2025 میں مردم شماری کے آغاز کی توقع، 2028 تک لوک سبھا سیٹوں کی حد بندی ممکن!

Source: S.O. News Service | Published on 28th October 2024, 5:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ہندوستان میں طویل عرصے سے التوا میں پڑی مردم شماری کے دوبارہ شروع ہونے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ خبروں کے مطابق، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2025 میں مردم شماری کا آغاز ہو سکتا ہے، تاہم سرکاری سطح پر اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ آخری مردم شماری 2011 میں ہوئی تھی، لیکن اس کے بعد سے مرکزی حکومت متعدد وجوہات کے باعث نئی مردم شماری کروانے میں ناکام رہی ہے۔ موجودہ مردم شماری مکمل ہونے کے بعد امکان ہے کہ لوک سبھا سیٹوں کی حد بندی پر بھی غور کیا جائے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک کی آبادی کا سرکاری سروے 2025 میں شروع ہو سکتا ہے جو سال 2026 تک جاری رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق مردم شماری کے بعد لوک سبھا سیٹوں کی حد بندی شروع ہوگی۔ یہ عمل 2028 تک چل سکتا ہے۔ کچھ وقت پہلے یہ خبر آئی تھی کہ حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

نیوز 18 کی خبر میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مردم شماری کی رپورٹ 2026 میں دستیاب ہوگی۔ مردم شماری کا چکر 2025 سے 2035 اور 2035 سے 2045 ہوگا۔ واضح ہو کہ اپوزیشن پارٹیاں لگاتار ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مرکزی حکومت اس معاملے پر کیا قدم اٹھاتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر کے طور پر کام کر رہے مرتیونجے کمار نارائن کے سنٹرل ڈیپوٹیشن کو اگست 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سے ان کے طویل عرصے سے زیر التوا دس سالہ مردم شماری کی قواعد کو پورا کرنے کے لیے ٹیم کی قیادت کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ وہ 1995 بیچ کے اتر پردیش کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ مرتیونجے کمار کو 2020 میں مرکزی وزارت داخلہ کے ماتحت اہم عہدہ رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر کے طور پر تقرر کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: یوٹیوب سے متاثر ہو کر پٹاخہ بنانے کی کوشش میں 13 سالہ لڑکا شدید زخمی

راجستھان کے جھنجھنو علاقے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب 13 سالہ ہمانشو نے یوٹیوب پر پٹاخہ بنانے کا طریقہ دیکھ کر خود پٹاخہ بنانے کی کوشش کی۔ اس نے 28 اکتوبر کو ویڈیو میں دیے گئے اجزاء جیسے سلفر اور پوٹاشیم خریدے، جو دراصل نمکیات سے بنی کھاد ہے، اور انہیں پانی میں حل کر کے ایک ...

مودی جی، آپ کے مقرر کردہ سیبی چیئرپرسن کے تحت پیدا ہونے والی بدعنوانی کو نہیں چھپایا جا سکتا: ملکارجن کھرگے

کانگریس پارٹی سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ کے معاملے پر مسلسل حملہ آور ہے، اور حالیہ دنوں میں یہ تنقید مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ راہل گاندھی کی ویڈیوز نے مودی حکومت کو شدید کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ اس دوران، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک ...

تلنگانہ: موموز کھانے سے ایک خاتون ہلاک، 50 افراد اسپتال میں داخل

تلنگانہ کے حیدر آباد میں بنجارا ہلس کے ایک فوڈ اسٹال پر موموز کھانے کے باعث ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی، جبکہ تقریباً 50 افراد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ سڑک کنارے قائم اس فوڈ اسٹال سے کھانا کھانے کے بعد متعدد لوگوں میں متلی اور دیگر علامات ظاہر ہونے ...

کولکاتا واقعہ: جونئیر ڈاکٹروں کے دو گروپوں میں جھڑپ، الزامات کا تبادلہ جاری

کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک جونئیر ڈاکٹر کے ساتھ ہونے والے ریپ اور قتل کے واقعے کے خلاف جاری احتجاج میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں دو مختلف تنظیمیں، مغربی بنگال جونئیر ڈاکٹروں کا فرنٹ (ڈبلیو بی جے ڈی ایف) اور مغربی بنگال جونئیر ڈاکٹروں کی ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے پہلے 'ڈائری آف اے ہوم منسٹر' کتاب نے انل دیشمکھ کی جانب سے فڑنویس کو مشکلات میں ڈال دیا

مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ اور این سی پی-ایس پی لیڈر انل دیشمکھ کی نئی کتاب نے ریاست میں ہلچل مچادی ہے۔ حال ہی میں جاری ہونے والی کتاب 'ڈائری آف اے ہوم منسٹر- سرکاری سازش ناکام کرنے والے وزیر داخلہ کی خود نوشت' نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی مشکلات میں اضافہ کر ...

وائناڈ ضمنی انتخاب: پرینکا گاندھی کے کارنر اجلاسوں میں خطاب، مودی حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید

کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ منگل کو انہوں نے متعدد کارنر اجلاسوں میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں، پرینکا نے وائناد کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے لوگوں ...