نیٹ-یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے پر جئے رام رمیش کا رد عمل، وزیر اعظم اور وزیر تعلیم کو غیر حساس قرار دیا

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2024, 5:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 6/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے نیٹ یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے کی خبر پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لایکس پر لکھا، ’’پورا نیٹ-یوجی کا معاملہ ہر دن بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر تعلیم اس معاملہ میں کتنے نااہل اور غیر حساس ہیں۔ ہمارے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔‘‘

دراصل، نیٹ-یوجی امتحان سے متعلق ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انڈرگریجویٹ میڈیکل کورسس میں داخلے کے لیے نیٹ یوجی کونسنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ہفتہ کو ہونے والی قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ-انڈر گریجویٹ (نیٹ-یوجی) کی کونسلنگ کو ملتوی کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزارت تعلیم جلد ہی نئی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق نیٹ-یوجی امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا کے داخلے کے لئے کونسلنگ کا عمل آج یعنی 6 جولائی 2024 کو ہی شروع ہونا تھا، جسے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں، سپریم کورٹ کی جانب سے کونسلنگ کے عمل پر روک لگانے سے انکار کر دیا گیا تھا، تاہم اس کے حوالہ سے کوئی شیڈیول جاری نہیں کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ، درخواست گزاروں نے اس عمل کو دو دن تک روکنے کی درخواست کی تھی کیونکہ سپریم کورٹ 8 جولائی کو نیٹ-یوجی سے متعلق معاملات کی سماعت کرے گا۔ میڈیکل کونسلنگ کمیٹی (ایم سی سی) کی جانب سے نیٹ-یوجی کونسلنگ کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ میں اس سے متعلق ممکنہ طور پر زیر التوا درخواستوں کی سماعت کے بعد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گجرات میں بلڈوزر کارروائی پر عدالت نے تشویش کا اظہار کیا، مگر پابندی عائد نہیں کی

پورے ملک میں بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود، گجرات کے گیر سومناتھ میں سومناتھ مندر کے قریب 112 سال پرانی درگاہ، مسجد اور قبرستان سمیت 9 عمارتوں کے خلاف بلڈوزر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ نے سخت ردعمل تو ظاہر کیا، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ ...

کولکاتہ: خاتون ڈاکٹر کے قتل کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج جاری، 24 گھنٹے میں مطالبات نہ ماننے پر بھوک ہڑتال کا انتباہ

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ انصاف کے حصول کے لیے مشتعل جونیئر ڈاکٹروں نے جمعہ کی شام اپنی 'مکمل کام ہڑتال' واپس لینے کا فیصلہ کیا، لیکن انہوں نے ممتا حکومت کو واضح کیا کہ اگر ان کے ...

چھتیس گڑھ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 36 نکسلی ہلاک

  اطلاع مل رہی ہے کہ چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ نارائن پور اور دنتے واڑہ اضلاع کی سرحد پر سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 36 نکسلی مارے گئے ہیں۔ دنتے واڑہ کے اضلاع میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو نکسل مخالف آپریشن کے لیے بھیجا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں ...

شاہی عیدگاہ پارک میں لکشمی بائی کا مجسمہ: دہلی ہائی کورٹ نے متعلقہ ایجنسیوں کو معائنہ کرنے کا حکم دیا

دہلی کے شاہی عیدگاہ پارک میں رانی لکشمی بائی کا مجسمہ نصب کرنے کے معاملے پر جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران، عیدگاہ مینجمنٹ کمیٹی کے وکیل نے بتایا کہ مجسمہ پہلے ہی نصب کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک تین رکنی ٹیم تشکیل دے کر موقع کا ...

بہار میں سیلاب کی تباہی: 45 لاکھ متاثر، عوامی احتجاج میں شدت، پولیس پر پتھراؤ

بہار میں جمعہ کو سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین رہی، حالانکہ کئی ندیوں میں پانی کی سطح کم ہوئی ہے۔ مظفر پور میں متاثرہ افراد نے امدادی کارروائیوں کی کمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کر دیں۔ یہ معلومات سرکاری اہلکاروں نے فراہم کیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ (ڈی ایم ڈی) کے ...

آئینی ترمیم کے ذریعے ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد کی جائے، شرد پوار کا مطالبہ

 این سی پی-ایس پی کے رہنما شرد پوار نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ آئینی ترمیم کے ذریعے ریزرویشن کی حد کو 50 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد کرنے پر غور کرے۔ انہوں نے خاص طور پر مہاراشٹر میں مراٹھا برادری کو ریزرویشن دینے کے مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا، جس پر حالیہ دنوں میں ...