بی جے پی خواتین کے لیے ’بلاتکاری جنتا پارٹی‘ بن چکی ہے: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 2nd January 2024, 1:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) بنارس ہندو یونیورسٹی کی طالبہ سے اجتماعی عصمت دری معاملے میں بی جے پی آئی ٹی سیل کے تین افسران کی گرفتاری کے بعد کانگریس نے پیر کو بی جے پی کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی خواتین کے لیے ’بلاتکاری جنتا پارٹی‘ بن چکی ہے۔ اس کا نعرہ ’بیٹی بچاؤ‘ کا ہے، لیکن وہ ’بیٹی رلاؤ‘ والا کام کر رہی ہے۔ یہ بیان کل ہند خاتون کانگریس کی کارگزار صدر نیٹا ڈیسوزا نے دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس دوران ان کے ساتھ کانگریس لیڈر ڈولی شرما بھی موجود تھیں۔

میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے نیٹا ڈیسوزا نے کہا کہ بنارس ہندو یونیورسٹی میں دو ماہ قبل ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری ہوئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج میں تینوں ملزمین صاف دکھائی دیے۔ ان کے نام کنال پانڈے، ابھشیک چوہان اور سکشم پٹیل ہیں۔ ہی سبھی بی جے پی آئی ٹی سیل کے فعال عہدیدار ہیں۔ بی جے پی ایک طرف کہتی ہے کہ ’بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ‘، لیکن سچائی یہ ہے کہ بی جے پی خواتین کے لیے ’بلاتکاری جنتا پارٹی‘ بن چکی ہے۔بی جے پی کا نعرہ بیٹی بچاؤ کا ہے، لیکن کام بیٹی رلاؤ والا کر رہی ہے۔ اتر پردیش میں آج خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

نیٹا ڈیسوزا نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ہی پارلیمانی حلقہ بنارس میں ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری ہوئی اور ملزم بی جے پی آئی ٹی سیل کے عہدیدار نکلے۔ انھیں گرفتار کرنے میں 60 دن کا وقت لگ گیا، کیونکہ یہ زانی مدھیہ پردیش انتخاب میں بی جے پی کی تشہیر کر رہے تھے۔ ان 60 دنوں میں ثبوت مٹانے کی کوشش کی گئی ہوگی۔ اگر بی ایچ یو کے طلبا نے اس واقعہ کو نہیں اٹھایا ہوتا تو بہت سارے دوسرے معاملوں کی طرح یہ بھی دبا دیا جاتا۔

نیٹا ڈیسوزا نے اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی لیڈران کے ساتھ ملزمین کی تصویر بھی دکھائی اور کہا کہ اتنی قربت ہے کہ ملزمین تنہائی میں وزیر اعظم مودی سے مل رہے ہیں۔ ساتھ ہی ڈیسوزا نے یہ سوال بھی پوچھا کہ وزیر اعظم آخر اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟ آج ملک کی ہر بہن، ہر بیٹی کے من میں ایک ہی سوال ہے کہ اپنے ہی پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ایسا حادثہ دیکھ کر وزیر اعظم مودی جی کا دل نہیں بیٹھا؟ وزیر اعظم مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا کیا اپنی خاموشی توڑیں گے؟ وہ نیوز چینل پر شو کرنے والے اینکرس کو چیلنج دیتی ہیں کہ اس اجتماعی عصمت دری کا معاملہ اٹھائیے، اس پر بحث کیجیے اور بیٹی کو انصاف دلائیے۔

اس موقع پر ڈولی شرما نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کہتے تھے کہ اتر پردیش میں دوربین لے کر ڈھونڈنے پر بھی مجرم نہیں ملے گا۔ لیکن دوربین کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ مجرم تو آپ اپنے بغل میں لے کر بیٹھے ہیں۔ اتر پردیش میں ہر دو گھنٹے میں ایک عصمت دری ہوتی ہے۔ اتر پردیش میں بلڈوزر ان جرائم پیشوں کے گھر جاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ دیکھیں گے بھی کیسے، جب جرائم پیشے برج بھوشن سنگھ، کلدیپ سنگھ سینگر، چنمیانند اور بی جے پی آئی ٹی سیل کے ان عہدیداروں جیسے ہوں گے۔ پولیس چارج شیٹ سب کچھ بتاتی رہی، لیکن برج بھوشن سنگھ جیسے لوگ کھلے میں گھومتے رہے۔ آج جرائم پیشے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، لیکن کارروائی نہیں ہوتی۔ این سی آر بی کی رپورٹ بتاتی ہے کہ 2021 میں خواتین کے ساتھ جرم کے 56083 معاملے سامنے آئے۔ سال 2022 میں یہ تعداد بڑھ کر 65743 ہو گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

سماجوادی پارٹی کا یوپی ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 3 سیٹوں پر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

اتر پردیش کی 9 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے انتخابی عمل میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اپنی پریس کانفرنس میں متعدد افسران کے نام لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایس پی کے حامیوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ...

اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ، آؤٹ سورسنگ تقرریوں کو 'پی ڈی اے' کے خلاف چال قرار دیا

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کی یوگی حکومت پر آؤٹ سورسنگ کے ذریعے تقرریوں کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ بی جے پی اپنی پوری حکومت کو ہی آؤٹ سورس کر دے، تاکہ کمیشن اور حساب کتاب کا تمام معاملہ ایک ہی جگہ طے ہو جائے۔

دہلی انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی کی 11 رکنی امیدواروں کی فہرست جاری

دہلی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنے 11 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست میں خاص طور پر وہ 6 رہنما شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں دیگر جماعتیں چھوڑ کر عآپ میں شمولیت اختیار کی۔ ان میں سے دو رہنما سابقہ بی جے پی ایم ایل اے رہ چکے ...

تاریخ کے گڑے مردے اُکھاڑنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہاہے؛ جامع مسجد سنبھل کے تنازع پر صدر جمعیۃ علماء ہند کا بیان

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے سنبھل کی جامع مسجد کے حوالے سے پیدا کردہ تنازع اور عدالت کی جانب سے سروے کے حکم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے جھوٹ اور سچ کو ملا کر فرقہ پرست عناصر ملک کے امن و امان کے دشمن بنے ہوئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ماضی کے گڑے ...

سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا کیا اعلان، 15 فروری سے شروع ہوں گے امتحانات

سی بی ایس ای نے اپنے آفیشل ویب سائٹ cbse.gov.in پر 2025 کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، امتحانات 15 فروری 2025 سے شروع ہوں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات 18 مارچ تک جاری رہیں گے، جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات 4 اپریل تک مکمل ہوں گے۔

شمالی ہندوستان میں برفیلی ہوائیں، درجہ حرارت میں کمی اور کہرے کا الرٹ، آئی ایم ڈی کی پیشگوئی

شمال مغربی ہواؤں کے اثر سے دہلی، پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں کہرے کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور ہلکی سردی محسوس ہونے لگی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اس سلسلے میں اگلے تین دنوں کے لیے ایک وارننگ جاری ...