بھٹکل تحصیلدار اوراے سی آفسوں میں ایک دہائی سے تعینات افسران کو ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ - آر ٹی آئی فورم نے دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st December 2023, 10:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل یکم / دسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل تحصیلدار اوراسسٹنٹ کمشنر کے دفتروں میں گزشتہ دس سالوں سے ٹرانسفر کے بغیر ایک ہی جگہ پر تعینات افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی آر ٹی آئی فورم بھٹکل یونٹ کی طرف سے تحصیلدار کے توسط سے ضلع ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ تحصیلدار اور اے سی دفتر میں برسہا برس سے تعینات افسران اور اہلکار اپنے ٹرانسفر کو یہاں سے وہاں بدلتے ہیں اور ایک ہی مقام پر دس دس سال سے تعینات ہیں۔ اس کی وجہ سے دونوں دفاتر میں شفافیت کے ساتھ عوام کا کام نہیں کیا جاتا ہے اور کرپشن کا بازار گرم ہوتا ہے۔ سرکاری کام کے لئے عوام کو دلالوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ افسران ان دفاتر سے ٹرانسفر ہو کر کسی اور جگہ تعینات ہونے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔

میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے اگران دفتروں میں تین سال کی مدت پوری کرنے والے افسران کو آئندہ ایک مہینے کے اندر یہاں سے ٹرانسفر نہیں کیا گیا تو پھر اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے سامنے غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

اس موقع پر ریاستی آر ٹی آئی فورم بھٹکل یونٹ کے صدر ناگیندرا نائک، ناگیش نائک، شنکر نائک، وسنت دیواڈیگا ہیبلے ، شرینواس نائک وغیرہ موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آج سے گنیش تہوار شروع؛ پانچ دن تک ہوگی تقریبات؛١٦ ستمبر کو نکالا جائے گا میلادالنبیﷺ کا جلوس؛ امن و امان کے ساتھ تہوار منانے کی انتظامیہ نے کی اپیل

بھٹکل  سمیت ملک بھر میں آج سنیچر سے گنیش تہوار منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تمام سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے، غیر مسلمانوں کا یہ تہوار بھٹکل میں پانچ دنوں تک جاری رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ تہوار سات دن جبکہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں  ...

کیا بھٹکل پولیس اسٹیشن میں فرض شناس پولیس افسروں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی ؟

بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

اُتر کنڑا ایس پی نارائین کی فرض شناسی غیر قانونی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے روک

اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...