لالو پرساد پر30برس پرانے معاملے میں کیس درج

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2024, 12:31 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 8/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  پہلے سے ہی کئی مقدمات کا سامنا کررہےآر جے ڈی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کے خلاف تقریباً30برس پرانا قتل کیس عدالت پہنچ گیاہے۔ لالو پرساد کے خلاف مظفر پور کی عدالت میں مقدمہ درج کرایاگیا ہے۔ 

 ان پر گاندھی میدان میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے۔ پارو تھانہ حلقے کے استی گاؤں کے رہنے والے راجیو رنجن عرف ٹن ٹن سنگھ نے لالو پرساد کے خلاف یہ شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ 27 جون1994کو لالو پرساد نے پٹنہ کےگاندھی میدان میں مخصوص ذات کونشانہ بناتے ہوئے تقریر کی تھی جس کی وجہ سے کارکنان مشتعل ہو گئے اور انہوں  نے اس کے والد کا قتل کر دیا۔ 1994میں بہار میں آر جے ڈی کی حکومت تھی اور لالو پرساد وزیر اعلیٰ تھے۔ راجیو رنجن کاالزام ہے کہ اس کے والد کو اغوا کرلیاگیااور قتل کے بعد لاش کو درخت پر لٹکا دیا گیا۔ راجیو رنجن کا الزام ہے کہ ان کے والد کو ذات پرمبنی تشدد کے جنون میں مارا گیا جس کیلئے لالو ذمہ دار ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ملک میں ’ڈیجیٹل آریسٹ‘ کے ذریعے بڑھتی ہوئی دھوکہ دہی، 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

تلنگانہ سمیت ملک کی متعدد ریاستوں میں اتوار کو سائبر ٹھگی کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، ان ملزمان پر 319 سے زائد سائبر دھوکہ دہی کے کیسز میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران ان کے خلاف ...

دہلی فسادات2020: عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ میں کل ہوگی سماعت

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم اور اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمر خالد کو ۲۰۲۰ء کے شمال مشرقی دہلی فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں انسداد دہشت گردی کے سخت قانون (یو اے پی اے) کے تحت ...

بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت کا نتیجہ مہنگائی اور بدعنوانی؛ اروند کیجریوال کا دعویٰ

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کے روز بی جے پی پر سخت تنقید کی۔ کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کی 'ڈبل انجن حکومت' کا نتیجہ صرف 'مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی' کی صورت میں سامنے آیا ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

راکیش ٹکیت کا بی جے پی پر وار: 'ہریانہ حکومت ناکام ہو چکی، شکست کا سامنا!'

اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں کسانوں اور مزدوروں کی ایک بڑی مہاپنچایت منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں کسان ایکو گارڈن میں جمع ہوئے۔ اس مہاپنچایت کا مقصد کسانوں کے مطالبات کو حکومت کے سامنے پیش کرنا تھا۔ معروف کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے اس موقع پر ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ...

علی گڑھ: شادی شدہ خاتون نے 12 سال کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر عاشق پر تیزاب پھینکا

اتر پردیش کے علی گڑھ کے سنٹر پوائنٹ علاقے میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے ریستوراں میں اپنے عاشق پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب کے کچھ چھینٹے خاتون پر بھی پڑے، جس سے وہ خود بھی معمولی طور پر جھلس گئی۔ اس واقعے کے بعد عاشق موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ خاتون نے ...