کے سی وینوگوپال کا رانچی میں خطاب: جھارکھنڈ میں دوبارہ انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2024, 11:44 AM | ملکی خبریں |

رانچی، 2/نومبر (ایس او  نیوز /ایجنسی) کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کے روز جھارکھنڈ کے سینئر رہنماؤں اور مختلف لوک سبھا و اسمبلی حلقوں کے مبصرین کے ساتھ رانچی میں انتخابی حکمت عملی پر بات چیت کی۔ اس تقریب کا عنوان 'سمواد' تھا، جہاں وینوگوپال نے یہ دعویٰ کیا کہ ریاست میں اگلے پانچ سال کے لیے ایک بار پھر انڈیا اتحاد کی حکومت قائم ہونے کی توقع ہے۔

وینوگوپال نے کہا کہ ریاست میں ہمارا اتحاد مضبوط حالت میں ہے اور ہر حلقہ میں عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ رانچی کے ایک بینکوئٹ ہال میں منقعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں بوتھ سے لے کر ضلع، ریاست اور مرکزی سطح پر کوآرڈنیشن بنا کر انتخابی مہم چلانی ہے۔ حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں جو کام کیے ہیں، اس سے عوام کو مطلع کرانا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بی جے پی کی تخریب کاری والی پالیسیوں سے عوام کو روشناس کرانا ہوگا، یہ انتہائی ضروری ہے۔

کانگریس لیڈر نے واضح لفظوں میں کہا کہ حریف پارٹیوں کی سازشوں پر ہمیں نظر رکھنی ہوگی اور ان کے کسی بھی غلط منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دینا ہے۔ اس موقع پر جھارکھنڈ کانگریس انچارج غلام احمد میر نے پارٹی کی طرف سے چلائے جانے والے تشہیری مہم اور بوتھ مینجمنٹ کی باریکیوں پر اپنی بات رکھی۔ ساتھ ہی ریاستی کانگریس صدر کیشو مہتو کملیش، کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر رامیشور اراؤں، سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے نے لیڈران و کارکنان سے پورے جوش کے ساتھ انتخابی مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

تقریب میں اتحادی پارٹیوں کے ساتھ تال میل بنا کر تشہیری مہم کا خاکہ اور اسٹار پرچارکوں کی انتخابی تقاریب کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران مختلف ضلعوں اور اسمبلی حلقوں کے آئے نمائندوں نے ایک ایک سیٹ کی زمینی حالت پر اپنی بات رکھی۔ کچھ لیڈروں نے پارٹی کے کچھ امیدواروں کے تئیں اپنی ناخوشی بھی ظاہر کی جس پر ہنگامہ بھی پیدا ہو گیا۔ اس سلسلے میں جب ریاستی انچارج غلام احمد میر سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ تقریب میں کچھ باہری لوگ گھس آئے تھے جنھوں نے ہنگامہ کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے تمام لیڈران و کارکنان متحد ہیں اور ان میں کسی طرح کی نااتفاقی نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جھارکھنڈ کی 30 اسمبلی سیٹوں پر کانگریس اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔ حالانکہ کانگریس کی 2 سیٹوں (چھترپور اور وشرام پور) میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے بھی اپنے امیدوار اتار دیے ہیں۔ ایسے میں ان دونوں سیٹوں پر کانگریس اور آر جے ڈی کے درمیان دوستانہ مقابلے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اکتوبر میں جی ایس ٹی وصولی 1.87 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اکتوبر میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی 1.87 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو پچھلے چھ ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، یہ مسلسل آٹھویں مہینے 1.7 لاکھ کروڑ روپے کے نشان سے اوپر رہی ہے۔ یکم نومبر کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مقابلے میں ...

مہاراشٹر میں بی جے پی کی ’واشنگ مشین‘ سب سے زیادہ سرگرم، اجیت پوار کے معاملے پر جئے رام رمیش کا طنز

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کی گہما گہمی میں کئی لیڈران کے بیانات سرخیوں میں ہیں۔ انہی میں این سی پی لیڈر اجیت پوار کا معاملہ بھی زیرِ بحث ہے، جس پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سخت رد عمل دیا ہے۔ انہوں نے اجیت پوار کو این ڈی اے میں شامل کرنے کے لیے مبینہ طور پر دباؤ اور ...

مایوسی اور ناکامی کا اظہار منفی نعروں میں، 'خوفزدہ' لوگ ہی خوف پھیلاتے ہیں: اکھلیش یادو کا بی جے پی پر سخت وار

اتر پردیش میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، جہاں پارٹیاں ایک دوسرے پر پوسٹر بازی کے ذریعے نشانہ سادھ رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے متنازعہ نعرے "بٹیں گے تو کٹیں گے" پر سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی نے بھی لکھنؤ کی سڑکوں پر پوسٹر لگائے ...

سپریم کورٹ متھرا شاہی عیدگاہ معاملے کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ 5 نومبر کو متھرا میں واقع شری کرشنا جنم بھومی اور عیدگاہ مسجد کے معاملے کی سماعت کرے گا۔ شاہی عید گاہ کمیٹی نے اس کیس میں تین عرضیاں دائر کی ہیں، جن پر عدالت سماعت کرے گی۔ مسلم فریق کی جانب سے داخل کی گئی ان درخواستوں میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے، ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: 288 سیٹوں پر 7994 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے 288 نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ انتخابی کمیشن کے مطابق، اس بار 7994 امیدواروں کے کاغذات کو درست قرار دیا گیا، جبکہ 921 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں۔ نامزدگی جمع کروانے کا عمل 22 اکتوبر سے شروع ...

مغربی بنگال: ہوڑہ میں آتش بازی کے دوران گھر میں آگ، 3 بچوں کی ہلاکت، 2 کی حالت تشویشناک

مغربی بنگال کے ہوڑہ میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اُلوبیریا علاقے میں پٹاخہ جلانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گئی۔ اس واقعے میں تین معصوم بچوں کی آگ میں جھلس کر دردناک موت واقع ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون ...