مودی سرکاری تقریب کو اپوزیشن پر تنقید کرنے کیلئے استعمال کررہے ہیں: جے رام رمیش

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2023, 8:42 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،15/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر انڈیا اتحاد کو گھمنڈیا قرار دینے پر سخت تنقید کی اورالزام عائد کیا کہ نریندر مودی اپوزیشن کا ناجائز استعمال کرنے کیلئے حکومتی تقریب کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے اپنے ایکس پوسٹ پرلکھا کہ نریندر مودی نے وہ کرنا شروع کر دیا جو وہ اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں ’بے عزتی‘۔ انہوں نے انڈیا اتحاد کو’ گھمنڈیا اتحاد‘ کہتے ہوئے اس کی دوبارہ بے عزتی کی ہے۔ دیکھئے! کون با ت کر رہے ہیں۔ وہ آدمی جو حکومت کی تقریب کے موقع کو اپوزیشن پارٹیوں کی بے عزتی کرنے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ کوئی بھی آسانی سے کہہ سکتا ہے کہ وہ جی اے۔ این ڈی اے، ’گوتم اڈانی کی این ڈی اے‘ اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں۔

کانگریس نے اڈانی معاملے پر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکہ کی ریسرچ رپورٹ میں بے ضابطگیاں اوراسٹاک کی قیمتوں میں ہیرا پھیری سامنے آنے کے بعد بھی اڈانی گروپ کے خلاف تفتیش کا آغاز نہیں کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نریند رمودی نے انڈیا اتحاد کو گھمنڈیا قرار دیا اور الزام عائد کیا ہے کہ وہ سناتن دھرم کومٹانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ۴۹؍ کروڑ کے بینا پیٹروکیمیکل کامپلیکس کی سنگ بنیاد ڈالنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں انڈیا اتحاد کے لیڈران نے ممبئی میں ملاقات کی۔ ان کے پاس نہ تو کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی لیڈر۔ ان کے پاس صرف سناتن دھرم کونشانہ بنانے کا ایجنڈا ہے جسے وہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ مودی کا یہ رد عمل ڈی ایم کے لیڈر ادھے ندھی اسٹالن کے سناتن دھرم کو نشانہ بنانے اور اسے سماجی انصاف کے خلاف قرار دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔   

ایک نظر اس پر بھی

ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض منزلوں کو منہدم کردیا گیا؛ کیا ہے پورا معاملہ

بی جے پی کارکنوں اور بعض ہندو تنظیموں کے شدید احتجاج اور مسجد کو گرانے کی بڑھتی مانگ کے بعد پتہ چلا ہے کہ وقف بورڈ نے ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض تعمیر شدہ منزلوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

میں آپ کی امید پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی، کانگریس میں شمولیت کے بعد عوام سے ونیش پھوگاٹ کا وعدہ

مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت جی جان سے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خاص طور سے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے کشتی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی، اسی طرح عوام کی خدمت بھی دل و جان سے کریں گی۔ ونیش ...

بی جے پی میں استعفوں کا سلسلہ جاری، اب وزیر رنجیت چوٹالہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

  ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو اپنے لیڈران کی بغاوت کا سامنا ہے اور کئی اہم لیڈران کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ دراصل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست میں 9 موجودہ ارکان اسمبلی کو شامل نہیں کیا ہے اور اس کی وجہ سے پارٹی میں بے اطمینانی کی ...

ہریانہ میں : گئو رکھشک غنڈوں کے ذریعے موب لنچنگ کا معاملہ ؛ مقتول صابر ملک کی بیوی کو بنگال حکومت نے دی نوکری

  مغربی بنگال حکومت نے بدھ کے روز ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی، جسے 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا، جو اپنی چار سالہ بیٹی ...

دہلی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات: بی جے پی نے 7 اور عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں کامیابی حاصل کی

  دہلی میں منگل  کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دہلی کے 12 زونز میں سے بی جے پی نے 7 زونز میں کامیابی حاصل کی جبکہ عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں فتح حاصل کی۔