چین: موسلادھار بارش کے بعد پُل گرگیا،11 افراد جاں بحق، 30 لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2024, 7:46 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ ، 20/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) سنیچر کو چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا نےخطے کے عوامی رابطہ کے محکمہ کے حوالے سے خبر دی کہ چین کے شانکشی خطے کے شانگلو میں ندی پر بنا ایک پل اچانگ باڑھ آنے سے جمعہ کی رات ۸؍بج کر چالیس منٹ پر گر گیا ۔سی سی ٹی وی کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ تقریباً ۲۰؍ گاڑیاں اور ۳۰؍ افراد ہنوز لا پتہ ہیں،جبکہ تمام ۱۱؍ مہلوکین دور۵؍  گاڑیوں میں پائے گئے،سرکاری ٹی وی میں اس ٹوٹے ہوئے پل کی تصاویر دکھائی گئی جس کا کچھ حصہ پانی میں ڈوبا ہے اور ندی کا پانی اس کے اوپر سے بہہ رہا ہے۔ 

چین کا شمالی اور مرکزی حصہ موسلا دھار بارش سے بے حال ہے، منگل سے ہورہی بارش کے سبب باڑھ اور خاطر خواہ نقصان ہوا ہے۔ جمعہ کو سرکاری میڈیا نے بتایا کہ شانکشی کی بائوجی شہر میں باڑھ اور مٹی بہنے سے ۵؍ افراد ہلاک اور ۸؍ افرادلاپتہ ہیں۔تصاویر میں عوام کو ملبہ ہٹاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس کے علاوہ نیم صحرائی خطے گنسو جو شانکشی کے پڑوس میں واقع ہے اورمرکزی چین کے ہنان بھی تیز بارش سے بری طرح متاثر ہیں۔واضح رہے کہ مئی میں جنوبی چین میں مسلسل کئی دنوں کی بارش کے نتیجے میں ایک شاہراہ دھنسنے سے ۴۸؍ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔اس مہینے کے اوائل میں ایک طوفان مشرقی چین کے قصبے سے گذرا جس کے نتیجے میں ایک افراد ہلاک اور تقریباً ۷۹؍ افراد زخمی ہو گئے تھے، اس کے علاوہ بڑے پیمانےپر تباہی ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش میں ہنگاموں کی وجہ سے دو طرفہ منصوبہ متاثر: ہندوستان

ہندوستان نے جمعہ یعنی 30 اگست کو بنگلہ دیش کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے کسی بھی ممکنہ مطالبے کے معاملے پر تفصیل سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم ہندوستان  نے اعتراف کیا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام رکا ہوا ہے۔

کملا ہیرس نے ٹرمپ کی مشکلیں بڑھائیں، ڈیموکریٹک امیدوار کو 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل

  امریکی صدارتی انتخاب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن امیدوار ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی ہوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ اس درمیان ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، جس کے تحت انہیں 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل ہو ...