مہاراشٹر اسمبلی انتخاب: کانگریس وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے ووٹنگ فیصد پر وضاحت مانگی

Source: S.O. News Service | Published on 4th December 2024, 11:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)کانگریس کے ایک نمائندہ وفد نے 3 دسمبر کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں کانگریس کے رہنماؤں نے ووٹنگ کے فیصد سمیت 4 اہم نکات پر الیکشن کمیشن سے وضاحت کی درخواست کی۔ وفد میں شامل کانگریس کے سینئر لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے الیکشن کمیشن کے ساتھ تفصیل سے بات کی ہے۔ اگر انتخابات ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ پر نہیں ہوتے تو یہ جمہوریت اور آئین کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوگا۔‘‘

ابھشیک منو سنگھوی نے میڈیا کے سامنے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے دوران اٹھائے گئے 4 اہم نکات کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے جو اہم نکات تھے، الیکشن کمیشن کو اس کا ڈاٹا جاری کرنا چاہیے۔‘‘ جو 4 نکات انھوں نے پیش کیے وہ اس طرح ہیں:

 

  • مہاراشٹر میں بہت بڑی تعداد میں ووٹروں کی کمی ہوئی ہے۔ ہمیں بوتھ اور انتخابی حلقہ کی بنیاد پر اس کا مکمل ڈاٹا چاہیے، جو ابھی موجود نہیں ہے۔ اس سے پتہ چلے گا کہ مہاراشٹر میں اتنی بڑی تعداد میں جو ووٹرس کو کم کیا گیا، اس کی وجہ کیا ہے۔
  • لوک سبھا انتخاب اور اسمبلی انتخاب کے درمیان 5 ماہ میں تقریباً 47 لاکھ ووٹرس کو جوڑا گیا۔ اس کی بنیاد کیا ہے؟ ہمیں اس کا ڈاٹا چاہیے۔
  • الیکشن کمیشن کے خود کے دیے گئے اعداد و شمار کی بنیاد پر مہاراشٹر میں شام 5 بجے ووٹر ٹرن آؤٹ 58.22 فیصد، رات کے 11.30 بجے 65.02 فیصد اور دو دن بعد 67 فیصد بتایا گیا۔ سوال پوچھنے پر جواب ملا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ ایک الگ طریقۂ کار ہے اور 17سی ایک الگ طریقۂ کار ہے۔
  • 118 ایسے انتخابی حلقے ہیں جہاں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب کے درمیان 25 ہزار زیادہ ووٹوں کا فرق ہے۔ ان میں بیشتر مقام پر برسراقتدار پارٹی کی جیت ہوئی ہے۔

 

کانگریس کے نمائندہ وفد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے مہاراشٹر اسمبلی انتخاب سے متعلق سنگین خامیوں کو پیش کیا گیا۔ ساتھ ہی گزارش کی گئی کہ شفافیت کو یقینی بنانے عدم اعتماد کو دور کرنے کے لیے تفصیلی اعداد و شمار جاری کیے جائیں۔ اس نمائندہ وفد میں ابھشیک منو سنگھوی کے علاوہ کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک، مہاراشٹر کانگریس صدر نانا پٹولے اور پارٹی ترجمان پون کھیڑا وغیرہ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : راہل گاندھی کانگریس وفد کے ساتھ کریں گے تشدد زدہ سنبھل کا دورہ

گزشتہ دنوں کانگریس نے ایک عرضداشت پیش کر الیکشن کمیشن سے گزارش کی تھی کہ پارٹی لیڈران کو ملنے کا موقع دے تاکہ وہ سنگین خامیوں اور مہاراشٹر اسمبلی انتخاب سے جڑے کچھ اہم ایشوز کو اٹھا سکے۔ اس گزارش کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن 3 دسمبر کو ملاقات کا وقت دیا تھا۔ اب جبکہ کانگریس نمائندہ وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر اپنی باتیں تفصیل سے رکھ دی ہیں، تو پارٹی کو جواب کا انتظار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ویمن انڈیا موؤمنٹ کی سہ ماہی مہم"خواتین کی حفاظت: ایک اجتماعی ذمہ داری " کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM)نے گزشتہ 2اکتوبر 2024کو نئی دہلی میں مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر"خواتین کی حفاظت ایک اجتماعی ذمہ داری "کے عنوان سے ملک گیربیداری مہم کا آغاز کیا۔جس  کا اختتامی اجلاس گنگاوتی، کرناٹک میں 2دسمبر 2024کومنعقد ہوا۔

مہاراشٹر اور ہریانہ میں بی جے پی کی فتح پر سوال: اروند کیجریوال نے کیا سازش کا دعویٰ

دہلی اسمبلی انتخابات 2025 قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے ووٹوں کو غیر مؤثر بنانے کی سازش کر رہی ہے۔ کیجریوال نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے ہزاروں ...

دہلی کی فضائی حالت میں بہتری، اے کیو آئی 200 سے نیچے گرنے پر راحت

دسمبر کے آغاز کے ساتھ دہلی-این سی آر کے باشندوں کو فضائی آلودگی میں کمی سے خاصی راحت محسوس ہو رہی ہے۔ بدھ کے روز مسلسل چوتھے دن راجدھانی کی ہوا کے معیار میں بہتری درج کی گئی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، صبح 7 بجے انڈیا گیٹ علاقے میں ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو ...

راجستھان: جھالاواڑ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی پراسرار موت، سوسائڈ نوٹ ملا

راجستھان کے جھالاواڑ ضلع کے گنگا دھار تھانہ کے تحت جیتا کھیڑی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ منگل کے روز پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں شوہر، بیوی اور ان کے دو بچوں کی جان چلی گئی، جن میں ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ...

ہماچل اور جموں و کشمیر میں برفباری، شمالی ہندوستان میں ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ

دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی سردی نے اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا ہے۔ میدانی علاقوں میں ہلکی ٹھنڈ محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ پہاڑی خطوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ہماچل اور کشمیر کے متعدد علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ دھند نے بھی زندگی کو متاثر کیا ہے، اور کئی مقامات ...

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی انخلاء کے حق میں ہندوستان کی حمایت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد کے حق میں  ہندوستان نے  ووٹ دیا جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے  کہ وہ 1967 سے قابض فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم سے انخلاء کرے۔ قرارداد میں مغربی ایشیا میں ایک جامع، منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کی اپیل کو بھی دہرایا گیا ...