میں اسمبلی انتخاب کی مہم کا بگل بجائیں گے۔ کانگریس کا عزم مہاراشٹر کو مہایوتی کی بدعنوان حکومت سے آزادی دلانا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں راشن کارڈ تقسیم میں بے قاعدگیاں، تحقیقات کا مطالبہ، قصورواروں پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل

 دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، ...

سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا، 1966 سے پہلے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ...

موسم کی کروٹ: دن میں گرمی، رات میں سردی، بہار کے 12 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ ...

کیا ہریانہ کی 20 اسمبلی سیٹوں پر پھر سے کرایا جائے گا انتخاب؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر ...

دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان ...

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ ...