منگلورو 20 / نومبر (ایس او نیوز) سورتکل کے قریب کٹلا میں ایک آنگن واڈی اسکول کے قریب پارک کی گئی وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔
مقامی لوگوں نے اپنے طور پر آگ بجھانے کی کوشش کرنے کے علاوہ فائر بریگیڈ کو اطلاع کر دی ۔ مگر تمام تر کوشش کے باوجود وین پوری طرح جل کر تباہ ہوگئی ۔
بتایا جاتا ہے شویتا نامی کسی خاتون کے نام پر 2015 میں رجسٹر کی گئی یہ وین اس مقام پر گزشتہ تین دن سے یوں ہی پارک کی ہوئی تھی ۔ وین میں اچانک آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے مقامی افراد کے ذہنوں میں کئی سوالات ابھر رہے ہیں ۔
لوگوں کو اس بات پر تشویش محسوس ہو رہی ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے کدری، سورتکل این آئی ٹی کے، اڈیار وغیرہ کے علاقے میں اسی انداز میں موٹر گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں ۔
ایک نظر اس پر بھی
پنجی : خلیجی ملک میں ملازمت کے نام پر جسم فروشی کے لئے خواتین کو بھیجنے والا گروہ بے نقاب - دو ملزمین گرفتار
گوا کی پولیس نے خلیجی ممالک میں گھریلو خادمہ کی ملازمت کے لئے خواتین کو بھیجنے کے بہانے انہیں جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے جن کی شناخت سید عبداللہ شیخ (58 سال) اور مستان خان پٹھان (35 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
کنداپور : مچھلیوں سے بھرا ٹرک کار پر چڑھ گیا - 7 افراد شدید زخمی
نیشنل ہائی وے 66 پر کمباشی کے پاس چندیکا درگا پرمیشوری مندر کے قریب پیش آئے ہوئے سڑک حادثے میں 7 افراد اس وقت شدید زخمی ہوگئے جب ہائی وے پر چل رہی ایک کار پر مچھلیوں سے بھرا ایک انسولیٹر ٹرک چڑھ گیا ۔
سُپاری سے کینسر ہونے کی رپورٹ کو ایم پی ویشویشور ہیگڈے کاگیری نے کہا غیر سائنسی؛ ، سپاری کو بے ضرر قرار دینے کا کیا دعویٰ
کینرا رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے "سُپاری، سرطان پیدا کرنے کا سبب" نامی جو رپورٹ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ اینڈ کینسر کی طرف سے جاری کی گئی ہے اسے ایک غیر سائنسی رپورٹ قرار دیا ہے ۔
کستوری رنگن رپورٹ کے خلاف بنگلور میں ۲۱ نومبر کو ہوگا زبردست احتجاج؛ آتی کرم ہوراٹاسمیتی کریں گے شکتی پردرشن
جنگلات میں رہنے والے افراد اور سماجی کارکنان 21 نومبر کو بنگلور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ "بنگلور چلو" منعقد کریں گے، جس کا مقصد ریاستی حکومت پر کستوری رنگن رپورٹ کو مسترد کرنے کا دباؤ ڈالنا ہے۔ مظاہرین مرکزی حکومت سے بھی مطالبہ کریں گے کہ وہ اس رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد ...
بھٹکل: مرڈیشور میں 21 سے 23 نومبر تک مچھلیوں کا سب سے بڑا میلہ؛ 5 ہزار سے زائد اقسام کی نمائش، عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر شاندار پروگرام
معروف سیاحتی مرکز مرڈیشور میں تاریخ ساز "مچھلیوں کا سب سے بڑا میلہ" 21 سے 23 نومبر تک منعقد ہونے جا رہا ہے، جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سدرامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار انجام دیں گے۔ورلڈ فشریس ڈے کی مناسبت سے پہلی بار ساحلی کرناٹکا میں منعقد ہونے والے اس شاندار میلہ میں ...