کانگریس کی پہلی فہرست میں جاٹ، گجر،سکھ،ایس سی، مسلم اور خواتین کو جگہ ملی

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2024, 12:28 PM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ، 7/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) بی جے پی کے بعد اب کانگریس نے بھی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے اپنی امیدواروں کی پہلی  فہرست میں 31 امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ ان 31 امیدواروں میں کانگریس نے پانچ خواتین اور تین مسلم رہنماؤں کو ٹکٹ دیا ہے۔

جے جے پی سے منحرف ہونے والے رام کرن کالا کو شاہ آباد سےامیدوار بنایا ہے۔ آزاد رکن اسمبلی  دھرم پال کو  گونڈا سے ٹکٹ دیا گیا ہے اور آج ہی کانگریس میں شامل ہونے والی خاتون پہلوان ونیش پوگھاٹ کو جولانہ سےٹکٹ دیا گیاہے۔

کانگریس نے پانچ خواتین کو ٹکٹ دیا ہے۔ شیلی چودھری  کونارائن گڑھ سے، رینو بالا کو سدھورا سے، شکنتلا کھٹک کو  کلانور سے، گیتا بھوکل  کوجھجر سے اور ونیش پھوگٹ  کوجولانہ سے کانگریس نے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔

کانگریس کی پہلی لسٹ میں 9سیٹیں جاٹ برادری کے حصے میں آئی ہیں ۔لاڈوا سے میوا سنگھ، گوہانہ سے جگبیر ملک، بیری سے رگھویر کڈیان، بڑودہ سے اندو نروال، جولانہ سے ونیش پھوگٹ، سفیدو سے سبھاش ۔ ڈبوالی سے امت سیہاگ، کلوئی سامپلا سےبھوپندر سنگھ ہڈااور بہادر گڑھ سے راجندر جون کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

نوح کی تین سیٹوں سے مسلم امیدواروں کو کانگریس نے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے نوح سے آفتاب احمد، پنہانہ سے محمد الیاس، فیروز پور جھرکہ سےممن خان کو ٹکٹ دیا ہے۔ برہمن برادری کے کلدیپ شرما کو بادلی سے  اور فرید آباد این آئی ٹی سے نیرج شرما کوٹکٹ دیا گیا ہے اور تین ٹکٹ گجر برادری سے دئے گئے ہیں ۔کالکا سے پردیپ چودھری، نارائن گڑھ سے شیلی چودھری اور سمالکھا سے دھرم سنگھ چھوکر انتخابات لڑیں گے۔ روہتک سےپنجابی برادری کے بی وی بترا، جٹ سکھ برادری کے شمشیر سنگھ اسند سے  اور رادور سے بشن لال سینی الیکشن لڑیں گے۔ یادو برادری سے تعلق رکھنے والے راؤ دان سنگھ مہندر گڑھ سے اور چرنجی راؤ ریواڑی سے الیکشن لڑیں گے۔

محفوظ یعنی ریزرو کیٹیگری سےتعلق رکھنے والی رینو بالا کو سدھورا سے ، شاہ آباد سے رام کرن کالا، نیلوکھیڈی سے دھرم پال گوندر، کھرکھونداسے جیویر والمیکی، کلاولی سے ششپال سنگھ، کلاانور سے شکنتلا کھٹک، جھجر سے گیتا بھوکل، ہوڈل سے ادے بھن (ریاستی صدر)، سوریندر پوار  کوسونیپت (غیر محفوظ ) سیٹ سے ٹکٹ دیا گیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پچھلے 10 سال میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش؛ عالمی یومِ جمہوریت پر ملکارجن کھرگے کا بیان

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے 'عالمی یومِ جمہوریت' کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 2024 ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بیان میں نشاندہی کی کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران جمہوری نظام کو تباہ کرنے، اداروں کو کمزور کرنے، اور ان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ...

جھارکھنڈ: مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے سے 47 بچے بیمار

جھارکھنڈ کے ضلع دُمکا کے موہن پور گاؤں میں واقع پلس ٹو ہائی اسکول کے مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے کے نتیجے میں 47 بچے بیمار ہو گئے۔ یہ واقعہ اسکول میں مڈ ڈے میل کی تقسیم کے دوران پیش آیا، جس کے باعث متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو سی بی آئی نے حراست میں لے لیا

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں سی بی آئی نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ 14 ستمبر کو، مرکزی تفتیشی ایجنسی نے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو گرفتار کر لیا۔ انہیں 23 ستمبر تک عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔

ہماچل پردیش : مٹی کے تودے گرنے کے سبب 41 سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں لاہول اسپتی اور کنور کی بلند چوٹیوں پر برف کی تہہ جمنے لگی ہے۔ جمعہ کی رات ہوئی حالیہ برفباری نے لاہول کی چوٹیوں کو چاندی کی طرح چمکدار بنا دیا ہے، جس سے علاقے کا منظر خوبصورت اور دلکش ہو گیا ہے۔

ہریانہ میں کسانوں کی مہاپنچایت پر پابندی، پنجاب-ہریانہ بارڈر پر اضافی سیکیورٹی اقدامات

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران اتوار کو اوچانا میں متوقع کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر، ہریانہ-پنجاب بارڈر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ اس اقدام کے باعث دونوں ریاستوں کے درمیان نقل و حرکت کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ...

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کیا اعلان

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کل ہی تہاڑ جیل سے رہا ہو کر باہر آئے ہیں۔ اس دوران، اتوار کو انہوں نے سب کو چونکا دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اگلے دو دن میں وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اروند کجریوال نے وضاحت کی کہ اس دوران قانون ساز اسمبلی کی میٹنگ بلائی جائے گی، جس ...