زیکا وائرس، حکومت نے تمام ریاستوں کو کیا الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2024, 12:20 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ، 4/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  مہاراشٹرا کے بعض حصوں میں زیکاوائرس کے بعض کیسس رپورٹ ہونے کے بعد مرکزی وزارتِ صحت نے چہارشنبہ کے دن تمام ریاستوں کو اڈوائزری جاری کی کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظررکھیں۔

ریاستوں سے کہاگیاکہ حاملہ عورتوں کی اسکریننگ پر توجہ دی جائے۔ زیکا مچھر سے پیدا ہونے والا ڈینگو اور چکن گنیاجیسا مرض ہے حالانکہ یہ مہلک نہیں ہے۔

دورانِ حمل کسی خاتون میں یہ وائرس پایاجائے تو اسے پیدا ہونے والے بچے کا سر چھوٹا ہوتا ہے۔

یو این آئی کے بموجب صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے مہاراشٹر میں زیکا وائرس کے معاملات کو دیکھتے ہوئے تمام ریاستوں سے الرٹ رہنے کے لئے کہا ہے۔

وزارت کے ڈائرکٹر جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) ڈاکٹر اتل گوئل نے چہارشنبہ کو مہاراشٹر میں زیکا وائرس کے کچھ ریکارڈ شدہ کیسوں کے پیش نظر ریاستوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی۔

اس میں ملک میں زیکا وائرس کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔ زیکا سے متاثرہ حاملہ خواتین کے جنین میں مائیکرو سیفلی اور اعصابی اثرات آجاتے ہیں، اس لیے ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹروں کو قریبی نگرانی کے لیے الرٹ کریں۔

ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں صحت کی سہولیات یا متاثرہ علاقوں سے آنے والے کیسوں کی دیکھ بھال کرنے والے لوگوں کو ہدایت دیں کہ وہ حاملہ خواتین کا زیکا وائرس کے انفیکشن کے لیے ٹیسٹ کرائیں، زیکا سے متاثرہ حاملہ ماؤں کے جنین کی نشوونما پر نظر رکھیں اور مرکزی حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق کام کریں۔

ریاستوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صحت کی سہولیات اور اسپتالوں میں نوڈل افسر مقرر کریں۔ وہ اسپتال کے احاطے کو ایڈیس مچھروں سے پاک رکھنے کے لیے نگرانی اور کام کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

وزارت نے کہا کہ زیکا وائرس کسی بھی دوسرے وائرل انفیکشن کی طرح ہے، زیادہ تر کیسز غیر علامتی اور ہلکے ہوتے ہیں۔ 2016 کے بعد سے ملک میں زیکا سے وابستہ مائکروسیفلی کی کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سیاسی پارٹیوں کو ملا انتخابی چندہ ضبط کیا جائے، سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل

الیکٹورل بانڈ کا معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچا ہے۔ اس بار عدالت میں عرضداشت داخل کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کو ملنے والا چندہ ضبط کیا جائے۔ اس عرضداشت میں 2018 کے الیکٹورل بانڈ اسکیم کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ کے دیوگھر میں تین منزلہ عمارت گرنے سے حادثہ، 3 افراد ہلاک، 7 کو بحفاظت نکالا گیا

جھارکھنڈ کے دیوگھر شہر میں ایک پرانی 3 منزلہ عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد کی موت ہو گئی۔ این ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے ملبے تلے سے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ ان میں سے 4 لوگوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حکومت مراٹھا ریزرویشن کا کوئی حل نکالے، ہم حمایت کریں گے: ادھو ٹھاکرے

ادھو ٹھاکرے نے چھترپتی شیواجی نگر(اورنگ آباد) میں شیوسینا-یو بی ٹی کے ایک پروگرام میں مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت وقت گزاری کر رہی ہے۔ اگر اس کے پاس مراٹھا ریزرویشن کا کا کوئی حل ہے تو وہ لائے، ہم اس کی حمایت کریں گے۔ ...

کیجریوال کے سابق وزیر ستیندر جین پر رشوت کا نیا الزام

عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی حکومت کے محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے سابق وزیر ستیندر جین کی مشکلات میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ وہ پہلے ہی منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں اور اب ان پر 7 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ دہلی کے گورنر نے اس معاملے کی ...

ضمنی انتخابات، : 7 ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر 10 جولائی کو

حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات 2024 میں ہائی وولٹیج مقابلہ کے بعد، 10 جولائی کو 13 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ اس میں ہندوستان اتحاد اور بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ 7 ریاستوں میں 13 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 13 جولائی کو ہوگی۔

آسام میں سیلاب: مرکزی اور ریاستی حکومت سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے، پرینکا گاندھی کی اپیل

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آسام میں سیلاب کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں سرگرمی سے حصہ لیں۔ اس کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے ...

جھارکھنڈ کے دیوگھر میں تین منزلہ عمارت گرنے سے حادثہ، 3 افراد ہلاک، 7 کو بحفاظت نکالا گیا

جھارکھنڈ کے دیوگھر شہر میں ایک پرانی 3 منزلہ عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد کی موت ہو گئی۔ این ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے ملبے تلے سے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ ان میں سے 4 لوگوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

گجرات کے سورت میں ایک کثیر منزلہ عمارت کے گرنے سے 7 افراد جان بحق

سورت کے سچن پالی گاؤں میں ہفتہ یعنی6 جولائی کو حادثہ پیش آیا۔ ایک چھ منزلہ عمارت گر گئی، جس کی وجہ سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور رات بھر امدادی کارروائیاں کیں۔

ہاتھرس بھگدڑ معاملے کا کلیدی ملزم 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیجا گیا

اتر پردیش کے ہاتھرس میں گزشتہ 2 جولائی کو مچی بھگدڑ معاملے میں کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر کو ہفتہ کے روز مجسٹریٹ عدالت نے 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ اس سلسلے میں افسران نے جانکاری دی اور بتایا کہ گرفتار کیے گئے ایک دیگر مشتبہ سنجو یادو کو بھی 14 دنوں کی عدالتی ...

محمد روشن بیلگاوی کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر

محمد روشن بیلگاوی کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر کئے گئے ہیں جنہیں یہاں سے تبادلہ ہوئے نتیش پاٹل نے آج عہدے کا چارج دلایا۔ محمد روشن یہاں تبادلہ سے قبل ہیسکام ہبلی کے منیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے اپنے منصبی فرائض انجام دیتے ہو ئے کافی مشہور ہوئے تھے۔ 

مودی حکومت اگست تک گرجائےگی: لالو پرساد یادو

راشٹریہ جنتادل کے ۲۸؍ ویں یوم تاسیس کے موقع پر آرجےڈی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے دعویٰ کیا کہ مرکز میں این ڈی اے حکومت اگست میں گر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت بیساکھیوں پر چل رہی ہے، اسلئے زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

کیجریوال کی حمایت میں وکلاء کا چیف جسٹس کو خط

  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت نہ ملنے اور ان کے معاملے کی سماعت بار بار ملتوی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے ۱۵۷؍ معروف وکلاء نے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچڈ کو ایک میمورنڈم نما خط بھیجا ہے۔