بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کار بے قابو ہوکر گارڈن میں گھس گئی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th October 2024, 12:17 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 4 اکتوبر (ایس او نیوز): ہلکی بارش کے دوران ایک ماروتی سوئفٹ کار بے قابو ہوکر میونسپل گارڈن میں جا گھسی۔ حادثے میں کار کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ ڈرائیور، جس کی شناخت محمد شاہد کے طور پر ہوئی ہے، کو معمولی چوٹیں آئیں، اور وہ محفوظ رہا۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً 11 بجے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کار حنیف آباد سے گلمی کی جانب جا رہی تھی کہ کوالٹی ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر اچانک پھسل کر بے قابو ہو گئی اور سڑک کے کنارے ڈھلان پر واقع میونسپلٹی کے بنائے گئے گارڈن میں داخل ہو گئی۔ خوش قسمتی سے، کار میں ڈرائیور کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا۔

حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: ندی میں پھسل کر ڈوبنے والے کسان کی لاش دو دن بعد برآمد

 منگل کے روز باغبانی کا کام مکمل کرنے کے بعد قریبی ندی میں ہاتھ پاؤں دھونے کے دوران غلطی سے ندی میں پھسل کر گرنے والے ایک کسان کی لاش آج جمعرات کو برآمد کر لی گئی۔ متوفی کی شناخت 52 سالہ رامیا کرشنا گونڈا کے طور پر ہوئی ہے۔

بھٹکل انجمن کالج کی طرف سے 'سوچھ ساگر، سرکشت ساگر' صفائی پروگرام

انجمن کالج  کی این ایس ایس اور این سی سی یونٹ کی طرف سے بھٹکل کے ماوین کوروا ساحل پر 'سوچھ ساگر، سرکشت ساگر' کے عنوان سے بڑی کامیابی کے ساتھ صفائی مہم چلائی گئی ۔ یہ پروگرام ماوین کوروے گرام پنچایت کے تعاون سے مرکزی وزارت یوتھ افیئرس اینڈ اسپورٹس کی ہدایت کے مطابق منعقد کیا گیا ...