وقف ترمیمی بل واپس لینے کا مطالبہ - چینئی میں ہزاروں افراد نے کیا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 5th October 2024, 5:56 PM | ملکی خبریں |

چینئی ،5 / اکتوبر (ایس او نیوز) فیڈریشن آف تملناڈو اسلامک آرگنائزیشنس اینڈ پولیٹیکل پارٹیز کے بینر تلے ہزاروں افراد نے مرکزی حکومت سے مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چینئی کے راجارتنم اسٹیڈیم میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
    
فیڈریشن کے صدر مولانا خواجہ معین الدین باقوی کی قیادت میں منعقدہ اس احتجاجی مظاہرے میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے حصہ رہے ۔ اس کے علاوہ راجیہ سبھا میں ڈی ایم کے پارٹی کے فلور لیڈر تریچی سوا ، تملناڈو کانگریس کمیٹی کے صدر کے سیلواپیروتنگائی ، وی ڈی ایس کے صدر ڈاکٹر تھول تھیروماولاون ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے اراکین پارلیمان آر سچیتا نندم، سبپارائین، کالیکٹ جامع مسجد کے امام مولانا حسین مدوور، تمناڈو مسلم منیترا کزھیگم کے رکن اسمبلی و صدر پروفیسر ایم ایچ جواہراللہ ، ایس ڈی پی آئی کے جنرل سیکریٹری اے ایس عمر فاروق ،  جماعت اسلامی ہند کے امیر حلقہ حنیفہ منباعی اور دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا ۔
    
مظاہرین سے خطاب کرنے والوں نے کہا کہ اس وقف ترمیمی بل کی وجہ سے مسلمانوں کو دستور کے ذریعے دئے گئے حقوق چھین لیے جائیں گے ۔ اس بل میں مسلمانوں کا استحصال کرنے والی  ترمیمات شامل کی گئی ہیں ۔ اس بل کی وجہ سے وقف جائدادوں پر قبضہ کرنے کے خلاف موجود سزا میں کمی جا رہی ہے جس سے وقف اثاثوں پر قبضہ  والوں کا راستہ آسان ہو جائے گا ۔ اور وقف بورڈ کے اختیارات ختم کرتے ہوئے اسے مفلوج کر دیا جائے گا ۔
    
ان بنیادوں پر احتجاجی مظاہرین نے مرکزی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ اس مجوزہ بل کو واپس لیا جائے اور وقف اثاثوں کو ناجائز قبضوں سے محفوظ رکھا جائے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کے بعداُترپردیش کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے؛ نرسنگھا نند سرسوتی کی پولس نے لی تحویل

متنازعہ ہندو سادھو اور داسنا دیوی مندر کے مہنت یتی نرسنگھانند سرسوتی  کی طرف سے    پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کئے جانے کے  بعداُترپردیش کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، جسے دیکھتے ہوئے  اب خبر ملی ہے کہ پولس نے اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والے نام ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024: سنجے راوت نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پرلگایا سرکاری مشینری کے غلط استعمال کا الزام ؛ کیس درج کرنے کا مطالبہ

شیو سینا (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ یا یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کی مہم کے لیے سرکاری مشینری، بشمول ہوائی جہاز، کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ راؤت نے دونوں کے خلاف قانونی ...

ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ایگزٹ پولز میں کانگریس کو واضح اکثریت کی پیش گوئی

ہفتہ کو جاری ہونے والے کئی ایگزٹ پولز میں ہریانہ میں کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد کو برتری حاصل ہے اور نیشنل کانفرنس کو واحد بڑی پارٹی کے طور پر ابھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں حکومت سازی سے قبل 5 ارکان اسمبلی کی نامزدگی پر کانگریس کا شدید احتجاج

جموں و کشمیر میں حکومت سازی سے پہلے 5 ارکان اسمبلی کی نامزدگی پر کانگریس نے شدید اعتراض اٹھایا ہے۔ کانگریس کے جموں و کشمیر یونٹ کے سینئر نائب صدر اور ترجمان رویندر شرما نے اس فیصلے کو جمہوری اور آئینی اصولوں کے خلاف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بی جے پی کے حق میں گڑبڑ ...

کانگریس ہریانہ میں بھاری اکثریت سے حکومت تشکیل دے رہی ہے: الکا لامبا

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، اس دوران مہیلا کانگریس کی قومی صدر الکا لامبا نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننا یقینی ہے۔ لامبا نے وزیر اعظم کے مہاراشٹر کے حالیہ دورے پر بھی تبصرہ کیا، جس میں انہوں نے ریاست کی سیاسی صورتحال پر اپنی آراء کا اظہار کیا۔