مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: شیوسینا کے رکن اسمبلی پر ووٹروں کو رشوت دینے کا الزام، مقدمہ درج

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2024, 5:44 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 21/اکتوبر(ایس او نیوز /ایجنسی) مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان تمام سیاسی جماعتیں مختلف وعدے کر رہی ہیں۔ اسی دوران شیوسینا (شندے گروپ) کے ایک رکن اسمبلی کو الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ووٹروں کو رقم کی پیشکش کی۔ اس معاملے سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں رکن اسمبلی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ جو ووٹر گھر سے دور رہ رہے ہیں، اگر وہ ووٹ دینے کے لیے واپس آتے ہیں تو انہیں آن لائن پیسے منتقل کر دیے جائیں گے۔ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ انتخابات کے دوران ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے پیسے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

اس بابت ایک افسر نے جانکاری دی کہ ملزم رکن اسمبلی کے خلاف کیس ہنگولی ضلع میں درج کیا گیا ہے۔ شیوسینا (شندے گروپ) کے لیڈر سنجے بانگر ہنگولی ضلع کے کلمنوری اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کا ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ جو لوگ باہر رہ رہے ہیں، اگر ووٹ دینے کے لئے آنا چاہتے ہیں تو آپ ایسے لوگوں کی تفصیلی فہرست مجھے ایک دو دن میں سونپ دیں۔ رکن اسمبلی نے آگے کہا کہ ان سے کہیئے کہ وہ لوگ گاڑی کرایے پر لے لیں اور آ جائیں۔ انہیں وہ تمام تر سہولیات مہیا کرائی جائیں گی جو وہ چاہتے ہیں، ان کے جو بھی اخراجات ہوں گے وہ ہم ادا کریں گے۔ ان لوگوں کو فون پے (آن لائن پیمنٹ ایپ) پر پیسے ٹرانسفر کر دیئے جائیں گے۔ انہیں یہ بھی بتائیں کہ وہ ہمارے لئے آ رہے ہیں۔

واضح ہو کہ اس ویڈیو کو کچھ علاقائی نیوز چینلوں نے بھی نشر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس ویڈیو کے تعلق سے ان سے صفائی مانگی تھی جو انہوں نے پیش کر دی تھی۔ اتوار کو کلمنوری پولیس نے بانگر کے خلاف انڈین جوڈیشیل کوڈ کی دفعہ (1)(1)170 (کسی انتخابی حق کا استعمال کرنے کے لیے کسی شخص کو متاثر کرنے کی خاطر رشوت دینا یا ایسے کسی حق کا استعمال کرنے کے لیے کسی شخص کو انعام دینا) اور 173 (رشوت) کے تحت ناقابل شناخت معاملہ درج کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر جنرل اوپیندر دویدی کی جانب سے سخت بیان

مشرقی لداخ میں تعطل کے خاتمے کے لیے ہندوستان اور چین کے درمیان معاہدے کے بعد، ہندوستانی فوج کے جنرل اوپیندر دویدی نے اہم بیان دیا ہے۔ منگل، 22 اکتوبر 2024 کو، انہوں نے اے این آئی کو بتایا کہ ہندوستانی افواج تب ہی چین سے پیچھے ہٹیں گی جب لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کی صورتحال ...

یوپی حکومت نے انکاؤنٹر کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کیں

یوپی پولیس کے انکاؤنٹر کے حوالے سے اٹھتے سوالات کے تناظر میں یوگی حکومت نے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات ڈی جی پی کی جانب سے دی گئی ہیں، جن کے مطابق انکاؤنٹر کرنے والی ٹیم کو مجرم کے مرنے یا زخمی ہونے کی صورت میں انکاؤنٹر کی جگہ کی ویڈیو گرافی کرنا ہوگی۔ نئے رہنما خطوط ...

اجیت پوار کی قیادت میں این سی پی نے نواب ملک کی بیٹی کو امیدوار نامزد کیا

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ اجیت پوار نے نواب ملک کی بیٹی، ثنا ملک شیخ، کو ممبئی کے انوشکتی نگر اسمبلی حلقہ سے امیدوار نامزد کیا ہے۔ ثنا ملک 23 اکتوبر کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ نواب ملک کی پارٹی میں سرگرمیوں کے باعث بی جے پی کی قیادت بے ...

دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ، ’جی آر اے پی-2‘ کے تحت نئی پابندیاں اور ہدایات جاری

دہلی اور این سی آر میں فضائی آلودگی کے بڑھتے مسائل کے پیش نظر آج، 22 اکتوبر 2024، جی آر اے پی (گریڈیڈ ریسپانس ایکشن پلان) کے دوسرے مرحلے یعنی جی آر اے پی-2 کو نافذ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) خطرناک حد تک بڑھ کر 300 سے تجاوز کر چکا ہے۔ ...

بی جے پی کی پہلی فہرست میں نام نہ آنے پر اراکین اسمبلی کا ساگر بنگلے پر احتجاج

ہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی جانب سے 99 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست اتوار کو جاری کی گئی تھی۔ جن امیدواروں کے نام اس فہرست میں شامل تھے، انہوں نے راحت کی سانس لی، لیکن جن کا نام شامل نہیں تھا، ان میں سے کئی اراکین اسمبلی ناراض ہو گئے۔

ہریانہ: پرالی کے دھوئیں سے پریشان، 24 افسران اور ملازمین معطل

ہریانہ میں پرالی جلانے پر پابندی عائد ہے، لیکن اس میں خاطر خواہ کمی نظر نہیں آ رہی۔ اس صورتحال کے پیش نظر، حکومت نے محکمہ زراعت کے 24 افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے۔ منگل کو حکومت نے ان 24 ملازمین کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا، جن میں ایگریکلچر ڈیولپمنٹ افسر سے لے کر ...

جبل پورکی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ: 11 مزدور زخمی، 2 ہلاک

جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں ایک دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح تقریباً 10:45 بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت عمارت میں تقریباً 13 افراد موجود تھے، اور خوش قسمتی سے تمام افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یوپی: بلند شہر میں سلنڈر دھماکہ سے دو منزلہ عمارت منہدم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

اتر پردیش کے بلند شہر کے سکندر آباد علاقے کی آشا پوری کالونی میں ایک آکسیجن گیس سلنڈر کے دھماکے سے شدید حادثہ پیش آیا۔ دھماکے کی شدت سے دو منزلہ عمارت مکمل طور پر زمیں بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں شوہر، بیوی سمیت 6 افراد، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے میں 10 ...

سمندری طوفان 'دانا' کی آمد: مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں الرٹ جاری، حفاظتی اقدامات تیز

ہندوستانی موسمیاتی محکمہ (آئی ایم ڈی) نے سمندری طوفان 'دانا' کے پیش نظر مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق یہ طوفان 24 اکتوبر کی رات سے 25 اکتوبر کی صبح کے دوران اوڈیشہ کے ساحل سے گزرتا ہوا مغربی بنگال کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔ طوفان کے دوران ...

جھارکھنڈ انتخابات کے لیے کانگریس نے امیدواروں کی فہرست جاری کی، 21 ناموں کا اعلان

کانگریس نے جھارکھنڈ انتخابات کے لیے اپنی پہلی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں کانگریس نے جامتارا سے عرفان انصاری، رام گڑھ سے ممتا دیوی، ہزاری باغ سے منا سنگھ، جمشید پور ایسٹ سے ڈاکٹر اجے کمار، ہٹیا سے اجے ناتھ سہدیو، اور سمڈیگا سے بھوشن بارا کو ٹکٹ دیا ہے۔

حج 2025 کے لیے پیشگی رقم اور دستاویزات کی جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان

حج بیت اللہ 2025 کے لیے جانے والے عازمین کے لیے حج اخراجات کی پیشگی رقم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ اب عازمین حج کو پہلی قسط کے طور پر 1,30,300 روپے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رات 11:59 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حج کمیٹی میں مطلوبہ تمام دستاویزات اور ...