بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ الشرقیہ دمام کے انتخابات ؛ چھ نئے ممبران سمیت 27/ اراکین کا ہواانتخاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th May 2024, 12:54 PM | خلیجی خبریں |

بھٹکل29/مئی (ایس او نیوز) سعودی عربیہ کے تجارتی شہر دمام میں بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ الشرقیہ کے  انتخابات میں  عام اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے 27 اراکین کا انتخاب کیا جس میں چھ نئے چہرے بھی شامل ہیں۔

جماعت کی طرف سے نامزد الیکشن کمشنر جناب جاوید  کولا نے بتایا کہ انتخابات کے لئے جملہ  50 اراکین نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا، بعد میں پانچ اراکین نے اپنے نام واپس لئے، اس طرح 27/ اراکین انتظامیہ کے  انتخاب کے لئے 45/ اراکین  میدان میں تھے۔ 23 مئی کو ہوئے انتخابات میں   اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور    86 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ اسی رات انتخابی  نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ منتخب  شدہ 27 اراکین کے نام اس طرح ہیں:مولانا تنویر جوشیدی،  ارشاد صدیقہ (ّشاہ بولّی)، عیسیٰ شاہ بندری، مولوی ثناء اللہ ایم ایچ، رئیس صدیقہ، عبدالمتین ایس کے، خطاب معلم، سعود میگون، عبدالرحمن  پٹیل، سید فاروق پیرزادے، سرفراز جاکٹی، عمیر برماور، مولوی جوّاد سُکری، ریحان محتشم، الطاف جوشیدی، عبدالجلیل ائیکری، امتیاز ایس ایم، مولانا عبدالباسط حافظ، طیب موٹیا، حبیب اللہ محتشم، ھشام برماور،  عبدالحمید کولا، اعجاز اکرمی، سید عاطف مالکی، مولوی فیاض احمد، ارشد حسن کاڑلی، ضیاء شنگیری۔

منتخب شدہ 27 اراکین میں  مولوی  ثناء اللہ، عبدالمتین ایس کے، ریحان محتشم، امتیاز ایس ایم، حبیب اللہ محتشم اور اعجاز اکرمی  پہلی بار انتظامیہ کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ انتخابات سے قبل مؤرخہ 27/اپریل 2024ء بروز سنیچر کو منعقدہ مجلسِ انتظامیہ میں  جناب محمد یونس قاضیا کو   بالاتفاق سرپرست منتخب کیاگیا،  نیز  تحلیل ہونے والی انتظامیہ میں سے پانچ اراکین کولا محمدجاوید   ، ائیکری محمد اقبال ،  شاہ بندری پٹیل محمد فاروق  ،  علی اکبرا سید ارشاد  اور سعدا محمد فہیم   کو آئندہ میعاد کے لئے منتخب کرتے ہوئے الیکشن کے انعقاد کی ذمہ داری  سونپی گئی اور ان میں سے  جاوید کولا کو الیکشن کمشنر منتخب کیا گیا۔ 

بدھ  کو ساحل آن لائن سے فون پر بات کرتے ہوئے   جناب جاویدکولا  صاحب نے بتایا کہ  نئی انتظامیہ منتخب ہونے کے بعد  اب اگلے تین چار دنوں کے اندر پہلی میٹنگ بلائی جائے گی جس میں عہدیداران کا انتخاب  عمل میں آئے  گا اورنئے صدر کے انتخاب کے بعد صدر کے اختیار سے مزید تین اراکین کو انتظامیہ میں  شامل کیا جائے گا۔ اس طرح  جماعت  36 اراکین انتظامیہ پر مشتمل ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی میں AUZ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 128 کھلاڑیوں کا انتخاب؛ حیات شیخ اور ابوالحسن سب سے مہنگے کھلاڑی

بھٹکل و اطراف بھٹکل کے کھلاڑیوں پر مشتمل   دبئی میں 26/اکتوبر سے منعقد ہونے والے آوز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے آوکشن کے ذریعے آٹھ ٹیموں نے زائد  پوانٹس کی بنیاد پر  128 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ حالانکہ 225 کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کرائے تھے۔

دبئی میں 26اکتوبر سے شروع ہورہا ہےاوز کے زیراہتمام عظیم الشان کرکٹ ٹورنامنٹ؛ 6 اکتوبر کو ہوگا کھلاڑیوں کا آوکشن

دبئی اور متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں برسرروزگار نوجوان کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ان کے ٹیلنٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے مقصد سے دبئی کی بھٹکلی کمپنی 'اوز' کے زیراہتمام ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ 'اوز بلاسٹ' کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف متحدہ ...

دبئی میں شروع ہورہا ہے بھٹکل پریمیر لیگ کرکٹ کا گیارہواں ٹورنامنٹ؛ یکم نومبر سے ٹیموں کا اور 10 نومبر سے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن

بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کرکٹ کا گیارہواں ٹورنامنٹ 5 جنوری 2025 سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ٹیموں کا رجسٹریشن یکم نومبر سے جبکہ کھلاڑیوں کا رجسٹریشن 10 نومبر سے شروع ہوگا۔ کھلاڑیوں کی بولی کا عمل 8 دسمبر کو ہوگا۔ یہ تمام تفصیلات بی پی ایل کمشنر طحہٰ معلم ...

ایک ہی دن دبئی میں بھٹکل کے دو لوگوں کا انتقال؛ نماز کی ادائیگی کے دوران آیااللہ کا بُلاوا

   دبئی میں  مقیم  بھٹکل کے دو لوگ ایک کے بعد ایک   انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ  راجعون۔ سنیچر کو پہلے   جناب محمد حُسین خطیب (75)  کے انتقال کی خبر موصول ہوئی تھی،  اسی رات دامودی محمد قطب  (36)بھی انتقال کرگئے، جس کی اطلاع اتوار صبح   کو ملی۔

دمام میں  بھٹکل مسلم جماعت کی جانب سے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر خوبصورت تقریب

15 اگست 2024  بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کی جانب سے 78یوم آزادی  کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا جس میں ننھے منے بچوں کے سامنے ازادی کا ترانہ سنایا گیا اور بچوں نےازادی خوشی میں جھوما  اور چند بچوں نے ازادی نسبت سے چھوٹی چھوٹی تقریر بھی کئے

عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے پھر ایک بار صدر اور سکریٹری جنرل منتخب

  عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری پھر ایک بار بالترتیب بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر اور سکریٹری جنرل کے عہدہ پر منتخب ہوگئے ان کے ساتھ  سکریٹری کے  طور پر  یاسر قاسمجی کا انتخاب عمل میں آیا، جبکہ  طٰحہ معلم اور مولوی صابر علی اکبرا بالترتیب اکاونٹنٹ اور خزانچی منتخب ...