سنکلپ ستیہ گرہ کے نام سے کانگریس کی ملک گیر تحریک آج سے شروع، کھڑگے اور پرینکا دہلی کے راج گھاٹ پر کریں گے انشن

Source: S.O. News Service | Published on 26th March 2023, 11:45 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  ملک میں جمہوری اداروں پر منڈلاتے ہوئے خطرے اور راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کرنے کے سلسلے میں کانگریس نے آج سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت ملک بھر کے ضلع ہیڈکوارٹر اور ریاستی راجدھانیوں میں ستیہ گرہ کیا جائے گا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی راجدھانی دہلی میں راج گھاٹ جا کر انشن کریں گے۔ ان کے ساتھ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی اور دیگر سینئر لیڈروں کے بھی راج گھاٹ جانے کی توقع ہے۔ راج گھاٹ پر ستیہ گرہ کا انعقاد صبح 10 بجے سے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پارٹی کی جانب سے تمام ریاستی اکائیوں کو اتوار کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ضلع ہیڈکوارٹر پر گاندھی مجسمہ کے سامنے ستیہ گرہ کرنے کو کہا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے ستیہ گرہ کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، "ہم باپو کے شاگرد ہیں اور انہوں نے ہمیں سچائی کے لیے لڑنے کی ترغیب دی ہے۔ ہم جمہوریت پر بی جے پی کے حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔‘‘

خیال رہے کہ راہل گاندھی کو جمعہ کو لوک سبھا سے معطل کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سورت کی عدالت کے فیصلے کو بنیاد قرار دیا گیا ہے جس میں راہل گاندھی کو ہتک عزتی کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے ہفتہ کو دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں اپنا موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ گوتم اڈانی کی کمپنیوں میں 20000 کروڑ روپے کس نے لگائے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وہ رکنیت منسوخ ہونے سے خوف زدہ نہیں ہوں گے اور سوال اٹھاتے رہیں گے۔

دوسری جانب کیرالہ میں کل رات کانگریس کارکنوں نے راہل گاندھی کی حمایت میں مشعل بردار جلوس نکالا۔ کیرالہ کانگریس نے کہا کہ یہ مشعل مارچ راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت کو غیر جمہوری طریقے سے ختم کرنے کے خلاف ہے اور بی جے پی کے فاشزم کے خلاف تحریک جاری رہے گی۔

راہل گاندھی کے معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا ’’یہ صرف ایک قانونی مسئلہ نہیں ہے، یہ ایک بہت سنگین سیاسی مسئلہ بھی ہے، جس کا تعلق ہماری جمہوریت کے مستقبل سے ہے۔ یہ مودی حکومت کی انتقامی سیاست، دھمکیوں کی سیاست، ڈرانے دھمکانے کی اور ہراساں کرنے کی سیاست کی ایک بڑی مثال ہے۔ ہم اس کا قانونی طور سے بھی مقابلہ بھی کریں گے۔ چونکہ یہ ایک سیاسی مقابلہ بھی ہے، لہذا ہم اس کا براہ راست مقابلہ کریں گے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

چیف الیکشن کمشنر کے ہیلی کاپٹر کی اتراکھنڈ میں ایمرجنسی لینڈنگ، اچانک موسم خراب ہونے کے بعد ٹریکنگ منسوخ

صوبہ اتراکھنڈ میں آج اس ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی جس میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سوار تھے۔ اتراکھنڈ واقع پتھوراگڑھ  ضلع کے منسیاری میں چیف الیکش کمشنر راجیو کمار کے ہیلی کاپٹر کی یہ ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ اتراکھنڈ کے ایڈیشنل چیف ...

جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی ہماری ترجیح: ملکارجن کھرگے

 کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم خوش ہیں کہ ہمارا الائنس پارٹنر وزیر اعلیٰ بن گیا ہے اور جموں و کشمیر میں کافی عرصے کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے۔‘‘

مسجد میں 'جے شری رام' کا نعرہ لگانے والوں پر سے مقدمہ خارج کرنے کے فیصلے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو قرار دیا افسوسناک

کرناٹک ہائی کورٹ کے ذریعہ ایک مسجد میں ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے والوں پر سے مقدمہ خارج کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، جس سے نہ صرف فرقہ پرست عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی، بلکہ اس طرح کی مذموم کوششوں کی بھی حمایت ملے گی۔

ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد منہدم کرنے کے فیصلہ پرروک؛ مسلم فریق نے لی راحت کی سانس

 شملہ میں ٹی سی پی کے پرنسپل سکریٹری کی عدالت نے ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے سے متعلق میونسپل کارپوریشن کورٹ کے 13 ستمبر کو دیئے گئے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو اگلے حکم تک گرایا نہیں جائے گا۔

بارہ بنکی: شرپسندوں کا مسجد پر حملہ، شکایت کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر عوام میں غم و غصہ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سلوری گواسپور علاقہ میں ہندوتوا شرپسند عناصر نے مسلمانوں کے گھروں کی املاک کے ساتھ رضا مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق، ۱۳ اکتوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران کچھ شرپسند افراد دانستہً مسجد کے قریب جمع ہوئے اور ...