امریکہ میں شدید طوفان کی تباہ کاریاں: لاکھوں بجلی سے محروم، دو افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2024, 5:20 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 21/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)امریکہ کے شمال مغربی خطے میں شدید طوفانی صورتحال کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے ہیں، طوفان نے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں۔

شدید طوفان کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد گھر تباہ ہوگئے ہیں، طوفان کے باعث ہمسایہ ملک کینیڈا کو بھی بجلی کی فراہمی میں خلل اور بڑے پیمانے پر تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔

طوفان کی وجہ سے ریاست واشنگٹن میں تیز ہوائیں چلیں اور موسلا دھار بارش ہوئی جہاں دو افراد کے ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سیئٹل کے قریب ایک درخت گرنے سے ایک اور خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ میپل ویلی میں ایک درخت ٹریلر پر گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق ’بم‘ طوفان میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے درختوں کو اکھاڑ دیا اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

شدید موسم کی وجہ سے مغربی واشنگٹن کے اسکولوں میں بھی تدریسی عمل متاثر ہوا اور بہت سے اسکولوں نے کلاسیں منسوخ یا ملتوی کر دیں۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے مطابق واشنگٹن، جنوب مغربی اوریگون اور شمالی کیلیفورنیا میں پانچ لاکھ 30 ہزار سے زائد گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہیں۔

مقامی حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہیں کیونکہ درخت اور بجلی کی لائنیں گرنے سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔ بیلیویو میں فائر ڈپارٹمنٹ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نچلی منزلوں پر پناہ لیں اور کھڑکیوں سے باہر جھانکنے سے گریز کریں۔

امریکی نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے شمالی کیلیفورنیا اور جنوب مغربی اوریگون میں 'جان لیوا سیلاب' کی وارننگ جاری کرتے ہوئے جمعرات کو طوفان کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ جمعہ تک کچھ علاقوں میں بارش 51 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کیا تیسری عالمی جنگ قریب ہے؟ روس نے امریکہ کو واضح چیلنج کیا

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث تیسری عالمی جنگ کے امکانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 21 نومبر کو روس نے یوکرین کے شہر ڈنیپرو پر اپنے نئے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل 'اوریشنک' (ہیزل ٹری) کا استعمال کیا۔ یہ حملہ نہ صرف روس کی فوجی طاقت کا مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے بلکہ مغربی ممالک کے ...

لندن میں امریکی سفارتخانے کے قریب مشتبہ پیکیج میں دھماکہ، گیٹویک ایئرپورٹ خالی کرایا گیا، برطانیہ میں سیکیورٹی الرٹ

لندن میں جمعہ کے روز امریکی سفارتخانے کے قریب ایک پیکیج میں دھماکہ ہونے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے اس دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ نائن ایلمس کے علاقے میں امریکی سفارتخانے کے نزدیک پیش آیا، جہاں ایک کنٹرولڈ دھماکہ کیا گیا ...

گوتم اڈانی کے خلاف امریکہ میں گرفتاری کا وارنٹ جاری؛ 2240 کروڑ روپے رشوت کا الزام

نیویارک کی ایک امریکی عدالت نے اڈانی گروپ کے بانی گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی سمیت اڈانی گرین انرجی کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ ان پر  انڈیا  میں سرکاری افسران کو شمسی توانائی کے معاہدے حاصل کرنے کے لیے 265 ملین ڈالر (تقریباً 2240 کروڑ ...

برطانیہ میں شدید سردی: برفباری کے باعث سڑکیں جام، ٹرین سروس معطل، 200 سے زائد اسکول بند

برطانیہ میں موسم ایک بار پھر خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں شدید برفباری اور برفانی حالات کی وارننگ جاری کی ہے۔ شمالی انگلینڈ، شمالی آئرلینڈ اور شمالی اسکاٹ لینڈ کے علاقوں میں یلو وارننگ دی گئی ہے، اور کچھ مقامات پر برف کی موٹائی 20 ...

برطانیہ: فلسطینی این جی او کا اسرائیل کو ایف 35کے پرزے فراہمی روکنے کے لیے عدالت سے درخواست

فلسطینی حقوق کے ایک گروپ کے وکلاء نے پیر کو لندن کی عدالت کو بتایا کہ اس بات کو قبول کرنے کے باوجود کہ وہ غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی میں استعمال ہو سکتے ہیں برطانیہ ایف ۳۵؍جنگی طیاروں کے پرزہ جات اسرائیل کو برآمد کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔مغربی کنارے میں مقیم ...