بھٹکل کے ایک معروف بزنس مین کے مکان پر چوری کی واردات؛ ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹس ماہرین کے ذریعے جانچ شروع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd June 2023, 10:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23 جون (ایس او نیوز)  بھٹکل کے معروف بزنس مین اور رِبکو کے مالک  جناب عبدالرحمن  شاہ بندری عرف  سائب صاحب  کی رہائش گاہ پر  چوری کی  واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے اس بات کی تصدیق کرنے کے بعد کہ گھر پر کوئی موجود نہیں ہے، گھر کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے ہیں اورلاکھوں روپیہ   نقد سمیت سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

   سائب  صاحب جن کا کاروبار مختلف شہروں میں پھیلا ہوا ہے، اکثر  کام کے سلسلے میں باہر  رہتے ہیں ،  اس بار وہ 21 جون کو  کام کے سلسلے میں بنگلور گئے ہیں ۔ آج صبح جب ان کا ڈرائیور مکان پر پہنچا تو چوری کا معاملہ سامنے آیا۔

 اطلاع  ملتے ہی  مضافاتی پولس تھانہ  کے   سرکل پولس انسپکٹر چندن گوپال،  پی ایس آئی شریدھر نائک سمیت دیگر عملہ   جائے وقوع پر پہنچ گیا اور تفصیلات  حاصل کرتے ہوئے جانچ شروع کی۔

 وینکٹاپور علاقہ میں واقع   اس مکان  کے اطراف لوگوں کی چہل پہل زیادہ نہیں رہتی، اور اتنی خوبصورت عمارت یا اطراف  میں سی سی ٹی وی کیمرے  نہیں  ہیں۔ پورے کمپاونڈ کی دیوار پر ٹوٹے ہوئے گلاس لگے ہیں جس کو پھاند کر کمپاونڈ کے اندر داخل ہونا آسان نہیں ہے، مگر  گھروالوں نے بتایا کہ  ایک ہفتہ قبل داخلی گیٹ کو ایک   ٹِپر لاری کی ٹکر سے   نقصان  پہنچا تھا جس  کی وجہ سے  گیٹ اوپن تھی، پولس کو شک ہے کہ ان تمام باتوں کی جانکاری لے کر  ہی چوروں نے یہ واردات انجام دی ہے ۔ پولس نے بتایا کہ چور پہلے مکان کے دروازے  کے ہینڈل اور لاک  کو توڑ کر اندر داخل ہوئے ہیں اور اندرونی دروازوں کو بھی  طاقت کے زور پر توڑا گیا  ہے اس طرح  الماریوں میں موجود قریب سات لاکھ  انڈین روپیہ،  1800    ریال، 3300دینار،4409ڈالر اور قریب 110 گرام سونے کے زیورات اور دو واچ  لے  اُڑے ہیں۔

مضافاتی پولس تھانہ میں چوری کا معاملہ درج کرنے کے ساتھ ہی  پولس نے کاروار سے  ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹس کے  ماہرین کی  ٹیم  کی مدد  سے جانچ شروع کردی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...

بھٹکل میں ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ ہنگامہ آرائی کے دوران اے سی کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی  کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔