نتیش کمار کی سرکاری گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، آلودگی کا سرٹیفکیٹ بھی غائب

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2024, 11:07 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 20/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سرکاری گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہوئی پائی گئی ہے۔ اس گاڑی کا پولیوشن سرٹیفکیٹ 4 اگست 2024 کو ختم ہو چکا ہے، لیکن اس کے باوجود یہ گاڑی سڑکوں پر چلتی نظر آئی۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب وزیر اعلیٰ منگل کو روہتاس ضلع کے کارگھر بلاک کے کشاہی بیٹیا گاؤں میں ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار رائے کے والد کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔ یہ معلومات نیوز پورٹل 'اے بی پی' کی رپورٹ میں سامنے آئیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وزیر اعلیٰ کی گاڑی قواعد کی خلاف ورزی کرتی ہوئی پائی گئی ہو۔ اس سے قبل 23 فروری 2024 کو اس گاڑی کی سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1000 روپے کا چالان جاری کیا گیا تھا لیکن اب تک یہ جرمانہ جمع نہیں کرایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ ٹرانسپورٹ ریاست بھر میں گاڑیوں کی چیکنگ مہم لگاتار چلا رہا ہے۔

آر جے ڈی رہنما نے اس معاملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، "یہ بہار کی بدقسمتی ہے کہ وزیر اعلیٰ کی اپنی گاڑی آلودگی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے، جب کہ وہ غیر ضروری جرمانے لگا کر عام لوگوں کو اذیت دے رہے ہیں۔" کئی وزراء کی سرکاری گاڑیاں ریاست کی دستاویزات بھی نامکمل پائے جائیں گے، جس سے گڈ گورننس کا دعویٰ بے نقاب ہوتا ہے۔

اس معاملے کے بارے میں عام لوگوں کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل پٹنہ میں آر جے ڈی کے دفتر کے باہر کئی ایم ایل اے اور ایم ایل سی کی گاڑیوں پر دستاویزات مکمل نہ ہونے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا، لیکن اس معاملے میں وزیر اعلیٰ کی گاڑی کو چھوٹ دینا دوہرےمعیار انصاف کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب دیکھنا یہ ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے خلاف کارروائی کرتا ہے یا نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

معذور بچوں کے لیے این سی ای آر ٹی کے ’ای-کنٹینٹ‘ کے رہنما اصول جاری، مرکز نے سپریم کورٹ کو اطلاع دی

مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ این سی ای آر ٹی نے معذور بچوں کے لیے ای-کنٹینٹ (مادی مواد) تیار کرنے کے حوالے سے رہنما اصول جاری کر دیے ہیں، جو اسکولی تعلیم میں لاگو ہوں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ این سی ای آر ٹی نے 2022 سے 2023 کے دوران مختلف ریاستوں میں اساتذہ اور دیگر اسٹیک ...

دہلی کی آلودہ فضا سے عوام کی مشکلات میں اضافہ، سرکاری ملازمین کے لیے ’ورک فرام ہوم‘ کا اعلان

دہلی کی آلودہ فضاء شہریوں کی صحت پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے، اور آلودگی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر دہلی حکومت نے سرکاری دفاتر کے 50 فیصد ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ دہلی کے وزیر ماحولیات ...

دہلی کی فضائی آلودگی میں تھوڑی بہتری، اے کیو آئی 500 سے کم مگر سنگین سطح پر برقرار

دہلی کی فضائی آلودگی اس وقت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے ایئر کوالٹی میں مسلسل بترتی ہوئی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ تاہم، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ہوا کے معیار میں معمولی بہتری آئی ہے۔ بدھ کی صبح دہلی کا اے کیو آئی 500 سے کم ...

متھرا شاہی عیدگاہ تنازعہ: ہندو فریق کی روزانہ سماعت کی درخواست مسترد، اگلی سماعت 28 نومبر کو مقرر

متھرا شاہی عیدگاہ مسجد اور کرشن جنم بھومی تنازعہ سے متعلق ہندو فریق کی جانب سے دائر کی گئی ایک عرضی کو الٰہ آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ یہ عرضی سوٹ نمبر 4 کے فریق آشوتوش پانڈے کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں درخواست کی گئی تھی کہ تنازعہ سے منسلک تمام مقدمات کی روزانہ ...

منی پور تشدد: کھرگے کا صدر مرمو کو خط، فوری مداخلت کو قرار دیا آئینی ضرورت

نی پور میں جاری تازہ تشدد پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو ایک خط ارسال کیا، جس میں فوری مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔ کھڑگے نے صدر سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ ریاست کے عوام کو امن و سکون کے ساتھ ...