گلبرگہ میں کانگریس حکومت کے خلاف بی ایس پی کارکنوں نے کیا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 6:28 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ، 27/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ریاستی حکومت کے خلاف بی ایس پی کارکنوں کی جانب سے یہاں ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر میلاری سیڑگی بی ایس پی پارٹی لیڈر نے ریاستی حکومت کے خلاف الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی پی اور ٹی ایس پی فنڈس کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ ‌کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی ایس سی، ایس ٹی طبقے کی ترقی کے لیے کئی وعدے کیے تھے۔ مگر کرناٹک میں ایس سی، ایس ٹی کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔‌ اس پر کوئی دلت ایم‌ ایل اے، یا وزیر کچھ بھی بات تک کر نے کو تیار نہیں ہیں۔

ا‌نہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ جو صرف دلتوں کے ووٹ کا استعمال کر تے ہیں۔ اور انتخابات کے بعد بھول جاتے ہیں۔ کانگریس پارٹی ہمیشہ اپنے آپ کو ملک کی واحد سیکولر پارٹی کہتی ہے۔ ‌مگر یہاں پر دلت کے حقوق کو چھینا جا رہا ہے۔‌ دلت طبقے کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ اس طرح انہوں نے ایس سی، ایس ٹی کے ساتھ انصاف کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔ نہیں تو آنے والی 15 تاریخ کو گلبرگہ بند کر نے کی بات بتائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وجے پور میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں چار کی موت ؛ راستہ پار کرنے کے دوران تیز رفتار بائیک نے ماری ٹکر

سڑک پار کرنے کے دوران تیز رفتار بائک کی ٹکر میں بائک سوار سمیت چار لوگ ہلاک ہوگئے جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ جمعرات کی دیر رات  مُدے بِہال تعلقہ کے کونٹوجی دیہات میں پیش آیا۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...

کنداپور سرکاری کالج پرنسپل کا ایوارڈ روک لیا گیا

آج ٹیچرس ڈے کے موقع پر ریاستی حکومت کی طرف سے کنداپور سرکاری پی یو کالج کے پرنسپل رام کرشنا بی جی کو جو بیسٹ پرنسپل کا ایوارڈ دیا جانے والا تھا اسے ترقی پسند گروپوں اور دیگر سماجی حلقوں کے اعتراضات کو دیکھتے ہوئے روک لیا گیا ہے ۔

کنداپور میں حجابی طالبات کو کالج گیٹ پر روکنے والے پرنسپل کو کانگریسی حکومت سے ملا ایوارڈ    

گزشتہ مرتبہ بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے دوران جب کالجوں میں حجاب پر پابندی کا مسئلہ سامنے آیا تھا، اُس وقت کنداپور کے ایک کالج میں جس پرنسپل نے خود ہی کالج کا مین گیٹ بند کرکے حجابی مسلم طالبات کو اندر آنے سے روکا تھا اور ان کا تعلیمی سفر روکنے کی کوشش کی تھی اسے ...

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کرناٹک کی ریاستی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کا تقرر

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) کرناٹک کے لیے 28-2025 کی چار سالہ میعاد کے لئے ریاستی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کے انتخابات بروز اتوار ایکم ستمبر 2024 کو اُڈپی کے صالحات کیمپس میں منعقد ہوئے۔

بی زیڈ۔ ضمیر احمد خان کا ہبلی دورہ؛ بی جے پی کے ذریعہ ختم کئے گئے اقلیتی اسکالرشپ اسکیم کو بحال کرنے کا کیا اعلان

کرناٹک کابینی وزیر برائے ہاوسنگ، وقف اور میناریٹی آفئیر بی زیڈ ضمیر احمد خان نے اتوار کو ہبلی کا دورہ کرتے ہوئے  اعلان کیا کہ  بی جے پی کے ذریعے ختم کئے گئے اقلیتی اسکالر شپ اسکیم کو  کرناٹک کی سدرامیا حکومت نے بحال کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اب ہم تقریباً 1,300 میڈیکل طلباء کو 5 ...