ہریانہ میں کانگریس کی بھاری جیت یقینی، حالات ہمارے حق میں ہیں، اشوک گہلوت کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2024, 11:27 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جئے پور، 24/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ہریانہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ ریاست میں پارٹی کی یکطرفہ جیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ہریانہ اسمبلی انتخاب کے بارے میں پوچھے جانے پر گہلوت نے یہ بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہریانہ انتخاب میں کانگریس کی جیت ہو رہی ہے، یہ جیت یکطرفہ ہونے والی ہے۔ ریاست میں اچھا ماحول ہے۔‘‘

اس دوران اشوک گہلوت نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے متعلق مخالفین کے ذریعہ کیے جا رہے تبصروں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک میں تشدد کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔‘‘ مرکزی وزیر رونیت بٹو کے تبصرہ کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’اپنی زندگی میں پہلی بار اس طرح کی زبان سن رہا ہوں۔ بی جے پی سے منسلک لیڈران بول رہے ہیں اور اس پر بی جے پی یا آر ایس ایس کی طرف سے کوئی تبصرہ بھی نہیں ہو رہا۔‘‘

اشوک گہلوت کا کہنا ہے کہ ’’افسوس اس بات کا ہے کہ اگر کوئی بے وقوفی کر بھی دیتا ہے تو بی جے پی کے لیڈر وزیر اعظم نریندر مودی جی ہیں... امت شاہ جی ہیں... نڈا جی ہیں... کسی لیڈر نے یہ نہیں کہا کہ بہت غلط بولا گیا ہے، ہم اس سے متفق نہیں ہیں۔ بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں نے اتنی بات بھی نہیں کہی۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’میں اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں کہ اس طرح کا ماحول بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ملک میں تشدد کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے مناسب نہیں۔ آج حکومت کرنے والے لوگ خاموش کیوں ہیں، اس کا جواب ملک کو دینا چاہیے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان کی کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت

پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریا نے پیر کو پنجاب کے ۵ نئے کابینی وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ راج بھون میں وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان اور دیگر معززین کی موجودگی میں ایک سادہ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی نگرانی چیف سیکریٹری انوراگ ورما نے کی، جس میں ...

مہاراشٹر میں دیوالی کے بعد متوقع انتخابات، انتخابی کمیشن کی سرگرمیاں جاری

الیکشن کمیشن کے ممبئی کے سہ روزہ دورے اور ۲۸؍ ستمبر کو پریس کانفرنس کے اعلان کے بعد، جہاں ایک طرف الیکشن کی تاریخوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں، وہیں سیاسی جماعتیں بھی سرگرم ہو گئی ہیں۔ اپوزیشن اور حکومتی محاذ دونوں کے لیے سیٹوں کی تقسیم ایک اہم مرحلہ ہے۔ ذرائع کے ...

تال کٹورہ اسٹیڈیم میں کسانوں کی مہاپنچایت،21 ریاستوں کے ہزاروں کسان اور مزدور شریک

آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن (اے آئی کے کے ایم ایس) کی اپیل پر پیر کو نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہونے والی مہاپنچایت میں ہزاروں کسانوں کی آواز بلند ہوئی۔ اس دوران، کسانوں کے مطالبات پر مرکزی حکومت کے ٹال مٹول کے رویے سے نالان، آل انڈیا کسان مہاپنچایت نے ملک بھر میں ...

چائلڈ پورنوگرافی کا مشاہدہ یا ڈاؤن لوڈ کرنا ایک سنگین جرم ہے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ پورنوگرافی کا مشاہدہ اور ڈاؤن لوڈ کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ یہ فیصلہ مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے دیا گیا، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ صرف چائلڈ پورنوگرافی کو دیکھنا اور ...

بدلاپور عصمت دری کیس کا ملزم اکشے شندے پولیس کی فائرنگ سے ہلاک، اپوزیشن نے سوالات اٹھا دیے

بدلاپور آبروریزی کیس کے ملزم اکشے شندے کو پولیس کی حراست میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ملزم نے پولیس پر گولی چلانے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی اور اسے گولی لگی۔ اس واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ شدید زخمی حالت میں ملزم کو ...

دہلی سے گیا جانے والی مہابودھی ایکسپریس پر پتھراؤ، متعدد مسافر زخمی

مہابودھی ایکسپریس پر دیر شام پتھراؤ کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ٹرین نئی دہلی سے بہار کے گیا کی طرف جا رہی تھی اور جب یہ الہ آباد (پریاگ راج) سے روانہ ہوئی تو یمنا برج کے قریب کچھ سماج دشمن عناصر نے اس پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ...

جاپان میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

 جاپان کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب میں واقع دور دراز جزائر پر سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

تہواروں اور انتخابات کے دوران پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے حکومت کی نیندیں اڑا دیں

ریاستوں میں تہوار کے موسم اور اسمبلی انتخابات کے دوران پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کے چہرے پر آنسو لانے شروع کر دیے ہیں۔ مہنگی پیاز نے حکومت کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں مرکزی حکومت نے اپنے بفر سٹاک سے پیاز فروخت کر کے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں ...

انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر کے طور پر منتخب

مارکسسٹ معاشی نظریات کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی جیت کو ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں معاشی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔